کراچی: فائیو اسٹار ہوٹل کو 28 سال قبل چوری شدہ گاڑی پر ای چالان موصول
اشاعت کی تاریخ: 19th, November 2025 GMT
کراچی کے ایک فائیو اسٹار ہوٹل کو 28 سال قبل چوری ہونیوالی گاڑی کے لیے 10 ہزار روپے کا ای چالان موصول ہوا، جس نے انتظامیہ کو حیران کر دیا۔
ہوٹل انتظامیہ کے مطابق، یہ گاڑی مئی 1997 میں شارع فیصل کے قریب پارکنگ ایریا سے چوری ہوئی تھی، اور اس وقت صدر پولیس اسٹیشن میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔
انتظامیہ نے مزید بتایا کہ گاڑی کبھی برآمد نہیں ہوئی، مگر حال ہی میں حب ٹول پلازہ پر سیٹ بیلٹ کی خلاف ورزی کی مد میں ای چالان موصول ہوا۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی میں چوری شدہ موٹرسائیکل کا ای چالان، شہری حیران و پریشان
رواں برس اکتوبر سے نافذ العمل ٹریفک ریگولیشن اینڈ سائیٹیشن سسٹم کا مقصد ٹریفک چالان کے پرانے دستی ٹکٹنگ نظام کو مکمل طور پر خودکار ای ٹکٹنگ سسٹم سے بدلنا ہے۔
جدید نظام مصنوعی ذہانت سے منسلک سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے اوور اسپيڈنگ، ریڈ لائٹ کراسنگ، اور ہیلمٹ نہ پہننے جیسی خلاف ورزیوں کا پتا لگاتا ہے۔
تاہم، اس کے آغاز کے بعد سے یہ نظام بحث کا مرکز بن گیا ہے، اور نقادوں کا کہنا ہے کہ کراچی میں اس پر عملدرآمد کے لیے مناسب سہولیات اور بنیادی ڈھانچہ موجود نہیں۔
مزید پڑھیں: ای چالان یورپ جیسا اور سڑکیں کھنڈر، کراچی کے شہریوں کی تنقید
ہوٹل انتظامیہ نے اس واقعے پر حیرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ جرمانہ ادا کرنے کے لیے تیار ہیں، مگر صرف اس صورت میں جب حکام چوری شدہ گاڑی کو برآمد کر کے واپس کریں۔
واضح رہے گزشتہ ماہ اسی طرح ایک موٹر بائیک کے مالک کو اپنی چوری شدہ بائیک کے لیے ای چالان موصول ہوا، جو 4 سال بعد بھی برآمد نہیں ہوسکی تھی۔
مالک نے بتایا کہ ان کی بائیک ٹیپو سلطان پولیس کے احاطے سے چوری ہوئی تھی، مگر انہیں 27 اکتوبر کو ہیلمٹ نہ پہننے کے مبینہ جرم میں 5 ہزار روپے کا ای چالان موصول ہوا تھا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
ای چالان ٹیپو سلطان پولیس چوری شدہ حب ٹول پلازہ سیٹ بیلٹ فائیو اسٹار گاڑی ہوٹل.
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: ای چالان ٹیپو سلطان پولیس چوری شدہ حب ٹول پلازہ سیٹ بیلٹ فائیو اسٹار گاڑی ہوٹل چوری شدہ کے لیے
پڑھیں:
کراچی، 7 سالہ بچی کے اغوا اور قتل میں ملوث ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک
کراچی کے علاقے کیماڑی سے 7 سالہ بچی کو اغوا اور زیادتی کے بعد قتل کرنے والا ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک ہوگیا۔
ایس ایس پی کیماڑی سنگھار ملک نے بتایا کہ جیکسن پولیس دعا کے اغوا، زیادتی کے بعد قتل کیس کی تفتیش میں مصروف تھی کہ تھانے کی حدود میں آنے والے ایک علاقے میں پولیس مقابلہ ہوا جس میں ملزم ہلاک ہوگیا۔
انہوں نے بتایا کہ سی سی ٹی وی فوٹیجز اور شواہد کی بنیاد پر مشتبہ شخص کی موجودگی کی اطلاع ملی تھی، پولیس ملزم کی گرفتاری کیلیے اسٹریٹ مبارک مسجد کے قریب پہنچی تو ملزم نے اہلکاروں پر فائرنگ کردی۔
مزید پڑھیںکیماڑی میں جھاڑیوں سے کمسن بچی کی لاش برآمد، مشکوک شخص کی ویڈیو سامنے آگئی
2 سالہ بچے آذان کے اغوا میں ملوث 3 ملزمان گرفتار، مرکزی ملزم والد کا دوست نکلا
ایس ایس پی کیماڑی کے مطابق جوابی فائرنگ میں ملزم مارا گیا جبکہ جائے وقوعہ سے شواہد تحویل میں لے کر قانونی و فرانزک کارروائی شروع کردی گئی ہے۔
سنگھار ملک کے مطابق ہلاک شخص کے کوائف اور بچی کے اغواء و قتل کیس سے ممکنہ تعلق کی جانچ جاری ہے جبکہ پولیس سرجن نے معصوم بچی دعا کے ساتھ زیادتی کی تصدیق کردی ہے۔