data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)آغا خان میٹرنل اینڈ چائلڈ کیئر سینٹر حیدرآبا دکی جانب سے عالمی یوم ذیابطیس کے موقع پر ایک عوامی آگاہی واک اور سیشن کا انعقاد کیا گیا جس میں بڑی تعداد میں ڈاکٹرزو عملہ نے شرکت کی، واک کے بعد آگاہی سیشن ہوا جس کا موضوع”ذیابطیس کے ساتھ اچھی طرح جئیں، ٹریک کریں، علاج کریں، پھلیں پھولیں” تھا۔ جس سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر سید معراج الدین شاہ، ڈاکٹر محمد سلیم، ڈاکٹر ثناء عمر، ڈاکٹر جوریہ نقوی و دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان میں ذیابطیس ہر چار میں سے ایک سے بالغ افراد کو متاثر کرتی ہے، جن میں سے اکثر کو اس کا علم بھی نہیں ہوتا۔ بروقت تشخیص، طرزِ زندگی میں بہتری، اور علاج پر عمل کر کے دل کی بیماری، گردوں کی ناکامی، بینائی سے محرومی اور اعصابی نقصان جیسی سنگین پیچیدگیوں سے بچا جا سکتا ہے۔مقررین نے کہاکہ آغا خان یونیورسٹی اسپتال پاکستان نے مشترکہ صحت کے عمل کی ضرورت پر زور دیا۔ اورکہاکہ زیابطیس صرف ایک طبی حالت نہیں یہ ایک عوامی صحت کا چیلنج ہے جو خاندانوں، معیارِ زندگی اور آنے والی نسلوں کو متاثر کرتا ہے۔ ہم کمیونٹیز کو تعلیم دے کر اور قابل رسائی اسکریننگ فراہم کر کے پیچیدگیوں کی روک تھام اور لوگوں کو صحت مند زندگی گزارنے کے قابل بنانے کے لیے اہم قدم اٹھا رہے ہیں۔آغا خان میٹرنل اینڈ چائلڈ کیئر سینٹر حیدرآباد ہر سال ذیابطیس آگاہی تقریبات منعقد کرتا ہے اور تعلیم، بچا ؤاور کمیونٹی کی شمولیت کے ذریعے ذیابطیس سے نمٹنے کے اپنے عزم کی تجدید کرتا ہے۔تقریب کے شرکاء کو مفت ضروری اسکریننگ فراہم کی گئی۔

 

 

اسٹاف رپورٹر گلزار.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: ا گاہی

پڑھیں:

وکلاء کی فلاح و بہبود وحقوق کا تحفظ اولین  ترجیح ہے، ایڈووکیٹ جی ایم لغاری

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

251115-08-2

 

حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) حیدرآباد ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات کے حوالے سے نائب صدر کے عہدے کے امیدوار ایڈووکیٹ جی ایم لغاری نے اپنی انتخابی مہم کے دوران حیدرآباد لیگل کمیونٹی کی فلاح و بہبود اور ترقی کے حوالے سے خصوصی گفتگو کی۔ ایڈووکیٹ جی ایم لغاری نے کہا کہ حیدرآباد کے وکلاء نہ صرف عدالتی نظام کا اہم حصہ ہیں بلکہ انصاف کی فراہمی میں بھی مرکزی کردار ادا کرتے ہیں اس لیے ان کی فلاح و بہبود، عزت اور سہولیات کا تحفظ ان کی اولین ترجیح ہوگی۔ انہوں نے واضح کیا کہ انتخابات میں کامیابی کے بعد وہ قانونی برادری کے لیے عملی بنیادوں پر بہت سی نئی سہولیات متعارف کرائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ وکلاء کے کام کے لیے جدید سہولیات کی فراہمی، بار میں علمی و قانونی سرگرمیوں میں معاونت، جونیئر وکلاء کی تربیت کے لیے سیمینارز اور ورکشاپس کا سلسلہ شروع کرنا اور بیمار یا مالی مشکلات کا شکار وکلاء کے لیے فلاحی فنڈ کا قیام میرے اہم اہداف ہیں۔

اسٹاف رپورٹر

متعلقہ مضامین

  • قرآن مجید نہ صرف ایک ہدایت کا سرچشمہ ہے‘شاہ عبدالحق
  • حیدرآبادمیں آئینی ترمیم کے خلاف وکلا ء کا انوکھا احتجاج
  • وکلاء کی فلاح و بہبود وحقوق کا تحفظ اولین  ترجیح ہے، ایڈووکیٹ جی ایم لغاری
  • حیدرآباد:ہائی وے پیٹرولنگ پولیس  نے 3مسروقہ کاریں برآمدکرلیں
  • خسرہ اور روپیلا سے بچاؤ کی قومی مہم کے سلسلے میں آگاہی سیمینار
  • چین کا بیلٹ اینڈ روڈ منصوبہ معاشی خوشحالی لائے گا، ڈاکٹر شاہدہ وزارت
  • نمائندہ رہبرِ انقلاب ڈاکٹر حکیم الٰہی کی حیدرآباد آمد، جماعتِ اسلامی تلنگانہ کے صدر سے ملاقات
  • برطانیہ: وزیراعظم کیئر اسٹارمر کے عہدے سے ہٹانے کی قیاس آرائیاں زور پکڑ گئیں
  • انسانی حقوق کمیشن کے وفد کا لیاقت یونیورسٹی اسپتال کا دورہ