صوبوں میں وسائل کی تقسیم؛ فارمولا طے کرنے کیلیے قومی مالیاتی کمیشن کا اجلاس طلب
اشاعت کی تاریخ: 21st, November 2025 GMT
اسلام آباد:
وفاقی حکومت نےقومی وسائل کی صوبوں میں تقسیم کا نیا فارمولا طے کرنے کے لیے گیارہویں قومی مالیاتی کمیشن کا اجلاس طلب کرلیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق قومی مالیاتی کمیشن (این ایف سی) کا اجلاس 4 دسمبر کو گیارہ بجے ہوگا ، جس کی صدارت چیئرمین کمیشن وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کریں گے۔
اجلاس میں چاروں صوبوں کے وزرائے خزانہ سمیت قومی مالیاتی کمیشن ( این ایف سی) کے دیگر ارکان شریک ہوں گے، جس میں 3 نکاتی ایجنڈے پر غور ہوگا۔
این ایف سی اجلاس میں وفاق سمیت چاروں صوبے مالیاتی پوزیشن کے بارے میں پریزینٹیشن دیں گے۔ اجلاس میں نئے ایف ایف سی ایوارڈ کے لیے قومی مالیاتی کمیشن کے آئندہ اجلاسوں کا شیڈول بھی طے کیا جائے گا۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: 1971 کی جنگ میں بہاری کمیونٹی پر مظالم کی داستان دوبارہ منظر عام پر قومی مالیاتی کمیشن ایف سی
پڑھیں:
وفاقی آئینی عدالت کا سپریم کورٹ رولز 2025ء کو اختیار کرنے کا فیصلہ
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی آئینی عدالت نے عدالت عظمیٰ رولز 2025ء کو اختیار کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس وفاقی آئینی عدالت امین الدین خان کی زیر صدارت فل کورٹ اجلاس منعقد ہوا۔ وفاقی آئینی عدالت نے فل کورٹ اجلاس میں اہم فیصلے کیے۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ آئینی عدالت کے پریکٹس اینڈ پروسیجر کے لیے عدالت عظمیٰ رولز 2025ء کو اختیار کیا جائے گا۔ فل کورٹ نے فیصلہ کیا کہ وفاقی آئینی عدالت میں مقدمات کی سماعت کم سے کم 2 رکنی بینچ کرے گا، 2 رکنی بینچ کے فیصلے کے خلاف مقدمات کی سماعت کم از کم 3 رکنی بینچ کرے گا۔ اجلاس میں یہ فیصلہ بھی کیا گیا کہ بتایا گیا کہ عدالت عظمیٰ کے وکلاء آئینی عدالت میں پیش ہونے کے اہل ہوں گے۔ دریں اثنا آئینی عدالت کے فل کورٹ اجلاس کے فیصلوں کے بارے میں اٹارنی جنرل اور چاروں صوبوں کے ایڈووکیٹ جنرلز کو آگاہ کردیا گیا۔