ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز کا دوسرا سیمی فائنل: سری لنکاکاپاکستان کےخلاف پہلے فیلڈنگ کرنے کافیصلہ
اشاعت کی تاریخ: 21st, November 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
دوحہ: ایشیا کپ رائزنگ اسٹار کے دوسرے سیمی فائنل میں سری لنکا نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
قطر کے دارالحکومت دوحہ میں کھیلے جارہے میچ میں پاکستان شاہینز کی قیادت عرفان خان نیازی کر رہے ہیں، دیگر کھلاڑیوں میں یاسر خان، محمد نعیم، محمد فائق اور معاذ صداقت شامل ہیں۔ جبکہ وکٹر کیپر بیٹر محمد غازی، چوہدری سعد، شاہد عزیز، صفیان مقیم، عبید شاہ اور احمد دانیال بھی اسکواڈ کا حصہ ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز سیمی فائنل: بنگلا دیش اے نے بھارت اے کو شکست دے دی
یاد رہے کہ ایشیا کپ رائزنگ اسٹار کے پہلے سیمی فائنل میں بنگلہ دیش نے مضبوط حریف بھارت کو دلچسپ مقابلے کے بعد سپر اوور میں شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: ایشیا کپ رائزنگ سیمی فائنل
پڑھیں:
دوسرا ون ڈے: آسٹریلیا نے پاکستان کو 41 رنز سے شکست دے دی
لاہور(نیوز ڈیسک)تین ایک روزہ میچوں کی سیریز کے دوسرے میچ میں آسٹریلیا نے پاکستان کو 42 رنز سے شکست دے کر سیریز 1-1 سے برابر کردی۔
لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان کے کپتان شاہین آفریدی نے ٹاس جیت کر آسٹریلیا کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔
مہمان ٹیم نے پہلےکھیلتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹ پر 231 رنز اسکور کیے۔
آسٹریلیا کی جانب سے کیمرون گرین 53، جوش انگلس 51 اور میٹ رنشا 43 رنز بنا کر نمایاں رہے۔
پاکستان کی جانب سے کپتان شاہین آفریدی نے 3 جب کہ حارث رؤف ، عرفات منہاس اور ابرار احمد نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔
232 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی پوری ٹیم 44 اوور میں 190 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔
پاکستان کی جانب سے شاداب خان نے ناٹ آؤٹ 71 رنز کی اننگ کھیلی۔ ان کے علاوہ غازی غوری نے 37 اور عرفات منہاس نے 33 رنز بنائے۔
آسٹریلیا کی جانب سے ناتھن ایلس نے 4 اور میتھیو شارٹ نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
خیال رہےکہ پہلے ایک روزہ میچ میں پاکستان نے آسٹریلیا کو 5 وکٹ سے شکست دی تھی، تین ایک روزہ میچوں کی سیریز میں پاکستان کو ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔
مزید پڑھیں۔سونے کی قیمت میں پھر ہوشربا اضافہ