انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی، الیکشن کمیشن نے طلال چوہدری کو طلب کرلیا
اشاعت کی تاریخ: 21st, November 2025 GMT
انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی، الیکشن کمیشن نے طلال چوہدری کو طلب کرلیا WhatsAppFacebookTwitter 0 21 November, 2025 سب نیوز
اسلام آباد (سب نیوز)انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر الیکشن کمیشن نے وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری کو 24نومبر کو طلب کرلیا جبکہ وفاقی وزیر اویس لغاری اور معاون خصوصی برائے وزیر اعظم حذیفہ رحمن کو نوٹس جاری کردیے۔
تفصیلات کے مطابق این اے-96 فیصل آباد میں ضمنی الیکشن میں کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی پر وزیر مملکت طلال چوہدری کو نوٹس جاری کردیا، الیکشن کمیشن نے طلال چوہدری کو 24 نومبر کو طلب کیا ہے۔الیکشن کمیشن کے مطابق وزیر مملکت طلال چوہدری نے کارنر میٹنگ سے خطاب کرکے کود آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی کی۔ادھر الیکشن کمیشن نے این اے-185 ڈیرہ غازی خان میں وزرا کی موجودگی سے متعلق میڈیا پر چلنے والی خبر کا نوٹس بھی لیا جب کہ صوبائی الیکشن کمشنر پنجاب نے ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ افسر سے فوری رپورٹ طلب کر لی۔
الیکشن کمیشن نے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر معاون خصوصی برائے وزیر اعظم حذیفہ رحمن اور وفاقی وزیر اویس لغاری کو نوٹس جاری کردیے، دونوں وزرا کو 21 نومبر کو وضاحت پیش کرنے کی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔ڈسٹرکٹ ریٹرنگ افسر کا کہنا ہے کہ حلقے میں انتخابی ضابطہ اخلاق پر مکمل عمل درآمد جاری ہے جب کہ انتخابی سرگرمیوں کی مختلف ذرائع سے کلوز مانیٹرنگ جاری ہے۔صوبائی الیکشن کمشنر پنجاب کے مطابق کسی وزیر یا مشیر کو انتخابی مہم چلانے کی اجازت نہیں ہوگی، ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر فوری ایکشن لیا جائے گا، شفاف اور غیر جانبدار انتخابات کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرسنٹر فار ایرو اسپیس اینڈ سکیورٹی اسٹڈیزکے زیر اہتمام ایران کے جوہری عدمِ پھیلا وکے نظام کے تحت حقوق اور فرائض کے عنوان سے گول میز مذاکرہ سنٹر فار ایرو اسپیس اینڈ سکیورٹی اسٹڈیزکے زیر اہتمام ایران کے جوہری عدمِ پھیلا وکے نظام کے تحت حقوق اور فرائض کے عنوان سے... ملک میں ہفتہ وار مہنگائی میں اضافہ ریکارڈ، ادارہ شماریات کی رپورٹ جاری وزیراعلیٰ پنجاب کی اسکلز ڈیولپمنٹ ٹاسک فورس کے چیئرمین عدنان افضل چٹھہ کی سعودی عرب میں اہم ملاقاتیں معاشی ترقی، روزگار کی فراہمی اور آمدن میں اضافہ صنعتی ترقی کے بغیر ممکن نہیں، وزیراعظم بنوں: امن کمیٹی کے دفتر پر خارجیوں کا حملہ، 7 بے گناہ شہریوں کو شہید کردیا اسلام آباد میں نیا کنونشن سینٹر اور سیون اسٹار ہوٹل کی تعمیر کا فیصلہ
Copyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیمذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی انتخابی ضابطہ اخلاق الیکشن کمیشن نے طلال چوہدری کو کو طلب
پڑھیں:
انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر طلال چودھری کو50 ہزارروپے جرمانہ
فیصل آباد کے الیکشن کمیشن ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر نے انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر وزیرِ مملکت برائے داخلہ سینیٹر طلال چودھری کو50 ہزارروپے جرمانہ کر دیا ہے طلال چودھری کے پی پی 116 کے دورے اور میڈیا ٹاک پر ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر فیصل آباد نے نوٹس جاری ہوا تھا، فیصل آباد کے ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر نے طلال چودھری معاملے کی تفصیلی رپورٹ الیکشن کمیشن اسلام آباد کو بھیج دی ہے خیال رہے پی ٹی آئی اے ایم پی اے اسماعیل سیلا کی نااہلی پر پی پی 116 کی نشست خالی ہوئی تھی جس پر ضمنی الیکشن ہورہا ہے۔