’دشمن کے مرنے پر خوشی نہ منانا کسی دن سجناں بھی مر جائیں گے‘، آفریدی کا بھارتی طیارہ گرنے پر ردعمل
اشاعت کی تاریخ: 21st, November 2025 GMT
پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کا دبئی میں ائیر شو کے دوران بھارتی لڑاکا طیارے تیجس کے گرنے کے واقعہ پر ردعمل سامنے آگیا۔پشاور میں میڈیا سے گفتگو کے دوران دبئی ائیر شو میں بھارتی طیارے کے گرنے کے حوالے سے صحافی کے سوال پر شاہد آفریدی نے جواب دیا کہ ’دشمن کے مرنے پر خوشی نہ منانا کسی دن سجناں بھی مر جائیں گے‘۔شاہد آفریدی نے کہا کہ جو ہوگیا وہ اچھا نہیں ہوا۔ سابق کپتان نے کرکٹ کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں کافی ٹیلنٹ ہے، ٹیم بھی اچھا کھیل رہی ہے، ورلڈکپ میں بھی اچھا کرے گی۔ ایس ایل میں2 نئی ٹیموں کو شامل کرنے پر بات کرتے ہوئے کہا کہ شاہد آفریدی نے کہا کہ یہ کافی اچھی بات ہے، وہ کھلاڑی جن کو موقع نہیں ملتا، اب انہیں بھی موقع ملے گا۔واضح رہے کہ جمعہ کو دبئی ائیر شو کے دوران بھارت کا جنگی طیارہ گر کر تباہ ہوگیا ، بھارتی طیارہ ایروبیٹک اسٹنٹ کے دوران گرا۔بھارتی ائیرفورس نے طیارہ گرنےاور پائلٹ کی ہلاکت کی تصدیق کردی ہے۔بھارتی ائیرفورس کے مطابق بھارتی لڑاکاطیارہ تیجس مقامی وقت کےمطابق 2بج کر10منٹ پر گرا۔ حادثے کی وجہ جاننے کے لیے تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دی جا رہی ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کا مون سون کے پیش نظر انتظامیہ کو الرٹ رہنے کا حکم
وزیراعلی مراد علی شاہ نے تمام ڈپٹی کمشنرز، ضلعی انتظامیہ، بلدیاتی اداروں، آبپاشی حکام، محکمہ صحت، امدادی اداروں اور مقامی حکومت کے اداروں کو مکمل طور پر چوکس رہنے، ہنگامی ردعمل کی ٹیموں کو تیار رکھنے، نکاسی آب کے نظام کو فعال رکھنے اور انسانی جانوں اور املاک کے تحفظ کے لیے تمام ضروری اقدامات کرنے کی ہدایت کی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ سندھ کے وزیر اعلی سید مراد علی شاہ کی ہدایت پر صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے سندھ بھر کی ضلعی انتظامیہ کو ہائی الرٹ کر دیا ہے اور تمام متعلقہ محکموں کو احتیاطی اور ہنگامی ردعمل کے اقدامات کرنے کی ہدایت کی ہے، کیونکہ بحیرہ عرب سے آنے والے مون سون کے طاقتور ہوائی سلسلے صوبے کو متاثر کر رہے ہیں۔ پی ڈی ایم اے کی جانب سے جاری کردہ موسمیاتی ایڈوائزری کے مطابق، پاکستان محکمہ موسمیات (پی ایم ڈی) کی پیش گوئی کی بنیاد پر ملک میں داخل ہونے والے مون سون کے طاقتور ہوائی سلسلے، بالائی اور وسطی علاقوں کو متاثر کرنے والے مغربی موسمی نظام کے ساتھ مل کر، 23 جولائی سے 25 جولائی تک سندھ کے کئی اضلاع میں وسیع پیمانے پر بارش، گرج چمک اور بعض مقامات پر موسلا دھار بارش کا سبب بن سکتے ہیں۔
وزیراعلی مراد علی شاہ نے تمام ڈپٹی کمشنرز، ضلعی انتظامیہ، بلدیاتی اداروں، آبپاشی حکام، محکمہ صحت، امدادی اداروں اور مقامی حکومت کے اداروں کو مکمل طور پر چوکس رہنے، ہنگامی ردعمل کی ٹیموں کو تیار رکھنے، نکاسی آب کے نظام کو فعال رکھنے اور انسانی جانوں اور املاک کے تحفظ کے لیے تمام ضروری اقدامات کرنے کی ہدایت کی ہے۔ وزیر اعلی نے ڈویژنل کمشنرز اور بلدیاتی اداروں کو مزید ہدایت کی کہ وہ نشیبی علاقوں، شہری مراکز اور حساس مقامات کی کڑی نگرانی کریں، امدادی سامان اور آلات کی دستیابی یقینی بنائیں اور موسمیاتی پیش گوئی کی مدت کے دوران تمام محکموں کے درمیان بلاتعطل رابطہ برقرار رکھیں۔