سی ڈی اے نے جناح ٹائون ہائوسنگ اسکیم زون فائیو کو شوکاز نوٹس جاری کر دیا ،تفصیلات و دستاویز سب نیوز پر WhatsAppFacebookTwitter 0 21 November, 2025 سب نیوز

اسلام آباد(سب نیوز)وفاقی ترقیاتی ادارے (سی ڈی اے )نے جناح ٹائون (این ایچ ایف )ہائوسنگ اسکیم زون فائیو کو شوکاز نوٹس جاری کر دیا ، شوکاز نوٹس لے آوٹ پلان کی خلاف ورزی پر جاری کیا گیا ہے

جس میں کہا گیا ہے کہ 26مئی 2010کو نیشنل ہائوسنگ فائونڈیشن کی 2550کنال کی ہائوسنگ اسکیم جناح ٹائون زون فائیو کا لے آئوٹ پلان منظور کیا گیا تھا تاہم لے آئوٹ پلان کی شرائط و ضوابط کو آج تک پورا نہیں کیا گیا ۔ نیشنل ہائوسنگ فائونڈیشن پر فیسوں اور جرمانے کی مد میں 21کروڑ 87لاکھ 97ہزار روپے کی رقم واجب الاداہے جو فوری طور پر جمع کروائی جائے

سی ڈی اے کے این او سی کے بغیر ہائوسنگ اسکیم کی طرف سے ترقیاتی کام جاری رکھنا سی ڈی اے آرڈیننس کی خلاف ورزی ہے ، 7روز میں شوکاز نوٹس کا جواب نہ دیا گیا تومذکورہ ہائوسنگ سوسائٹی کے تمام غیرقانونی تعمیراتی کاموں کو رکوا کرانہیں مسمار کر دیا جائے گا ۔

SCN Jinnah Town [13-11-25] (1)Download

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرانتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی، الیکشن کمیشن نے طلال چوہدری کو طلب کرلیا انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی، الیکشن کمیشن نے طلال چوہدری کو طلب کرلیا سنٹر فار ایرو اسپیس اینڈ سکیورٹی اسٹڈیزکے زیر اہتمام ایران کے جوہری عدمِ پھیلا وکے نظام کے تحت حقوق اور فرائض کے عنوان سے.

.. ملک میں ہفتہ وار مہنگائی میں اضافہ ریکارڈ، ادارہ شماریات کی رپورٹ جاری بنوں: امن کمیٹی کے دفتر پر خارجیوں کا حملہ، 7 بے گناہ شہریوں کو شہید کردیا اسلام آباد میں نیا کنونشن سینٹر اور سیون اسٹار ہوٹل کی تعمیر کا فیصلہ اسلام آباد ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن اپنی نئی تعمیر شدہ بلڈنگ میں منتقل TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: ہائوسنگ اسکیم جناح ٹائون شوکاز نوٹس زون فائیو سی ڈی اے سب نیوز کر دیا

پڑھیں:

الیکشن مہم میں شرکت، وفاقی وزیر اویس لغاری کو نوٹس جاری

ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ افسر ڈی جی خان نے  این اے 185 میں امیدوار محمود لغاری کی الیکشن مہم میں شرکت پر وفاقی وزیر اویس لغاری کو نوٹس جاری کردیا۔

ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ افسر کا کہنا ہے کہ بطور وفاقی وزیر الیکشن مہم میں حصہ لے کر اویس لغاری نے ہدایات کی خلاف ورزی کی ہے۔

اویس لغاری ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر پیش ہو کر اپنی پوزیشن واضح کریں۔

دوسری جانب ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر فیصل آباد نے سیکریٹری الیکشن کمیشن کو وزیر مملکت داخلہ طلال چوہدری کے خلاف مراسلہ ارسال کردیا۔

مراسلہ میں کہا گیا ہے کہ وزیر مملکت داخلہ طلال چوہدری کی جانب سے ضابطہ اخلاق کی مسلسل خلاف ورزی کی جا رہی ہے، انہیں ٹیلی فون پر آگاہ کیا گیا کہ وہ ضابطہ اخلاقی خلاف ورزی کر رہے ہیں۔

ڈی آر او نے کہا ہے کہ دو نوٹسز کے باوجود طلال چوہدری نے ضابطہ اخلاق کی پاسداری نہیں کی، ان پر 50 ہزار کا جرمانہ کیا گیا ہے، جبکہ معاملہ مزید کارروائی کے لیے الیکشن کمیشن ارسال کر رہے ہیں۔

ترجمان الیکشن کمشنر پنجاب نے اپنے ردعمل میں کہا ہے کہ دونوں کو 21 نومبر کو وضاحت پیش کرنے کی ہدایت کی ہے، کسی وزیر یا مشیر کو انتخابی مہم چلانے کی اجازت نہیں ہے۔

الیکشن کمشنر پنجاب نے کہا کہ ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر فوری ایکشن لیا جائے گا، شفاف اور غیرجانبدار انتخابات کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔

متعلقہ مضامین

  • پاکستان کے 17 بڑے نجی سکول سسٹمز کو شوکاز نوٹس جاری, تحریری جواب جمع کرانے کی ہدایت
  • پاکستان کے 17 بڑے نجی سکول سسٹمز کو شوکاز نوٹس جاری
  • این اے 96 ضمنی انتخاب؛ ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی طلال چوہدری کو نوٹس
  • مہنگی کتابیں اور یونیفارم بیچنے پر 17 بڑے نجی اسکول سسٹمز کو شوکاز نوٹس جاری
  • کتابیں اور یونیفارم مہنگی فروخت کرنے پر 17 بڑے نجی اسکول سسٹمز کو شوکاز نوٹس جاری
  • انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی، الیکشن کمیشن کی جانب سے وزراء کو نوٹس جاری
  • انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی، طلال چوہدری پر جرمانہ
  • الیکشن مہم میں شرکت، وفاقی وزیر اویس لغاری کو نوٹس جاری
  • سہیل آفریدی کو ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر نوٹس جاری