Express News:
2025-11-14@17:53:21 GMT

متحدہ عرب امارات میں تعطیلات کا اعلان

اشاعت کی تاریخ: 14th, November 2025 GMT

متحدہ عرب امارات میں قومی دن کے موقع پر سرکاری اور نجی اداروں میں دو دن کی چھٹی کا اعلان کردیا گیا۔

عرب میڈیا کے مطابق حکومت کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ 2 اور 3 دسمبر (منگل اور بدھ) کو عام تعطیل ہوگی۔

چونکہ امارات میں ہفتہ وار چھٹی ہفتہ اور اتوار کو ہوتی ہے، اس لیے قومی دن کی چھٹیوں کے ساتھ نجی شعبے میں کام کرنے والوں کو پانچ دن میں کل چار چھٹیاں میسر آئیں گی۔ جبکہ سرکاری ملازمین کو بھی  چار روزہ چھٹی ملے گی۔

واضح رہے کہ متحدہ عرب امارات کا قومی دن ہر سال 2 دسمبر کو منایا جاتا ہے۔ 2 دسمبر 1971 کو ابوظبی، دبئی، شارجہ، عجمان، ام القوین، راس الخیمہ اور فجیرہ کی ریاستیں متحد ہوئیں، اور اسی اتحاد کے بعد اس ملک کو متحدہ عرب امارات کا نام دیا گیا۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: متحدہ عرب امارات

پڑھیں:

حج آپریشنز کیلئے تمام نامزد برانچوں کی ہفتے کی چھٹی بند

ویب ڈیسک : اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے حج آپریشنز کیلئے تمام نامزد برانچوں کی ہفتے کی چھٹی بند کردی، کہنا ہے کہ حج آپریشنز کیلئے تمام نامزد برانچیں بروز ہفتہ صبح 9 بجے تا دوپہر 2:30 بجے تک  کھلی رہیں گی۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق حج 2026ء کے واجبات کی دوسری قسط کی وصولی کیلئے نامزد برانچیں ہفتے کو کھلی رہیں گی۔ 

مرکزی بینک کا کہنا ہے کہ حج آپریشنز کے لیے تمام نامزد برانچیں بروز ہفتہ صبح 9 بجے تا دوپہر 2:30 بجے تک  کھلی رہیں گی۔ اس حوالے سے بتایا گیا ہےکہ وزارت مذہبی امور اور بین المذاہب ہم آہنگی کی درخواست پر فیصلہ کیا گیا ہے۔

سونے اور چاندی کے آج کے ریٹس ۔جمعہ 14نومبر ، 2025

متعلقہ مضامین

  • یو اے ای میں قومی دن کی خوشی، دو روزہ تعطیلات کا اعلان
  • حج آپریشنز کیلئے تمام نامزد برانچوں کی ہفتے کی چھٹی بند
  • سرکاری اسکیم کے تحت حج کے خواہشمندوں کیلئے اہم اعلان
  • سرکاری اسکیم کے تحت حج کے خواہشمندوں کیلیے اہم اعلان
  • سرکاری اسکیم کے تحت حج  کے خواہشمندوں کیلیے اہم اعلان؛ کل آخری دن
  • متحدہ عرب امارات میں کیش ختم؟ تنخواہیں اور ادائیگیاں اب ڈیجیٹل درہم کی صورت میں ملیں گی؟
  • کوئٹہ: بلدیاتی انتخابات کے شیڈول کا باضابطہ اعلان
  • قومی اسمبلی، پی ٹی آئی کا ترمیم کے عمل کا حصہ نہ بننے کا اعلان
  • پی ٹی آئی کا قومی اسمبلی میں 27 ویں آئینی ترمیم کے عمل کا حصہ نہ بننے کا اعلان