وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ڈی8 ممالک ایک ایسا بیانیہ تشکیل دے رہے ہیں جس کا مقصد دنیا میں اسلاموفوبیا سے متعلق جھوٹی خبروں اور غلط معلومات کا سدباب کرنا ہے ۔

ایکسپریس نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے عطا تارڑ نے بتایا آئی ایم ایف کی رپورٹ حکومتِ پاکستان نے خود جاری کی مگر میڈیا کے بعض حلقے اس کے صرف ایک حصے کو بنیاد بنا کر غیر ضروری شور مچا رہے ہیں، مکمل رپورٹ کا جائزہ مختلف صورتحال پیش کرتا ہے، ایف بی آر میں اب  نہ سفارش چل سکتی ہے اور نہ کوئی مافیا سرگرم ہے۔

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کو بانی پی ٹی آئی سے نہ ملنے کے سوال پر انہوں نے کہا مجرم کو پروٹوکول نہیں دیا جا سکتا، ملاقات پر جیل مینول کے تحت عمل ہو رہا ہے۔

عطا اللہ تارڑ نے مزید کہا ڈیجیٹل میڈیا ذرائع ابلاغ  کا تیز ترین فورم بن چکا ہے، حکومت بروقت اور موثر ابلاغ کے لئے قومی نشریاتی اداروں کو مضبوط بنا رہی ہے، جنریشن زی کو میڈیا لٹریسی اور درست معلومات کی تعلیم دینا وقت کی ضرورت ہے۔

آذربائیجانی صدر کے معاون حکمت حاجیوف نے کہا ہمارے درمیان بہترین تعاون جاری ہے، پاکستان کی جانب سے آذربائیجان کو اعلیٰ چاول برآمد کیا جا رہا ہے جس کی کسٹم ڈیوٹی ختم کر دی ہے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے، چین نے مکئی کی درآمد کے لئے پاکستانی تاجروں کی رجسٹریشن بھی شروع کردی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق رائس ایکسپورٹرز ایسوسی کے وفد کا دورہ چین کامیابی سے جاری ہے ، جس دوران چاول کی برآمد کیلئے چین کے دو صوبوں کے ساتھ  وفد نے ایم او یو سائن کر لیے ہیں، 30 سے 40 کروڑ ڈالر مالیت کے چاول کی فروخت کے معاہدے متوقع ہیں ہیں۔رائس ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین جاوید جیلانی کا کہناتھا کہ چین کو پاکستان سے مکئی کی برآمد بھی جلد شروع ہو جائے گی،چین کو باسمتی اور نان باسمتی دونوں اقسام کے چاول برآمد کریں گے،رواں مالی سال چاول کی برآمدات دوبارہ 3ارب ڈالر کی سطح عبور کر جائیں گی، چین کا دورہ جاری ہے مزید آرڈرز ملنے کا امکان ہے۔

اپر کوہستان مالیاتی اسکینڈل، 21 کروڑ روپے سے زائد رقم بحق سرکار ضبط کرنے کا حکم

مزید :

متعلقہ مضامین

  • حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل مزید مہنگا کر دیا، نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری
  • سینیٹ قائمہ کمیٹی کا بڑا فیصلہ، پرنٹ میڈیا کے معاملات صرف پریس کونسل میں سنے جائیں گے
  • کیا فواد خان نے بھی سرجری کروالی؟ نئی تصاویر پر سوشل میڈیا پر بحث
  • آزاد کشمیر الیکشن کے حوالے سے میڈیا کیلیے ضابطہ اخلاق جاری
  • سرکاری ملازمین کے سفری اور تفریقی الاؤنس میں اضافے کی منظوری، نئی شرحیں جاری
  • پاکستان میں سریے کی قیمت آج 23 جولائی 2026، تازہ ریٹس جاری
  • حکومت نے نیشنل امیگریشن اینڈ ویلفیئر پالیسی 2026 کا اجرا کر دیا
  • پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے
  • جماعت اسلامی بنگلہ دیش کے رکنِ پارلیمنٹ  کی نوجوان خاتون کے ساتھ نازیبا ویڈیو سامنے آگئی
  • پاکستان مشرق وسطیٰ میں امن و استحکام کیلئے فعال سفارتی کردار جاری رکھے ہوئے ہے، اسحاق ڈار