City 42:
2025-11-21@10:44:58 GMT

گاڑی کی خریداری و ٹرانسفر ، اوورسیز پاکستانیوں کیلئے اہم خبر

اشاعت کی تاریخ: 21st, November 2025 GMT

سٹی 42 : اوورسیز پاکستانیوں کے لئے گاڑی کی خریداری و ٹرانسفر پر بڑی سہولت فراہم کردی گئی ، اب گاڑی کی خرید و فروخت پر بائیو میٹرک پاک آئی ڈی ایپ سے کرواسکیں گے۔

ایپ میں گاڑی کا نمبر،چیسز نمبر اور مالک کا نام ڈال کر بائیو میٹرک کروائی جاسکے گی۔ حکام کا کہنا ہے کہ قبل ازیں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو اتھارٹی لیٹر ایمبیسی سے تصدیق کروا کر بھجوانا پڑتا تھا۔ 

حکام کے مطابق پاک آئی ڈی ایپ پر منتقلی سے اوورسیز کے نام پر گاڑیاں جعلسازی سے ٹرانسفر نہیں ہوسکیں گی۔

نادرا کا سسٹم ڈاؤن ، بیرون ملک جانے کیلئے پولیو سرٹیفکیٹ کا اجرا بند

ایکسائزحکام کا کہنا ہے کہ ہزاروں کی تعداد میں گاڑیاں بائیو میٹرک میں تاخیر سے اوپن لیٹر پر چل رہی ہیں، اوور سیز بارےایکسائز اور نادرا کے درمیان معاملات طے پاگئے ہیں،

.

ذریعہ: City 42

پڑھیں:

1971 کی پاک بھارت جنگ: بہاریوں پر ڈھائے جانے والے مظالم تاریخ کا سیاہ باب

1971 کی پاک بھارت جنگ کے دوران بھارت نے خطے میں دہشتگردی پھیلانے اور محب وطن پاکستانیوں، خصوصاً بہاری کمیونٹی پر مظالم ڈھانے کے لیے مکتی باہنی جیسے خونخوار دہشتگرد گروہوں کو آلۂ کار بنایا۔

مکتی باہنی نے نہتے اور بے گناہ شہریوں پر وحشیانہ حملے کیے، آگ و خون کا دریا بہایا اور بے شمار لاشیں سڑکوں اور گلیوں میں چھوڑ دیں۔

مزید پڑھیں: بھارت دہشتگردوں کو فنڈنگ اور خطے کا امن تباہ کر رہا ہے، ڈائریکٹر جنرل آئی ایس پی آر

محمد علاؤالدین جیسے بہادر پاکستانیوں نے اپنے لوگوں کی حفاظت کے لیے انتھک جدوجہد کی اور خود 45 ڈرمز میں سربریدہ لاشیں اکٹھی کرکے دفن کیں۔

محمد علاؤالدین کے مطابق، پاکستانی فوج کے پہنچنے سے قبل مکتی باہنی، شانتی باہنی اور لال باہنی کے دہشتگرد پورے ملک میں خوف و ہراس پھیلا چکے تھے۔

1971کی پاک بھارت جنگ میں بہاریوں پر ڈھائے جانے والے مظالم کی داستان- تاریخ کا سیاہ باب
بھارت نے مکتی باہنی جیسے خونخوار دہشتگرد گروہ کو محب وطن پاکستانیوں پر حملوں کیلئے آلۂ کار بنایا، خصوصاً بہاری کمیونٹی پر مظالم ڈھا کردرندگی کی نئی مثال قائم کی۔@KhawajaMAsif @asifbashirch pic.twitter.com/uO4WkOrTWo

— Media Talk (@mediatalk922) November 21, 2025

جنرل ٹِکا خان کے پہنچنے کے بعد علاؤالدین اور دیگر بہادر پاکستانیوں کو فوج میں بھرتی کیا گیا اور 3 ماہ کی مختصر تربیت دی گئی۔ انہوں نے کہا کہ اندرونی صورتحال تباہ کن تھی لیکن ہم نے ہار نہیں مانی اور فیصلہ کیا کہ اگر جان دینا ہی ہے تو اپنے ملک کے لیے دیں۔

آج بھی محمد علاؤالدین کا کہنا ہے کہ بھارت اور مکتی باہنی کے مظالم کو چھپانے کی کوششیں کی جاتی ہیں، لیکن حقیقت اور خونریز جرائم کو چھپایا نہیں جا سکتا۔

مزید پڑھیں: بنگلہ دیش:مظاہرین اور پولیس میں خونریز تصادم کے بعد فوج طلب، ملک بھر میں کرفیو نافذ

6 سے 7 لاکھ افراد اب بھی وہاں موجود ہیں اور پاکستان کے جھنڈے کے ساتھ وطن سے محبت کا ثبوت دے رہے ہیں۔ 1971 کی یہ داستان آج بھی زندہ ہے اور یاد دلاتی ہے کہ بہاری کمیونٹی نے اپنے ملک کے لیے کس قربانی اور عزم کا مظاہرہ کیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

1971 کی پاک بھارت جنگ بہاریوں پر ڈھائے جانے والے مظالم جنرل ٹِکا خان مکتی باہنی

متعلقہ مضامین

  • 1971 کی پاک بھارت جنگ: بہاریوں پر ڈھائے جانے والے مظالم تاریخ کا سیاہ باب
  • ڈرائیونگ ٹیسٹ کیلئے آرٹیفیشل انٹیلی جنس گاڑیاں خریدنے کا فیصلہ
  • ڈرائیونگ لائسنس بنوانے کیلئے ٹیسٹ کا جدید طریقہ کار، اطلاق کب ہوگا؟
  • 2025 : اب تک 32 لاکھ پاکستانیوں نے دبئی ایئرپورٹ استعمال کیا
  • نادرا نے موسمِ سرما کے اوقاتِ کار میں تبدیلی کر دی
  • آئینی عدالت کا ججز ٹرانسفر کیس، انٹراکورٹ اپیلیں 24 نومبر کو سماعت کیلئے مقرر
  • اسلام آباد : ملاوٹی دودھ کا کارخانہ سیل،ہزاروں لیٹر ملاوٹی دودھ تلف 
  • میٹرز خریداری ،ایشیائی بینک کی لیسکو کیلئے 4ارب روپے قرض کی منظوری
  • نادرا کی جعلی ویب سائٹ کا انکشاف،نیشنل سائبرکرائم انویسٹی گیشن ایجنسی کوتحقیقات کیلئے شکایت جمع