Jasarat News:
2025-11-12@22:18:06 GMT

حیدرآباد، ڈینگی کنٹرول پروگرام کے ملازمین سراپا احتجاج

اشاعت کی تاریخ: 12th, November 2025 GMT

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

حیدرآباد(سٹاف رپورٹر) محکمہ صحت سندھ کی جانب سے 8 سال سے تعینات ڈینگی کنٹرول پروگرام کے ملازمین کو 11 ماہ سے پروموشن لیٹر نہ ملنے تنخواہوں کی عدم ادائیگی کے خلاف ملازمین نے حیدرآباد پریس کلب کے سامنے احتجاج کیا اس موقع پرتعینات ڈینگی کنٹرول پروگرام کے ملازمین نے فہد وسرو، اسد علی شر، سجاد سانگی ودیگر نے کہاکہ سندھ بھر میں ڈینگی کنٹرول پروگرام کے تحت محکمہ صحت سندھ کے ملازمین کو دسمبر 2024 سے پروموشن لیٹر نہیں ملا جب کہ 11 ماہ سے تنخواہوں کی عدم ادائیگی کے باعث گھروں میں فاقوں کی صورتحال پیدا ہوگئی ہے۔ہم 2017 سے محکمہ صحت کے ڈینگی کنٹرول پروگرام میں مختلف آسامیوں پر کام کر رہے ہیں، ملازمت کے آغاز پر ہمیں اسکیل وار ٹریژری کے ذریعے تنخواہیں ملتی تھیں اور ہماری تنخواہوں میں ہر سال قانون کے مطابق اضافہ کیا جاتا تھا۔ تین سال کے بعد ہماری تنخواہیں چیک کے ذریعے ادا کرنے کا سلسلہ شروع کیا گیا اور اب تمام ملازمین کو تنخواہیں فیکس مل گئی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ 8 سالوں سے ہر سال 3 سے 6 ماہ میں کنٹریکٹ میں توسیع کا نوٹیفکیشن جاری کیا جاتا تھا لیکن اس سال 11 ماہ گزرنے کے باوجود کنٹریکٹ لیٹر جاری نہیں کیا گیا اور نہ ہی تنخواہیں جاری کی گئیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم ڈینگی کنٹرول پروگرام کے تحت باقاعدگی سے کام کر رہے ہیں۔ تاہم ہمارے لیے سرکاری ملازمتوں کے لیے عمر کی حد بھی گزر چکی ہے۔ انہوں نے پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری، وزیر اعلیٰ سندھ، صوبائی وزیر صحت اور سیکرٹری صحت سے اپیل کی کہ ان کے کنٹریکٹ میں توسیع کے لیٹر جلد جاری کیے جائیں، زیر التواء تنخواہیں ادا کی جائیں اور ملازمتوں پر انصاف کو یقینی بنایا جائے۔

 

 

اسٹاف رپورٹر گلزار.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: کے ملازمین

پڑھیں:

حیدرآباد: سندھ ایکشن کمیٹی کی جانب سے 27ویں ترمیم کے خلاف احتجاج کیاجارہاہے

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

251112-2-23

سیف اللہ

متعلقہ مضامین

  • سابق اسرائیلی وزیرِ دفاع کے پروگرام کیخلاف احتجاج، پولیس کا مظاہرین پر تشدد
  • نیوجرسی : سابق اسرائیلی وزیرِ دفاع کے پروگرام کیخلاف احتجاج، پولیس کا مظاہرین پر تشدد
  • حیدرآباد: سندھ ایکشن کمیٹی کی جانب سے 27ویں ترمیم کے خلاف احتجاج کیاجارہاہے
  • حیدرآباد: پاکستان ریلوے کے ملازمین ٹریک کی مرمت میں مصروف ہیں
  • حیدرآباد: انتظامیہ کی جانب سے ڈینگی مچھر مار اسپرے کیاجارہاہے، شہری اس دوران فیومیگیشن سے بچنے کی کوشش کررہے ہیں
  • سندھ میں ڈینگی کا وار جاری، ایک اور ہلاکت کے بعد اموات 27 تک پہنچ گئیں
  • کراچی اور حیدرآباد میں ڈینگی بخار کے کیسز میں خطرناک اضافہ، ایمرجنسی نافذ کرنے کا مطالبہ
  • جیکب آباد میں بھی ڈینگی بے قابو، 3مریضوں میں وائرس کی تصدیق
  • محکمہ تعلیم کے لوئر اسٹاف کا 28ماہ سے تنخواہوں کی عدم ادائیگی کیخلاف احتجاج