میٹرک میں شاندار کارکردگی پر نجی سکول کے طالبعلم کو ایک دن کا وزیر تعلیم بنا دیا گیا
اشاعت کی تاریخ: 21st, November 2025 GMT
ننکانہ صاحب، لاہور (نمائندہ نوائے وقت، لیڈی رپورٹر) پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کا احسن قدم، نجی سکول ننکانہ صاحب کے ہونہار طالب علم حاجی ابوذر تنویر کو میٹرک میں 1188 نمبر کے ساتھ پہلی پوزیشن حاصل کرنے پر ایک دن کے لیے پنجاب کا اعزازی وزیر تعلیم بنایا گیا۔صبح وزیر تعلیم کا پروٹوکول طالب علم کو گھر سے دفتر تک لایا۔ ایک دن کے وزیر تعلیم نے سپیشل سیکرٹری ایجوکیشن، سیکرٹریز، محکمہ تعلیم کے افسران اور سی ای او لاہور سے بریفنگ لی اور مسائل کے حل پر مختلف تجاویز پیش کیں۔ محکمہ تعلیم کے جاری اقدامات کو سراہا گیا۔بعد ازاں ایک پرہجوم پریس کانفرنس میں انہوں نے مختلف سوالات کے جواب دیتے ہوئے حکومتِ پنجاب کے افسران کو مزید ہدایات دیں۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: وزیر تعلیم
پڑھیں:
لاہور میں 6 گھنٹے تک طوفانی بارش سے شہر پانی میں ڈوب گیا
فوٹو: آن لائنلاہور میں 6 گھنٹے تک طوفانی بارش سے شہر پانی میں ڈوب گیا، ڈی ايچ اے اور ہربنس پورہ انڈر پاس پانی سے بھر گئے، ٹریفک کے لیے بند کردیے گئے۔
تاج پورہ اور ایئرپورٹ کے قریب علاقوں میں پانی گھروں میں داخل ہوگیا، گاڑیاں ڈوب گئیں، موٹرسائيکلیں بند ہوگئیں، فیروز پور روڈ پر موٹرسائیکل پھسل کر کھمبے سے جا ٹکرائی، جس کے نتیجے میں دو بھائی جاں بحق ہوگئے، چھت گرنے کے واقعات میں چار افراد زخمی ہوئے۔
بارش رکنے کے بعد ایم ڈی واسا نے تمام انڈر پاس کلیئر کر دینے کا دعویٰ کیا، بارش کے باعث 99 فیڈرز بھی متاثر ہوئے، بحالی کا کام جاری ہے، ڈیفنس میں بارش کے پانی میں ایک منچلا کشتی لے آیا۔
گوجرانوالا میں مسلسل تیسرے دن بھی بارش برسی، نکاسِ آب کے لیے لاہور سے مشینری طلب کرلی گئی، شکر گڑھ میں تیسرے روز بھی موسلادھار بارش ہوئی، نالہ بئیں اور بسنتر سے ملحقہ نشیبی دیہات میں پانی داخل ہوگیا۔
منڈی بہاء الدین میں بارش سے سیکڑوں ایکڑ پر کھڑی دھان اور چارے کی فصلیں تباہ ہونے کا خدشہ ہے۔
دوسری جانب دریائے چناب میں نچلے سے درمیانے درجے کا ریلا گزرنے کا خطرہ ہے، تریموں بیراج پر پانی کی سطح بلند ہونے لگی، سرگودھا میں طالب والا کے مقام پر اکتالیس دیہات متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔