جامعہ کراچی،ایم بی بی ایس فائنل پروفیشنل سالانہ امتحانات 2025 ء کے نتائج
اشاعت کی تاریخ: 18th, November 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251118-02-3
کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)ناظم امتحانات جامعہ کراچی کے مطابق ایم بی بی ایس فائنل پروفیشنل سالانہ امتحانات 2025 ء کے نتائج کا اعلان کردیاگیاہے۔نتائج کے مطابق کراچی میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج کے ایم طحہٰ کبیر ولد ناصر کبیر سیٹ نمبر254016 نے3987 نمبرزکے ساتھ پہلی،یسریٰ خان بنت عبدالسمیع خان سیٹ نمبر254242 نے3965 نمبرزکے ساتھ دوسری اور سبکن عرفان بنت محمد عرفان سیٹ نمبر254217 نے 3949 نمبرزکے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی۔امتحانات میں 253 طلبہ شریک ہوئے،246 طلبہ کو کامیاب قراردیاگیا جبکہ 07 طلبہ ناکام قرارپائے۔کامیابی کا تناسب97.
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
کراچی، شہر کے مختلف علاقوں میں حادثات کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق
کراچی:شہر قائد کے مختلف علاقوں میں پیش آنے والے افسوسناک حادثات کے نتیجے میں تین افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ لاشوں کو قانونی کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق بلوچ کالونی کے علاقے کشمیر کالونی نالے والے روڈ پر نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے ایک 20 سالہ راہگیر جاں بحق ہوگیا۔
اطلاع ملنے پر چھیپا کے رضاکار موقع پر پہنچے اور لاش کو جناح اسپتال منتقل کیا جہاں متوفی کی شناخت کے لیے کوششیں جاری ہیں۔
دوسرا واقعہ ایف سی ایریا کے ایک اپارٹمنٹ میں پیش آیا جہاں کرنٹ لگنے سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔
چھیپا حکام کے مطابق متوفی کی لاش عباسی شہید اسپتال منتقل کی گئی جہاں اس کی شناخت 40 سالہ اظہر احمد کے نام سے ہوئی۔
ادھر قیوم آباد میں جام صادق پل پر تیز رفتار ٹریلر کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار موقع پر ہی دم توڑ گیا۔
ریسکیو اہلکاروں نے لاش کو جناح اسپتال منتقل کیا جہاں متوفی کی شناخت 40 سالہ شکیل کے نام سے کی گئی۔