چیف آف جنرل اسٹاف سید عامر رضا کا دورۂ سعودی عرب، اعلیٰ سعودی حکام سے ملاقاتیں
اشاعت کی تاریخ: 14th, November 2025 GMT
تصویر سوشل میڈیا۔
پاک فوج کے چیف آف جنرل اسٹاف لیفٹیننٹ جنرل سید عامر رضا نے سعودی عرب کا دورہ کیا اور سعودی آرمڈ فورسز کے چیف آف جنرل اسٹاف سے ملاقات کی۔
مسلح افواج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ دفاعی تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق اسٹریٹجک میوچوئل ڈیفنس ایگریمنٹ کے تحت مشترکہ تعاون کو مزید آگے بڑھانے پر گفتگو کی گئی اور دوطرفہ دیرینہ برادرانہ تعلقات مزید مضبوط بنانے، خطے میں امن و استحکام کے فروغ کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ریاض میں پاکستان سعودی عرب دوطرفہ دفاعی صنعتی فورم کا خصوصی اجلاس بھی منعقد ہوا، پاکستان کی تینوں مسلح افواج کے وفد کی قیادت لیفٹیننٹ جنرل سید عامر رضا نے کی، جبکہ سعودی وفد کی سربراہی معاون وزیر دفاع برائے ایگزیکٹو امور نے کی۔
اجلاس کے دوران دونوں جاری دفاعی تعاون کے منصوبوں کی پیشرفت کا جائزہ لیا اور وژن 2030 کے تحت اُبھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز میں نئے مشترکہ منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق چیف آف جنرل اسٹاف نے رائل سعودی ڈیفنس فورسز کی استعداد کار میں اضافے کے لیے تعاون کے عزم کو دہرایا۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: آئی ایس پی آر کے مطابق چیف آف جنرل اسٹاف
پڑھیں:
نیول چیف کا دورہ بنگلہ دیش، عسکری قیادت سے ملاقاتیں، پیشہ ورانہ امور پر گفتگو
اسلام آباد (خبر نگار خصوصی) چیف آف دی نیول سٹاف ایڈمرل نوید اشرف کا بنگلہ دیش کا سرکاری دورہ اختتام پذیر ہو گیا۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق دورے کے دوران انہوں نے اعلیٰ عسکری قیادت کے ساتھ ملاقاتیں کی اور اہم بحری تنصیبات کا دورہ کیا۔ امیر البحر کا دورہ پاک بحریہ کے جہاز سیف کے چٹاگرام پورٹ کے دورے کے ساتھ منعقد کیا گیا۔ دورے کے دوران سربراہ پاک بحریہ نے چیف آف آرمی سٹاف بنگلہ دیش جنرل وقار الزمان، چیف آف نیول سٹاف ایڈمرل ایم نظم الحسن، چیف آف ائیر سٹاف ائیر چیف مارشل حسن محمود خان اور بنگلہ دیش آرمڈ فورسز کے پرنسپل سٹاف آفیسر لیفٹیننٹ جنرل ایس ایم قمر الحسن سے ملاقاتیں کیں۔ ملاقاتوں کے دوران دفاعی سلامتی اور خطے میں باہمی دلچسپی کے پیشہ ورانہ امور پر تبادلہ خیال کیا۔ اس موقع پر دوطرفہ تعلقات کو مستحکم کرنے اور خطے میں امن اور استحکام کے فروغ کے لیے مشترکہ عزم کا اعادہ کیا گیا۔ نیول چیف نے نیشنل ڈیفنس کالج (NDC)، بنگلہ دیش کا بھی دورہ کیا، دورے کے دوران امیر البحر کو این ڈی سی، بنگلہ دیش کے مینڈیٹ اور اہم پروگراموں پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ چٹاگرام میں بنگلہ دیش نیوی کے کمانڈر چٹاگرام (COMCHIT)، کمانڈر نیوی فلیٹ (COMBAN) اور ایریا سپرنٹنڈنٹ ڈاکیارڈ (ASD) نے چیف آف دی نیول سٹاف ایڈمرل نوید اشرف سے ملاقاتیں کی۔ نیول چیف نے بنگلہ دیش نیول اکیڈمی (BNA) کا بھی دورہ کیا، جہاں انہوں نے کمانڈنٹ اور فیکلٹی ممبران سے بات چیت کی۔ انہوں نے بنگلہ دیش نیول اکیڈمی کے اعلیٰ پیشہ ورانہ معیار کو سراہا اور میری ٹائم ڈومین میں بحری افواج کے لیے جدید تعلیم و تربیت کی اہمیت پر زور دیا۔ چٹاگرام پورٹ پر پی این ایس سیف پر عشائیے کا انعقاد کیا گیا، جہاں سربراہ پاک بحریہ ایڈمرل نوید اشرف اور پاکستان کے ہائی کمشنر عمران حیدر نے چیف آف دی نیول سٹاف بنگلہ دیش نیوی کا پرتپاک استقبال کیا۔ عشائیے میں سفارت کاروں، اعلیٰ عسکری حکام، سکالرز، صحافیوں اور کاروباری شخصیات نے شرکت کی۔