Jasarat News:
2025-11-16@03:15:04 GMT

متحدہ عرب امارات میں  تعطیلات کا اعلان

اشاعت کی تاریخ: 15th, November 2025 GMT

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

 

251115-08-4

 

ابوظبی(مانیٹرنگ ڈیسک)متحدہ عرب امارات میں قومی دن کے موقع پر سرکاری اور نجی اداروں میں 2دن کی چھٹی کا اعلان کردیا گیا۔عرب میڈیا کے مطابق حکومت کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ 2 اور 3 دسمبر (منگل اور بدھ) کو عام تعطیل ہوگی چونکہ امارات میں ہفتہ وار چھٹی ہفتہ اور اتوار کو ہوتی ہے، اس لیے قومی دن کی چھٹیوں کے ساتھ نجی شعبے میں کام کرنے والوں کو پانچ دن میں کل چار چھٹیاں میسر آئیں گی جبکہ سرکاری ملازمین کو بھی  چار روزہ چھٹی ملے گی۔واضح رہے کہ متحدہ عرب امارات کا قومی دن ہر سال

2 دسمبر کو منایا جاتا ہے۔ 2 دسمبر 1971 ء کو ابوظبی، دبئی، شارجہ، عجمان، ام القوین، راس الخیمہ اور فجیرہ کی ریاستیں متحد ہوئیں، اور اسی اتحاد کے بعد اس ملک کو متحدہ عرب امارات کا نام دیا گیا۔

مانیٹرنگ ڈیسک.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: متحدہ عرب امارات

پڑھیں:

ایران نے امارات کے ساحل پر آئل ٹینکر کو قبضے میں لے لیا؛ اسرائیلی میڈیا

اسرائیلی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران کی پاسدارانِ انقلاب نے متحدہ عرب امارات کے ساحل کے قریب ایک تیل بردار ٹینکر کو قبضے میں لے لیا ہے۔

اسرائیلی میڈیا کے مطابق آئل ٹینکر کو قبضے میں لینے کی تصدیق پاسداران انقلاب نے کی ہے تاہم اس کی کوئی ٹھوس وجہ نہیں بتائی۔

پاسداران انقلاب نے بتایا کہ آئل ٹینکر سنگاپور کے لیے پیٹروکیمیکل لے جا رہا تھا اور معائنے کے بعد یہ بات سامنے آئی کہ جہاز غیر مجاز کارگو لے کر سفر کر رہا تھا۔

تاہم ایران کی پاسداران انقلاب نے اس کارگو کی نوعیت یا مزید تفصیلات فراہم نہیں کیں۔

برطانیہ کی میری ٹائم ٹریڈ آپریشنز اور سیکیورٹی فرم کے مطابق جس جہاز کی نشان دہی کی گئی وہ مارشل آئی لینڈز کے جھنڈے والا ٹینکر ہے۔

فرم نے مزید بتایا کہ یہ آئل ٹینکر متحدہ عرب امارات کے علاقے عجمان سے سنگاپور کے لیے روانہ ہوا تھا۔

جہاز کی ٹریکنگ ڈیٹا کے مطابق سفر کے دوران ٹینکر نے اچانک اپنا رخ موڑ کر ایران کی جانب کر لیا جس کی کوئی واضح وجہ نہیں بتائی گئی۔

جہاز کے یونانی مالکان کی جانب سے بھی تاحال کوئی بیان سامنے نہیں آیا اور ابھی یہ بھی واضح نہیں کہ آئل ٹینکر پر کتنے افراد سوار تھے۔

 

متعلقہ مضامین

  • ایران نے امارات کے ساحل پر آئل ٹینکر پر قبضہ کر لیا
  • ایران نے امارات کے ساحل پر آئل ٹینکر کو قبضے میں لے لیا؛ اسرائیلی میڈیا
  • یو اے ای میں قومی دن کی خوشی، دو روزہ تعطیلات کا اعلان
  • حج آپریشنز کیلئے تمام نامزد برانچوں کی ہفتے کی چھٹی بند
  • ڈپریشن کی چھٹی،کراچی کی ہونہارطالبات نے اینٹی ڈپریشن چشمہ ایجاد کر لیا
  • متحدہ عرب امارات میں کیش ختم؟ تنخواہیں اور ادائیگیاں اب ڈیجیٹل درہم کی صورت میں ملیں گی؟
  • پاکستان کیلئے 1.2 ارب ڈالر کی قسط کی منظوری کیلئے آئی ایم ایف کا اجلاس 8 دسمبر کو طلب
  • کوئٹہ: بلدیاتی انتخابات کے شیڈول کا باضابطہ اعلان