نیک اعمال بڑی دولت ‘ حفاظت بہت ضروری ہے ،مفتی اکرام اللہ
اشاعت کی تاریخ: 21st, November 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)اتحاد المدارس الاسلامیہ کے ناظم الامتحانات مفتی اکرام اللہ واحدی نے جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انسان کے لئے سب سے بڑی دولت اس کے نیک اعمال ہیں، اور ان اعمال کی حفاظت کرنا آج کے دور میں پہلے سے کہیں زیادہ ضروری ہو چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے موجودہ حالات میں نوجوان مختلف فتنوں، لغویات اور گمراہ کن نظریات کا نشانہ بن رہے ہیں، ایسے میں عبادت، کردار اور اخلاق کی مضبوطی ہی انہیں محفوظ رکھ سکتی ہے۔مفتی اکرام اللہ واحدی نے کہا کہ نیک عمل صرف انجام دینا کافی نہیں، بلکہ اسے ریا، دکھاوے، غفلت اور گناہوں سے بچا کر رکھنا اصل کامیابی ہے۔ انہوں نے نوجوانوں کو نصیحت کی کہ سوشل میڈیا کے بے ہنگم استعمال، وقت کے ضیاع اور منفی سرگرمیوں سے دور رہیں، اپنی توانائی تعلیم، خدمت خلق، نماز اور والدین کی اطاعت میں لگائیں۔ یہی وہ اعمال ہیں جو فرد کی تعمیر بھی کرتے ہیں اور قوم کی مضبوطی کا سبب بھی بنتے ہیں۔انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ آج کے چیلنجز کا حل دولت یا طاقت نہیں بلکہ اخلاقی استقامت، دیانت داری اور اعمال صالحہ ہیں۔ اگر نوجوان اپنے کردار کو سنوار لیں تو ملک کا مستقبل خود بخود روشن ہو جائے گا۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
شہید آیت اللہ خامنہ ای کی تدفین کی تیاریاں، 3 روزہ تقریبات کا اعلان
ایرانی میڈیا میں شہید آیت اللہ سید علی خامنہ ای کی تدفین سے متعلق دعؤوں کے حوالے سے نئی تفصیلات سامنے آئی ہیں، جبکہ ایرانی حکام کی جانب سے مبینہ طور پر تدفین کے انتظامات کے حوالے سے تیاریوں کا ذکر کیا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ ایرانی خبررساں ایجنسی کے مطابق تہران کے نائب میئر برائے سماجی و ثقافتی امور محمد امین توکلی زادہ نے کہا ہے کہ تدفین سے قبل 3 روزہ عوامی تقریبات کا انعقاد کیا جائے گا، جن کے دوران عوام کو عظیم شہید راہنما کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کا موقع دیا جائے گا۔ محمد امین توکلی زادہ کے مطابق عوامی تقریبات کے اختتام پر نمازِ جنازہ ادا کی جائے گی، جس کے بعد جلوس کا آغاز ہوگا، تہران میں یہ جلوس کم از کم 24 گھنٹے تک جاری رہ سکتا ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ بعد ازاں تقریبات ایران کے اہم مذہبی مراکز قم اور مشہد میں بھی جاری رہیں گی، شہید آیت اللہ سید علی خامنہ ای کی خواہشات کے مطابق تدفین مشہد میں روضۂ امام رضاؑ کے قریب کیے جانے کا امکان ہے۔
ایرانی حکام کے مطابق یہ تقریب ملک کی جدید تاریخ کے بڑے عوامی اجتماعات میں شمار ہو سکتی ہے، تہران میں انتظامات اس انداز سے کیے جا رہے ہیں کہ ایک کروڑ 50 لاکھ سے 2 کروڑ افراد تک ان تقریبات میں شرکت کر سکیں۔ ان کے مطابق انتظامات کی مجموعی نگرانی پاسدارانِ انقلاب کریں گے جبکہ بلدیاتی حکام اور دیگر ریاستی ادارے لاجسٹک اور عوامی سہولیات کی فراہمی میں معاونت کریں گے۔ تاہم ان دعؤوں اور تفصیلات کی آزاد ذرائع سے تصدیق نہیں ہو سکی ہے۔