یو اے ای میں قومی دن کی خوشی، دو روزہ تعطیلات کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 14th, November 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
ابو ظبی:متحدہ عرب امارات میں قومی دن کی آمد پر حکومت نے سرکاری اور نجی دونوں شعبوں کے لیے دو روزہ عام تعطیلات کا باضابطہ اعلان کردیا ہے 2 اور 3 دسمبر، یعنی منگل اور بدھ کو پورے ملک میں دفاتر بند رہیں گے اور اس دوران قومی دن کی مناسبت سے مختلف تقریبات اور سرکاری سرگرمیاں جاری رہیں گی۔
عالمی میڈیا رپورٹس کےمطابق حکومتی بیان میں وضاحت کی گئی کہ چونکہ یو اے ای میں ہفتہ وار چھٹی ہفتہ اور اتوار کو ہوتی ہے، اس لیے نجی شعبے کے ملازمین کو مجموعی طور پر چار روز جبکہ سرکاری ملازمین کو بھی مسلسل چار دن آرام کا موقع ملے گا، شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں نے اس اعلان کا خیرمقدم کرتے ہوئے اسے قومی دن کے جشن کو بھرپور انداز میں منانے کا بہترین موقع قرار دیا ہے۔
ہر سال 2 دسمبر کو متحدہ عرب امارات کا قومی دن روایتی جوش و جذبے کے ساتھ منایا جاتا ہے، یہ دن اس تاریخی اتحاد کی یاد دلاتا ہے جب 1971 میں ابوظبی، دبئی، شارجہ، عجمان، ام القوین، راس الخیمہ اور فجیرہ کی ریاستیں یکجا ہو کر متحدہ عرب امارات بنیں۔ اسی اتحاد نے جدید عرب دنیا کے ایک مضبوط اور ترقی یافتہ ملک کی بنیاد رکھی۔
متوقع طور پر ہوٹلوں، شاپنگ مالز، تفریحی مقامات اور سیاحتی سرگرمیوں میں نمایاں اضافہ دیکھا جائے گا، جبکہ ملک بھر میں آتش بازی، پرچم کشائی اور خصوصی تقریبات کا اہتمام بھی کیا جائے گا، جن میں شہری بڑی تعداد میں شریک ہوں گے۔
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
وفاقی عدالتوں کے ملازمین کا دھرنا ختم کرنے کا اعلان
سٹی42: وفاقی عدالتوں کے ملازمین نے اپنے مطالبات کے حق میں 4 روز سے جاری دھرنا ختم کرنے کا اعلان کر دیا۔
ملازمین نے کہا کہ ان کا دھرنا اور احتجاج کامیاب رہا اور امید ظاہر کی کہ اب ان کے جوڈیشل الاؤنسز بحال کر دیے جائیں گے۔
احتجاج ختم ہونے کے بعد نیب کورٹس، اسپیشل سنٹرل کورٹ اور بینکنگ کورٹس کی تالہ بندی ختم کر دی گئی جبکہ عدالتوں میں کیسز کی سماعت معمول کے مطابق شروع ہو گئی۔
پاکستان ریلوے نے ٹرینوں کا نیا شیڈول جاری کردیا
دھرنے کے دوران ملازمین نے لاہور کی بینکنگ کورٹس کے احاطے میں احتجاجی مظاہرہ کیا، جس میں وکلاء کے نمائندوں نے بھی شرکت کی اور ملازمین سے یکجہتی کا اظہار کیا۔