بھارت میں ائر فورس کا طیارہ گر کر تباہ‘پائلٹ محفوظ رہا
اشاعت کی تاریخ: 15th, November 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251115-08-13
نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت میں ائر فورس کا تربیتی طیارہ گر کر تباہ ہوگیا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی ائرفورس کا تربیتی طیارہ IAF PC-7 ٹرینر چینئی میٹروپولیٹن ایریا کے شہر تامبرام میں گر کر تباہ ہوا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ائر فورس کا طیارہ معمول کی تربیتی پرواز پر تھا۔ تاہم حادثے سے پہلے طیارے میں موجود پائلٹ نے خود کو ایجیکٹ کر لیا تھا، جس سے وہ محفوظ رہا۔ حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے عدالت نے متعلقہ حکام کو فوری تفتیش کا حکم دے دیا ہے۔
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
دبئی میں اُڑن ٹیکسی کی پہلی آزمائشی پرواز کامیاب
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
دبئی(انٹرنیشنل ڈیسک) متحدہ عرب امارات نے جدید ٹیکنالوجی کی دنیا میں ایک اور سنگ میل عبور کر تے ہوئے دبئی میں اڑنے والی ٹیکسی کی پہلی آزمائشی پرواز کامیابی سے مکمل کرلی ۔ اماراتی حکام کے مطابق یہ آزمائشی پرواز دبئی اور العین کے درمیان مرغم کے صحرائی علاقے سے شروع ہوئی اور المکتوم ائرپورٹ پر کامیابی سے مکمل ہوئی۔ الیکٹرک ائر ٹیکسی 320 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے پرواز کر سکتی ہے، جس میں 4 مسافروں کے بیٹھنے کی گنجائش ہے۔