انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی، الیکشن کمیشن کی جانب سے وزراء کو نوٹس جاری
اشاعت کی تاریخ: 21st, November 2025 GMT
الیکشن کمیشن آف پاکستان نے این اے 96 فیصل آباد اور این اے 185 ڈیرہ غازی خان میں انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے معاملات پر کارروائی کرتے ہوئے اہم وزراء کو نوٹس جاری کر دیا ہے۔
این اے-96 فیصل آبادوزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری کو ضمنی الیکشن میں انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر نوٹس جاری کیا گیا۔
الیکشن کمیشن کے مطابق طلال چوہدری نے کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کی۔
طلال چوہدری کو 24 نومبر کو الیکشن کمیشن میں پیش ہونے کا حکم دیا گیا ہے۔
این اے-185 ڈیرہ غازی خانوفاقی وزیر اویس لغاری اور معاون خاص برائے وزیر اعظم حذیفہ رحمٰن کو نوٹس جاری کیا گیا۔ دونوں کو 21 نومبر کو وضاحت پیش کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔
اس معاملے میں میڈیا رپورٹوں اور ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے شواہد کی بنیاد پر کارروائی کی جا رہی ہے۔
دوسری طرف صوبائی الیکشن کمشنر پنجاب نے ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر سے فوری رپورٹ طلب کر لی ہے۔
انتخابی ضابطہ اخلاق پر مکمل عمل درآمد کو یقینی بنانے کے لیے حلقوں کی مختلف ذرائع سے کلوز مانیٹرنگ جاری ہے۔
کسی وزیر یا مشیر کو انتخابی مہم چلانے کی اجازت نہیں ہوگی اور خلاف ورزی پر فوری ایکشن لیا جائے گا۔
الیکشن کمیشن کا موقفالیکشن کمیشن نے واضح کیا ہے کہ شفاف اور غیر جانبدار انتخابات کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا اور انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی برداشت نہیں کی جائے گی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی الیکشن کمیشن نوٹس جاری
پڑھیں:
الیکشن کمیشن نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کو کل طلب کرلیا
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)الیکشن کمیشن نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کو کل طلب کرلیا۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق ذرائع کاکہنا ہے کہ چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں الیکشن کمیشن کا اجلاس ہوا،الیکشن کمیشن نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کو کل طلب کرلیا،سہیل آفریدی کو انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر نوٹس جاری کیا گیا،الیکشن کمیشن نے سہیل آفریدی کے علاوہ امیدواروں کو بھی طلب کیا ہے۔
الیکشن کمیشن کل 12بجے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کیس پر سماعت کرے گا۔
حج 2026 کے لیے دوسری اور آخری قسط جمع کرانے کا مرحلہ مکمل
مزید :