راولپنڈی:

پاکستان کے چیف آف جنرل اسٹاف لیفٹیننٹ جنرل سید عامر رضا اور سعودی عرب کے چیف آف جنرل اسٹاف جنرل فیاض بن حمید الروائلی نے علاقائی امن، استحکام اور خود انحصاری کے لیے اپنا کردار ادا کرنے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے دفاعی معاہدے کے تحت باہمی تعاون آگے بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق چیف آف جنرل اسٹاف لیفٹیننٹ جنرل سید عامر رضا نے ریاض میں رائل سعودی آرمڈ فورسز کے چیف آف جنرل اسٹاف جنرل فیاض بن حمید الروائلی سے ملاقات کی اور اس دوران باہمی اور اسٹریٹجک دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ دوطرفہ دفاعی تعاون کو مضبوط بنانے، باہمی تعاون کو بڑھانے اور اسٹریٹجک باہمی دفاعی معاہدے کے تحت تعاون کو آگے بڑھانے پر خصوصی توجہ دی گئی، دونوں اطراف نے پاکستان اور مملکت سعودی عرب کے درمیان دیرینہ برادرانہ تعلقات کو مزید وسعت دینے اور علاقائی امن، استحکام اور خود انحصاری کے لیے اپنا کردار ادا کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

بیان میں کہا گیا کہ پاکستان اور سعودی عرب دو طرفہ دفاعی صنعتی فورم کا خصوصی اجلاس بھی ریاض میں منعقد ہوا، جس کے دوران پاکستانی ٹرائی سروسز وفد کی قیادت چیف آف جنرل سٹاف لیفٹیننٹ جنرل سید عامر رضا نے کی جبکہ سعودی وفد کی سربراہی معاون وزیر دفاع برائے انتظامی امور خالد البیاری نے کی۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ دو طرفہ ملاقات کے دوران دونوں فریقین نے جاری دفاعی تعاون کے منصوبوں کی پیش رفت کا جائزہ لیا اور کنگڈم وژن 2030 کے مطابق ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز میں مشترکہ منصوبوں کے لیے نئی راہیں تلاش کرنے پر تبادلہ خیال کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق چیف آف جنرل اسٹاف نے رائل سعودی ڈیفنس فورسز کی استعداد کار میں اضافے کے لیے پاکستان کے مسلسل جاری تعاون کے عزم کا اعادہ کیا جبکہ سعودی قیادت نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کے عزم، کامیابیوں اور قربانیوں اور علاقائی امن و استحکام کے لیے اہم کردار کو سراہا۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: چیف آف جنرل اسٹاف پر تبادلہ خیال آئی ایس پی آر کے لیے کے عزم

پڑھیں:

ڈی جی آئی ایس پی آر کی طلبا و اساتذہ کیساتھ نشست، قومی صورتحال پر تبادلہ خیال

ویب ڈیسک: پاک فوج کے ترجمان لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے تعلیمی اداروں کے طلبا و اساتذہ کے ساتھ خصوصی نشست کی جس میں حالات حاضرہ پر بات کی گئی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے کانونٹ آف جیسس اینڈ میری، بیکن ہاؤس اور روٹس سکول سسٹم کے طلباء و طالبات اور اساتذہ کے ساتھ خصوصی نشست میں افواج پاکستان کے آپریشنل اُمور اور داخلی صورتحال کے حوالے سے گفتگو کی۔

مینوئل اسلحہ لائسنس کی کمپیوٹرائزیشن بارےپنجاب حکومت کا فیصلہ

 اس موقع پر پرنسپل کانونٹ آف جیسس اینڈ میری سکول نے افواج پاکستان کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا، اساتذہ اور طلباء نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

 طلباء اور اساتذہ نے کہا کہ ہمارے لیے یہ ایک بہت بڑا اعزاز ہے کہ ہمیں آرمی سے بات چیت کا موقع ملا۔

 طلبہ نے کہا کہ ہمیں اپنی مسلح افواج پر فخر ہے جو پاکستانی عوام کے لیے اپنی جانیں قربان کرنے کے لیے ہمہ وقت تیار ہیں، ڈی جی آئی ایس پی آر نے ہمیں حقائق کو درست نقطہ نظر سے دیکھنے کی تلقین کی، ڈی جی آئی ایس پی آر نے ہمیں سوشل میڈیا کے حوالے سے پروپیگنڈا، گمراہ کن اور نقصان دہ معلومات کے بارے میں آگہی دی۔

سپریم کورٹ کی خاتون جج کی طبیعت اچانک ناساز ہوگئی

اساتذہ نے بتایا کہ آج ہم نے سیکھا کہ ازلی دشمن کے تزویراتی تکبر کا مقابلہ کیسے کیا جائے، ہم پاک فوج کو ان کے پختہ عزم اور بہادری پر سلام پیش کرتے ہیں۔

 اس موقع پر طلبہ نے کہا کہ بطور ذمہ دار شہری ہمیں سوشل میڈیا کے پروپیگنڈا سے خود کو بچانا ہو گا، میڈیا پر پھیلائی جانے والی خبروں میں سچائی جاننے کے لیے تحقیق کرنا ضروری ہے، پاک فوج اور پاکستانی عوام نے مل کر بھارت کے خلاف ایک مضبوط اتحاد قائم کیا ہے۔

دنیاکامہنگاترین ویزہ کس ملک کاہے؟اہم خبرآگئی

 ڈائریکٹر جنرل آئی ایس پی آر کے ساتھ خصوصی نشست کے اختتام پر طلبہ نے کہا کہ ہم اچھی طرح سمجھ چکے ہیں کہ کس طرح پاک فوج ہمارے ملک کو دہشت گردی سے بچانے میں مدد کر رہی ہے۔
 
 

متعلقہ مضامین

  • چیف آف جنرل اسٹاف کی سعودی ہم منصب سے ملاقات
  • صدر مملکت ، تاجک وزیر دفاع ملاقات، معاشی، دفاعی تعلقات پر تبادلہ خیال
  • چیف آف جنرل سٹاف لیفٹیننٹ جنرل عامر رضا کی سعودی چیف آف جنرل سٹاف سے ملاقات، دفاعی تعاون پر گفتگو
  • چیف آف جنرل اسٹاف عامر رضا کا دورۂ سعودی عرب، اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں
  • چیف آف جنرل اسٹاف سید عامر رضا کا دورۂ سعودی عرب، اعلیٰ سعودی حکام سے ملاقاتیں
  • چیف آف جنرل اسٹاف عامر رضا کی سعودی ہم منصب سے ملاقات، دفاعی تعاون بڑھانے پر اتفاق
  • وزیر دفاع تاجکستان کی فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ملاقات، دوطرفہ دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال
  • نیول چیف ایڈمرل نوید اشرف کا دورہ بنگلہ دیش، دفاعی تعاون بڑھانے پر اتفاق
  • ڈی جی آئی ایس پی آر کی طلبا و اساتذہ کیساتھ نشست، قومی صورتحال پر تبادلہ خیال