الیکشن کمیشن کا سہیل آفریدی کے سرکاری ملازمین کو دھمکی آمیز بیان پر نوٹس
اشاعت کی تاریخ: 20th, November 2025 GMT
الیکشن کمیشن نے وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کا ضمنی انتخاب پر مامور سرکاری ملازمین کےخلاف دھمکی آمیز الفاظ کا نوٹس لے لیا۔
الیکشن کمیشن نے آج صبح اجلاس طلب کرلیا ہے جس میں سہیل آفریدی کے معاملے پر مناسب قانونی کارروائی کرنے پر غور کیا جائےگا۔
دوسری جانب ترجمان وزیراعلیٰ پختونخوا نے کہاکہ وزیراعلیٰ کے بیان کو سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کیا جارہا ہے۔
ترجمان وزیر اعلی سیکریٹریٹ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے ایبٹ اباد جلسے کے بیان کو سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کرنے کی ناکام کوشش کی جا رہی ہے،وزیراعلیٰ کا پیغام واضح تھا، الیکشن میں مداخلت پر سخت “قانونی کارروائی” ہوگی۔
ترجمان نے کہا کہ انتخابات میں مداخلت جرم ہے، وزیراعلیٰ نے اسی قانونی حقیقت کی نشاندہی کی، الیکشن کے دوران کسی بھی غیرقانونی کارروائی کے لیے فوری اور مناسب قانونی اقدامات کیے جائیں گے۔
ترجمان کے مطابق وزیراعلیٰ نے کسی شخص کو دھمکی نہیں دی، بات محض قانون کے نفاذ کی تھی، ایماندار افسران مکمل تحفظ میں ہیں، صرف قانون توڑنے والوں کو جواب دینا ہوگا، وزیراعلیٰ کے بیان کو غلط رنگ دینا سیاسی پوائنٹ اسکورنگ ہے، صوبائی حکومت ہر قیمت پر شفاف اور غیرجانبدارانہ ضمنی انتخابات یقینی بنائے گی۔
سہیل آفریدی نے ایبٹ آباد میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ 23 نومبر کو ضمنی الیکشن میں تحریک انصاف کی امیدوار عمر ایوب کی اہلیہ 2 لاکھ ووٹ لیکر کامیاب ہوں گی۔
انہوں نے انتظامیہ اور پولیس کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ اگر الیکشن کے دن بدمزگی ہوئی تو آپ رات تک عہدوں پر نہیں رہیں گے۔
.
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
ضمنی انتخابات، الیکشن کمیشن نے امیدواروں کو مہم روکنے کی ہدایت کردی
الیکشن کمیشن پاکستان نے قومی اور صوبائی اسمبلی پنجاب کے 13 حلقوں میں ہونے والے ضمنی انتخابات کے لیے امیدواروں اور سیاسی جماعتوں کو قانون کی پابندی کی تنبیہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ انتخابی مہم 21 سے 22 نومبر 2025 کی درمیانی رات سے ختم ہو جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں: این اے 66 ضمنی انتخابات، مسلم لیگ ن کا امیدوار بلامقابلہ کامیاب
کمیشن نے یاد دہانی کرائی کہ الیکشن ایکٹ 2017 کے سیکشن 182 کے تحت کسی شخص کو کسی عوامی اجتماع کے انعقاد، شرکت یا کسی جلوس میں حصہ لینے کی اجازت نہیں ہوگی، اور خلاف ورزی کرنے والے کو دو سال تک قید یا ایک لاکھ روپے تک جرمانہ یا دونوں ہو سکتے ہیں۔
ضمنی انتخابات کے حلقے درج ذیل ہیں۔
قومی اسمبلیاین اے 18 ہری پور، این اے 96 فیصل آباد-II، این اے 104 فیصل آباد-X، این اے 129 لاہور-XIII، این اے 143 ساہیوال-III، این اے 185 ڈی جی خان-II
صوبائی اسمبلی پنجابپی پی 73 سرگودھا-III، پی پی 87 میانوالی-III، پی پی 98 فیصل آباد-I، پی پی 115 فیصل آباد-XVIII، پی پی 116 فیصل آباد-XIX، پی پی 203 ساہیوال-VI، پی پی 269 مظفر گڑھ-II
یہ بھی پڑھیں: مسلم لیگ ن نے ضمنی انتخابات کے لیے ٹکٹوں کا اعلان کر دیا
کمیشن نے سیاسی جماعتوں اور امیدواروں سے اپیل کی ہے کہ وہ قانون کی پابندی کریں اور خود پر قابو رکھیں تاکہ 23 نومبر 2025 کو پولنگ پرامن اور منظم انداز میں ہو سکے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
we news الیکشن کمیشن الیکشن مہم پاکستان پنجاب اسمبلی ضمنی انتخابات قومی اسمبلی