پنجاب بھر کے تعلیمی بورڈز کا میٹرک سپلیمنٹری امتحانات کے نتائج کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 20th, November 2025 GMT
لاہور: پنجاب بھر کے تعلیمی بورڈز نے میٹرک سپلیمنٹری امتحانات 2025 کے نتائج کا اعلان کر دیا۔سیکرٹری لاہور بورڈ کے مطابق لاہور میٹرک بورڈ کے دوسرے سالانہ امتحانات 54 ہزار 756 طلبا نے شرکت کی۔ جس میں سے 24 ہزار 873 نے کامیابی حاصل کی۔ جبکہ 50 فیصد سے زائد بچے ناکام ہوئے۔ امتحانات میں کامیابی کا تناسب 45 فیصد سے زائد رہا۔راولپنڈی بورڈ کی جانب سے جاری کردی نتائج کے مطابق 23 ہزار 7 طلبا نے امتحانات رجسٹریشن کرائی۔ جس میں سے 22 ہزار 865 طلبا امتحانات میں شریک ہوئے۔ 7 ہزار 383 طلبا نے امتحانات میں کامیابی حاصل کی اور نتائج میں کامیابی کا تناسب 32.
ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: امتحانات میں
پڑھیں:
یو اے ای میں یکم اور 2 دسمبر کو عام تعطیل کا اعلان، دفاتر اور تعلیمی ادارے بند رہیں گے
متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے 54 ویں نیشنل ڈے کے موقع پر 2 روزہ عام تعطیل کراعلان کردیا گیا ہے۔
دبئی حکومت کے محکمہ ہیومن ریسورسز ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے جاری کردہ سرکلر کے مطابق دبئی حکومت کے تمام سرکاری محکموں، اداروں اور اتھارٹیز میں کام یکم اور 2 دسمبر 2025 کو معطل رہے گا، جبکہ سرکاری امور 3 دسمبر 2025 سے معمول کے مطابق بحال ہوں گے۔
یہ بھی پڑھیں: نئے سال کی آمد: یکم جنوری کو عام تعطیل کا اعلان
سرکلر کے مطابق وہ ادارے اور محکمے جو شیڈولڈ شفٹس پر کام کرتے ہیں، عوام کو براہ راست خدمات فراہم کرتے ہیں یا اہم عوامی سہولیات چلاتے ہیں، اس فیصلے سے مستثنیٰ ہوں گے۔
ان اداروں کو اپنی ضرورت کے مطابق عملے کے اوقات کار طے کرنے کی اجازت ہوگی تاکہ تعطیلات کے دوران خدمات کا تسلسل اور مؤثر فراہمی برقرار رہے۔
یہ بھی پڑھیں: دبئی میں ملازمت کے متلاشی افراد کے لیے خصوصی ویزا کا اجرا، کفیل کی ضرورت نہیں ہوگی
اس موقع پر ڈی جی ایچ آر نے صدر یو اے ای شیخ محمد بن زاید النہیان، نائب صدر و وزیراعظم یو اے ای اور دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد المکتوم، وفاقی سپریم کونسل کے ارکان، یو اے ای کے حکمرانوں اور ملک کے شہریوں و رہائشیوں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
we news تعطیل دبئی نیشنل ڈے قومی دن متحدہ عرب امارات