ضلع ٹنڈوالٰہیار کے کاشتکاروں کیلیے بینظیر ہاری کارڈ کا افتتاح
اشاعت کی تاریخ: 21st, November 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
ٹنڈوالٰہیار(نمائندہ جسارت)ضلعی انتظامیہ ٹنڈوالہیار کے زیر اہتمام ضلعٹنڈوالٰہیار کے کاشتکاروں کیلئے بے نظیر ہاری کارڈ کا افتتاح اور سندھ حکومت کی جانب سے گندم کی کھاد کے لئے مالی معاونت پر مبنی سرکاری سبسڈی کے متعلق ایک روزہ سیمینار پیپلز سیکرٹریٹ ٹنڈوالٰہیار میں منعقد کیا گیا۔ سیمینار میں مہمان خصوصی رکن سندھ اسمبلی امداد علی پتافی، ضلعی صدر پاکستان پپلز پارٹی ٹنڈوالہٰیار ظہیر عباس پتافی، چیئرمین ڈسٹرکٹ کونسل ٹنڈوالٰہیار میرسہیل پپو ٹالپر،چیئرمین ٹاؤن کمیٹی چمبڑ خان محمد پتافی، اسسٹنٹ ڈائریکٹر بینظیر انکم سپورٹ پروگرام ٹنڈوالہیار عثمان مری،ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفیسر زبیر احمد میمن، ڈسٹرکٹ کونسل ٹنڈوالٰہیار کے تمام ممبران، محکمہ سوشل ویلفیئر، ایگریکلچر،تعلیم، پولیس، لوکل گورنمنٹ، لائیو اسٹاک اور دیگر متعلقہ محکموں کے ضلعی افسران اور مقامی کاشتکاروں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ سیمینار سے رکن سندھ اسمبلی امداد علی پتافی نے خطاب کرتے ہوئے نے کہا کہ چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول زرداری کی جانب سے ملک کی تاریخ کے سب سے بڑے کسان پیکیج بے نظیر ہاری کارڈ کسانوں کی مالی امداد اور زرعی ترقی کے حوالے سے انقلابی قدم ہے پاکستان پیپلز پارٹی کا ہمیشہ سے یہ منشور رہا ہے کہ مزدور طبقہ خواہ وہ زراعت سے وابستہ ہویا صنعت سے انہیں زیادہ سے زیادہ مراعات دی جائیں تاکہ غریب آدمی بہتر زندگی گزارنے کے قابل ہو کر ایک بہتر معاشرے کو جنم دے۔ان کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت چھوٹے کاشتکاروں کو زرعی قرضوں کی فراہمی کے منصوبے پر کام کررہی ہے جس سے چھوٹے کسانوں کو اپنی زرعی سرگرمیوں کو بڑہانے کیلئے درکار مالی مدد تک رسائی آسان ہو جائے گی سیمینار چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول زرداری کی خصوصی ہدایات کے تحت منعقد کیا جارہا ہے جس کا مقصد سندھ حکومت کی جانب سے گندم کی کاشت کرنے والی کسانوں کیلئے ایک سے 25 ایکٹر زرعی رقبے تک کھاد کی مالی معاونت (سبسڈی اسکیم) کے بارے میں عوام کو آگاہی دینا بھی ہے۔ امداد علی پتافی نے کہا کہ میں وعدہ کرتا ہوں جو بھی ہوگا میں اپنی عوام کے مسائل حل کروں گا، ابھی پانی کی کمی کی وجہ سے واٹر کورس پکے ہوئے جس سے سب کو پانی ملا۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: ٹنڈوال ہیار ہیار کے
پڑھیں:
موبائل کال اور انٹرنیٹ پیکجز مہنگے، صارفین پر نیا مالی بوجھ
اسلام آباد: موبائل انٹرنیٹ پیکجز مہنگے ہونے سے ملک بھر کے لاکھوں موبائل صارفین کو اضافی اخراجات کا سامنا کرنا پڑے گا۔ پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کی جانب سے جاری کردہ تازہ تفصیلات کے مطابق مختلف موبائل کمپنیوں کے متعدد کال، ہائبرڈ اور ڈیٹا پیکجز کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ کیا گیا ہے۔
پی ٹی اے کے مطابق مختلف موبائل آپریٹرز کے 15 مقبول ہائبرڈ اور ڈیٹا اونلی پیکجز کی قیمتوں میں 33 فیصد تک اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جس کے بعد صارفین کو پہلے کے مقابلے میں زیادہ رقم ادا کرنا ہوگی۔
جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ماہانہ کال اور ڈیٹا پیکجز کی قیمتوں میں 500 روپے تک اضافہ کیا گیا ہے، جبکہ 15 روزہ پیکجز اب 300 روپے تک مہنگے ہو گئے ہیں۔
اسی طرح ہفتہ وار ہائبرڈ پیکجز کی قیمت میں 130 روپے تک اضافہ کیا گیا ہے، جبکہ تین روزہ پیکجز 21 روپے، دو روزہ پیکجز 20 روپے اور ایک روزہ ہائبرڈ پیکجز 5 روپے تک مہنگے کر دیے گئے ہیں۔
پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ صارفین کی سہولت کے لیے تمام نئی ٹیرف تفصیلات ادارے کی ویب سائٹ پر جاری کر دی گئی ہیں، جہاں مختلف موبائل کمپنیوں کے کال اور انٹرنیٹ پیکجز، ان کی مدت، قیمت اور دستیاب سہولیات کا بآسانی موازنہ کیا جا سکتا ہے۔
اتھارٹی کے مطابق اس اقدام کا مقصد ٹیلی کام شعبے میں شفافیت کو فروغ دینا اور صارفین کو مختلف موبائل کمپنیوں کے پیکجز سے متعلق درست اور مکمل معلومات فراہم کرنا ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ موبائل اور انٹرنیٹ خدمات کی قیمتوں میں اضافے سے طلبہ، فری لانسرز، آن لائن کاروبار کرنے والے افراد اور روزمرہ انٹرنیٹ استعمال کرنے والے صارفین کے ماہانہ اخراجات میں مزید اضافہ ہوگا۔