نمبر پلیٹ اپنی، گاڑی کسی اور کی! کراچی کے شہری ای چالان سے پریشان
اشاعت کی تاریخ: 20th, November 2025 GMT
کراچی میں ای چالان کے حوالے سے ایک کے بعد ایک انوکھے واقعات سامنے آرہے ہیں۔ جہاں ایک شہری کو محض 13 دن کے اندر دو ای چالان موصول ہوئے، وہ بھی ایسی گاڑی کے جس سے ان کا کوئی تعلق نہیں تھا۔ شہری کے مطابق دونوں چالان 10،10 ہزار روپے کے تھے اور دونوں مرتبہ وہی گاڑی خلاف ورزی کرتے ہوئے ریکارڈ ہوئی، مگر نمبر پلیٹ اس گاڑی کی اپنی نہیں تھی۔
شہری نے بتایا کہ 30 اکتوبر کو پہلا ای چالان موصول ہوا، جبکہ دوسرا چالان 12 نومبر کو بھیجا گیا۔
شہری نے انکشاف کیا کہ چالان میں ظاہر کی گئی گاڑی 2012 ماڈل کی ہے جبکہ ان کی اپنی گاڑی 2015 ماڈل کی ہے، اس لیے واضح ہے کہ کوئی اور ان کی نمبر پلیٹ کا غلط استعمال کر رہا ہے۔
پولیس نے شہری کی درخواست پر فوری ایکشن لیا اور معاملے کی چھان بین شروع کر دی ہے۔ گاڑی کی تلاش کے لیے جدید کیمروں میں نمبر پلیٹ کی تفصیلات فیڈ کر دی گئی ہیں تاکہ اصل گاڑی اور اس کے ڈرائیور تک پہنچا جا سکے۔
ای چالان کی تصاویر میں دونوں مرتبہ مختلف لوگ گاڑی چلاتے ہوئے دیکھے گئے۔ دونوں خلاف ورزیاں کراچی ٹول پلازہ (ایم نائن) پر ریکارڈ ہوئیں، اور دونوں بار سیٹ بیلٹ نہ باندھنے پر جرمانہ عائد کیا گیا۔ پہلی خلاف ورزی میں گاڑی میں دو افراد تھے جبکہ دوسری خلاف ورزی میں ڈرائیور اکیلا تھا۔
ذرائع کے مطابق کراچی میں بڑی تعداد میں جعلی نمبر پلیٹ والی گاڑیاں چل رہی ہیں، جس کے باعث معصوم شہریوں کو بھی مشکل صورتحال کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: نمبر پلیٹ
پڑھیں:
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ، شہری پھٹ پڑے
سٹی 42: حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا،
پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 40 پیسے کا اضافہ شہریوں نے قیمتوں میں اضافہ مسترد کردیا۔ حکومت سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا مطالبہ کردیا۔
شہری کا کہنا تھا کہ کس قانون کے تحت حکومت روزانہ پیٹرول کی قیمت بڑھا رہی ہے۔کمی پیسوں میں کی جاتی ہے جبکہ اضافہ بھاری کیا جاتا ہے۔پیٹرول کی اضافی قیمت کی وجہ روز مرہ زندگی بری طرح متاثر ہوکررہ گئی ہے، ہیجانی سی کیفیت ہوتی ہے کہ آج حکومت پیٹرول کتنا مہنگا کرے گی۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی
شہریوں کا کہنا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کی روزانہ کی بنیاد پر اضافے نے نفسیاتی اور ذہنی اذیت میں مبتلا کردیا ہے ۔ غریب شہریوں کو تنخواہ ماہانہ ملتی ہے جبکہ پیٹرولیم مصنوعات کی روزانہ کی بنیاد پر تبدیلی سارے بجٹ کو ہلا دیتی ہے ۔ اشیائے خوردونوش کی قیمتوں اور دیگر اخراجات میں بھی اضافہ ہوجاتاہے ۔ حکومت کو اپنے فیصلے پر غور کرنا چاہیے ۔
جعلی امیدواروں کی شامت، پی پی ایس سی امتحانات میں بائیو میٹرک نظام نافذ