اپنے لبنانی ہم منصب کیجانب سے مذاکرات کی دعوت کے جواب میں ایرانی وزیر خارجہ نے دورہ تہران کی دعوت دیتے ہوئے تاکید کی ہے کہ ہم لبنان کے اندرونی معاملات میں مداخلت نہیں کرتے اور اگر مجھے دورہ بیروت کی دعوت دیجائے تو میں بخوشی قبول کر لونگا اسلام ٹائمز۔ ایرانی وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے اپنے لبنانی ہم منصب یوسف رجی کی جانب سے دی جانے والی مذاکرات کی دعوت کا مثبت جواب دیتے ہوئے تاکید کی ہے کہ میرے عزیز دوست، لبنانی وزیر خارجہ یوسف رجی نے ایم ٹی وی لبنان (MTV) کے ساتھ انٹرویو میں مجھے مذاکرات کی دعوت دی ہے۔ سید عباس عراقچی نے زور دیتے ہوئے کہا کہ ہم لبنان کے اندرونی معاملات میں مداخلت نہیں کرتے اور ایران و لبنان کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو آگے بڑھانے کے مقصد سے ہونے والی کسی بھی بات چیت کا کھلے دل سے خیرمقدم کرتے ہیں۔ ایرانی وزیر خارجہ نے یاددہانی کروائی کہ ان مذاکرات کے لئے کسی بھی تیسرے ملک کی کوئی ضرورت نہیں! انہوں نے تاکید کرتے ہوئے مزید کہا کہ میں اپنے عزیز دوست یوسف رجی کو دورہ تہران کی دعوت دیتا ہوں اور اگر وہ مجھے بیروت کے دورے کی دعوت دیں تو بھی میں بخوشی قبول کر لوں گا۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: ایرانی وزیر خارجہ مذاکرات کی کی دعوت

پڑھیں:

لاہور میں 6 گھنٹے تک طوفانی بارش سے شہر پانی میں ڈوب گیا

فوٹو: آن لائن 

لاہور میں 6 گھنٹے تک طوفانی بارش سے شہر پانی میں ڈوب گیا، ڈی ايچ اے اور ہربنس پورہ انڈر پاس پانی سے بھر گئے، ٹریفک کے لیے بند کردیے گئے۔

 تاج پورہ اور ایئرپورٹ کے قریب علاقوں میں پانی گھروں میں داخل ہوگیا، گاڑیاں ڈوب گئیں، موٹرسائيکلیں بند ہوگئیں، فیروز پور روڈ پر موٹرسائیکل پھسل کر کھمبے سے جا ٹکرائی، جس کے نتیجے میں دو بھائی جاں بحق ہوگئے، چھت گرنے کے واقعات میں چار افراد زخمی ہوئے۔

بارش رکنے کے بعد ایم ڈی واسا نے تمام انڈر پاس کلیئر کر دینے کا دعویٰ کیا، بارش کے باعث 99 فیڈرز بھی متاثر ہوئے، بحالی کا کام جاری ہے، ڈیفنس میں بارش کے پانی میں ایک منچلا کشتی لے آیا۔

گوجرانوالا میں مسلسل تیسرے دن بھی بارش برسی، نکاسِ آب کے لیے لاہور سے مشینری طلب کرلی گئی، شکر گڑھ میں تیسرے روز بھی موسلادھار بارش ہوئی، نالہ بئیں اور بسنتر سے ملحقہ نشیبی دیہات میں پانی داخل ہوگیا۔

منڈی بہاء الدین میں بارش سے سیکڑوں ایکڑ پر کھڑی دھان اور چارے کی فصلیں تباہ ہونے کا خدشہ ہے۔

دوسری جانب دریائے چناب میں نچلے سے درمیانے درجے کا ریلا گزرنے کا خطرہ ہے، تریموں بیراج پر پانی کی سطح بلند ہونے لگی، سرگودھا میں طالب والا کے مقام پر اکتالیس دیہات متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔

متعلقہ مضامین

  • ازبکستان میں پاکستان کے سفیر مدثر ٹیپو نے سفارتی اسناد ازبک وزیر خارجہ کو پیش کردیں
  • پاسداران انقلاب کی برطانیہ کو امریکا کی مدد پر فوجی بیسز نشانہ بنانے کی دھمکی
  • انفرااسٹرکچر پر امریکی حملوں کا جواب شدید اور وسیع ہوگا، ایران
  • ایران نے فوجی اڈوں کے استعمال پر برطانیہ کو سخت وارننگ دے دی
  • ایران عرب ممالک پر نہیں بلکہ شیطانی اور دہشتگردی کے اڈوں پر حملے کر رہا ہے، علامہ رمضان توقیر
  • ایرانی وزیر داخلہ سکندر مومنی کی لاہور آمد: وفاقی وزیر داخلہ اور گورنرپنجاب کے ہمراہ مزار اقبال اور دربار بی بی پاکدامن حاضری
  • سعودی عرب کے ساتھ دفاعی معاہدے کے پابند ہیں اور اس کی پاسداری کریں گے: پاکستان
  • بلاول کے پنجاب کے شہروں کی صورتحال پر سوالات، مریم اورنگزیب نے ویڈیو جاری کرکے جواب دیدیا
  • کاوا مینز والی بال چیمپئن شپ: قومی ٹیم نے دوسرے روز بنگلا دیش کو شکست دے دی
  • لاہور میں 6 گھنٹے تک طوفانی بارش سے شہر پانی میں ڈوب گیا