Daily Mumtaz:
2025-11-20@16:36:46 GMT

کراچی، شہری کو 13 روز میں 10،10 ہزار کے2 ای چالان بھیج دیئے

اشاعت کی تاریخ: 20th, November 2025 GMT

کراچی، شہری کو 13 روز میں 10،10 ہزار کے2 ای چالان بھیج دیئے

کراچی (نیوزڈیسک) شہری کو 13 روز میں دس دس ہزار کےدوای چالان بھیج دیئےگئے ، دونوں مرتبہ کراچی ٹول پلازہ ایم نائن موٹروے پرسیٹ بیلٹ کی خلاف ورزی پرچالان کیا گیا۔ شہری نے انکشاف کیا کہ نمبرپلیٹ میری ضرورہے مگر گاڑی میری نہیں ۔

شہری کی جانب سے درخواست میں بتایاگیا میری گاڑی کا ماڈل دوہزارپندرہ جبکہ چالان ہونےوالی گاڑی کا ماڈل دوہزاربارہ کاہے ۔ شہری نے درخواست میں موقف اختیارکیا کہ کہا کہ مجھے تیس اکتوبر کودس ہزاراوردوسرا چالان بارہ نومبر کو دس ہزارکا ملا مگر گاڑی وہی تھی ۔ پولیس کی جانب سے درخواست پر فوری نوٹس لیتےہوئے جدید کیمروں کےذریعےگاڑی کو تلاش کرنے کےلیےفیڈنگ کردی گئی ۔۔ ای چالان میں ای چالان تصویر میں دوافراد کو گاڑی چلاتےدیکھا جاسکتا ہے۔دونوں مرتبہ کراچی ٹول پلازہ ایم نائن موٹروے پرسیٹ بیلٹ کی خلاف ورزی پرچالان کیا گیا ۔ایک مرتبہ گاڑی میں دوافراد دوسری مرتبہ اکیلا شخص موجود تھا ۔۔ پولیس ذرائع کےمطابق کراچی میں بڑی تعداد میں جعلی نمبرپلیٹ لگی گاڑی چل رہی ہیں ۔۔ شہریوں کو پریشانی ضرور مگر جرائم پیشہ عناصر گرفت میں آرہے ہیں۔

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

پڑھیں:

عظمیٰ بخاری جعلی ویڈیو کیس: نامزد ملزم کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری

 لاہور ہائیکورٹ نے وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کی جعلی ویڈیو اپ لوڈ کرنے کے مقدمے میں نامزد ملزم کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے۔چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ جسٹس عالیہ نیلم نے عظمیٰ بخاری کی جانب سے ملزم کی ضمانت منسوخی کیلئے دائر درخواست پر سماعت کی، عدالتی حکم کے باوجود ملزم عدالت میں پیش نہ ہوا، ملزم علی حسن کی جانب سے اظہر صدیق ایڈووکیٹ پیش ہوئے۔درخواست گزار کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ جعلی ویڈیو کیس میں ملزم 25 پیشیوں کے باوجود ٹرائل کورٹ میں پیش نہیں ہو رہا، جس کے باعث ٹرائل تاخیر کا شکار ہو رہا ہے، لہٰذا عدالت ملزم کی درخواست ضمانت منسوخ کرے۔عدالت نے ریمارکس دیئے کہ عدالتی نوٹس کے باوجود ملزم کیوں پیش نہیں ہوا؟ وکیل نے کہا کہ اگر عدالت کہے تو ابھی ملزم کو بلا لیتے ہیں۔چیف جسٹس عالیہ نیلم نے اظہار برہمی کرتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ نوٹس ملزم کو ہوا تھا وکیل کو نہیں۔عدالت نے عدم پیشی پر ملزم علی حسن کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے درخواست پر کارروائی ملتوی کر دی۔

   
 

متعلقہ مضامین

  • ڈرائیونگ لائسنس کے اجرا میں تاخیر ! شہری عدالت پہنچ گیا
  • نمبر پلیٹ اپنی، گاڑی کسی اور کی! کراچی کے شہری ای چالان سے پریشان
  • دوسرے صوبوں کے ای چالان کراچی والوں کے گلے پڑنے لگے
  • فائیواسٹار ہوٹل کی 28 سال قبل چوری کار کا 10 ہزار کا ای چالان موصول
  • کراچی: فائیو اسٹار ہوٹل کی 28 سال قبل چوری کار کا 10 ہزار کا ای چالان موصول
  • کراچی: فائیو اسٹار ہوٹل کو 28 سال قبل چوری شدہ گاڑی پر ای چالان موصول
  • دوسرے صوبوں کی گاڑیوں کے بھاری ای چالان بھی کراچی والوں کے گلے پڑنے لگے
  • دوسرے صوبوں کی گاڑیوں کے ای چالان کراچی والوں کو ملنے لگے
  • عظمیٰ بخاری جعلی ویڈیو کیس: نامزد ملزم کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری