data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

251115-08-18

 

لاہور (آن لائن) وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ خلاف آئین اسمبلی تحلیل کرنے والوں کو پارلیمنٹ کی بالادستی ہضم نہیں ہورہی۔سموسے پکوڑوں پر سوموٹولینے کا باب ہمیشہ کیلیے بند ہو گیا ہے۔تمام ادارے آئین کے تابع ہیں اور پارلیمنٹ سپریم ہے،یہی سویلین بالادستی ہے۔ افواج پاکستان نے دنیا بھر میں پاکستان کو سرخرو کیا۔پاک فوج نے مئی میں اپنے سے پانچ گنا بڑے دشمن کو چند گھنٹوں میں گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کیا۔ملک کے دفاع اور امن کے قیام کیلئے افواج پاکستان کی قربانیاں ناقابل فراموش ہیں۔جنرل عاصم منیر کی قیادت میں پاک فوج نے 10مئی کو تاریخ رقم کی۔جنرل عاصم منیر اورایئر چیف ظہیر بابرکی دفاع پاکستان کے اعتراف میں قوم نے انکو عزت دی ہے۔پاکستان کی بری فوج،فضائیہ اور نیوی دنیا کی پروفیشنل اور بہادر افواج میں سرفہرست ہیں۔ایک رات میں پچاس بل پاس کرنے والوں کو آئینی ترمیم پر اعتراض ہے۔

 

خبر ایجنسی.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

ساحل کے قریب امریکی بحریہ کی موجودگی: وینزویلا نے مقابلے کیلیے فوج تعیناتی شروع کردی

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

وینزویلا نے منگل کے روز اپنے ساحل کے قریب امریکی بحری موجودگی کے خلاف ایک بڑے پیمانے پر ملکی فوجی تعیناتی کا اعلان کیا ہے۔

غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق واشنگٹن کی جانب سے کریبیئن اور مشرقی پیسفک میں فوجی مہم چلائی جا رہی ہے، جس میں بحری اور فضائی افواج کو تعینات کیا گیا ہے اور یہ کہا جا رہا ہے کہ اس کا مقصد منشیات کی اسمگلنگ کو روکنا ہے۔

لیکن اس آپریشن نے کراکس میں خدشات پیدا کر دیے ہیں کہ وینزویلا کے صدر نکولس مادورو کو ہٹانا امریکا کا حتمی مقصد ہے۔

امریکی اعداد و شمار کے مطابق واشنگٹن کی افواج نے ستمبر کے اوائل سے بین الاقوامی پانیوں میں 20 جہازوں پر حملے کیے جن میں 76 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

تاہم، امریکا نے اب تک یہ ثبوت پیش نہیں کیا کہ یہ جہاز منشیات کی اسمگلنگ میں استعمال ہوئے یا ملک کے لیے خطرہ بنے۔

وینزویلا کی وزارت دفاع نے ایک بیان میں کہا کہ وہ زمینی، بحری، فضائی، دریائی اور میزائل افواج کے ساتھ ساتھ سول ملیشیا کو بھی تعینات کرے گی۔

ریاستی ٹی وی نے مختلف ریاستوں میں فوجی رہنماؤں کے تقاریر کرتے ہوئے مناظر دکھائے، اس قسم کے اعلانات وینزویلا میں عام ہیں، لیکن ضروری نہیں کہ یہ فوری طور پر زمینی فوجی تعیناتی میں بدل جائیں۔

گزشتہ ہفتے، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وینزویلا کے ساتھ جنگ کے امکان کو کم دکھایا، لیکن کہا تھا کہ مادورو کے دن گنے جا چکے ہیں۔

واشنگٹن نے منگل کو دنیا کے سب سے بڑے ایئر کرافٹ کیریئر کو لاطینی امریکا کے علاقے میں بھیجا، جس سے فوجی تعیناتی میں اضافہ ہوا ہے، جس پر وینزویلا نے خبردار کیا ہے کہ یہ مکمل جنگ کا باعث بن سکتا ہے۔

ایک بیان میں، یو ایس نیول فورسز جنوبی کمانڈ نے کہا کہ یو ایس ایس جیرالڈ فورڈ، جسے تقریباً 3 ہفتے قبل منشیات کی اسمگلنگ کو روکنے کے لیے تعینات کرنے کا حکم دیا گیا تھا، وہ کمانڈ کے علاقے میں داخل ہو گیا ہے، جو کہ لاطینی امریکا اور کریبیئن کو شامل کرتا ہے۔

ویب ڈیسک مرزا ندیم بیگ

متعلقہ مضامین

  • مستعفی ججز کا سیاسی، ذاتی ایجنڈا تھا، رانا ثنا: ابھی تک ان کی غلط فہمی برقرار ہے، عظمیٰ بخاری
  • قومی کرکٹرز کھیل کیلیے ہمیشہ حمایت کرنے پر سری لنکن ٹیم کے مشکور
  • سندھ حکومت معزور افراد کیلیے مختص کوٹے پر عملدرآمد کرے، عدالت عظمیٰ
  • ‘فرینڈ شپ ناٹ آؤٹ‘، وفاقی وزرا کرکٹ کے کھیل کیلئے ہمیشہ حمایت کرنے پر سری لنکن ٹیم کے مشکور
  • پاکستان قومی سلامتی اور عوام کے جان و مال کے تحفظ پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریگا: عظمیٰ بخاری
  • ساحل کے قریب امریکی بحریہ کی موجودگی: وینزویلا نے مقابلے کیلیے فوج تعیناتی شروع کردی
  • پاکستان قومی سلامتی اور عوام کے جان و مال کے تحفظ پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریگا، عظمیٰ بخاری
  • شناختی دستاویزات کی فوٹو کاپی کروانے والوں کیلیے اہم پیغام
  • عرفان صدیقی کی رہنمائی اور سرپرستی ہمیشہ مشعل راہ رہی ہے: عظمیٰ بخاری