انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر طلال چودھری کو50 ہزارروپے جرمانہ
اشاعت کی تاریخ: 21st, November 2025 GMT
فیصل آباد کے الیکشن کمیشن ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر نے انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر وزیرِ مملکت برائے داخلہ سینیٹر طلال چودھری کو50 ہزارروپے جرمانہ کر دیا ہے طلال چودھری کے پی پی 116 کے دورے اور میڈیا ٹاک پر ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر فیصل آباد نے نوٹس جاری ہوا تھا، فیصل آباد کے ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر نے طلال چودھری معاملے کی تفصیلی رپورٹ الیکشن کمیشن اسلام آباد کو بھیج دی ہے خیال رہے پی ٹی آئی اے ایم پی اے اسماعیل سیلا کی نااہلی پر پی پی 116 کی نشست خالی ہوئی تھی جس پر ضمنی الیکشن ہورہا ہے۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: طلال چودھری
پڑھیں:
الیکشن کمیشن نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کو کل طلب کرلیا
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)الیکشن کمیشن نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کو کل طلب کرلیا۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق ذرائع کاکہنا ہے کہ چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں الیکشن کمیشن کا اجلاس ہوا،الیکشن کمیشن نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کو کل طلب کرلیا،سہیل آفریدی کو انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر نوٹس جاری کیا گیا،الیکشن کمیشن نے سہیل آفریدی کے علاوہ امیدواروں کو بھی طلب کیا ہے۔
الیکشن کمیشن کل 12بجے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کیس پر سماعت کرے گا۔
حج 2026 کے لیے دوسری اور آخری قسط جمع کرانے کا مرحلہ مکمل
مزید :