Jang News:
2025-11-21@10:26:16 GMT

پشاور: دوران پور کی نہر سے خاتون کے مہندی لگے اعضاء برآمد

اشاعت کی تاریخ: 21st, November 2025 GMT

پشاور: دوران پور کی نہر سے خاتون کے مہندی لگے اعضاء برآمد

---فائل فوٹو 

پشاور کے علاقے دوران پور کی ایک نہر سے انسانی اعضاء برآمد ہوئے ہیں۔

پولیس کے حکام کے مطابق نہر سے برآمد ہونے والے انسانی اعضاء کو فارنزک تجزیے کےلیے لاہور کی لیبارٹری بھیج دیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق تمام تھانوں کو لاپتہ خاتون سے متعلق اطلاع تھانا شاپور میں دینے کی ہدایت کی گئی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ 18 نومبر کو دوران پور کی نہر سے ملنے والے انسانی ہاتھ اور دیگر اعضاء پر مہندی لگی ہوئی تھی۔

.

ذریعہ: Jang News

پڑھیں:

خاتون اغواء کیس، خاتون کی تصاویر ٹک ٹاک پروائرل ، لاہورہائیکورٹ برہم

لاہور(نیوزڈیسک) ہائیکورٹ میں کاہنہ کے علاقہ سے خاتون کے مبینہ اغوا کے کیس پر سماعت ہوئی جس دوران عدالت نے پولیس اہلکار کی جانب سے خاتون کی تصاویر ٹک ٹاک اکاونٹ پر لگانے پر برہمی کا اظہار کیا ۔

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس عالیہ نیلم نے کیس کی سماعت کی ، دوران سماعت عدالت نے درخواست گزار کے وکیل سےاستفسار کیا کہ والدین نےبچوں کا اندراج نادرا میں کیوں نہیں کروایا ، اگر نادرا میں بچوں کا ریکارڈ موجود ہوتا تو کہیں نہ کہیں سے ٹریس ہوجاتے ۔ دوران سماعت ڈی آئی جی انوسٹی گیشن نے انکشاف کیا کہ خاتون کی تصاویر ٹک ٹاک اکاونٹ پر ملیں ، تفتیش پر پتہ چلا کہ ڈی ایس پی کے گن مین نے وہ اکاونٹ بنایا۔

اس پر چیف جسٹس نے اظہار برہمی کیا اور استفسار کیا کہ کیا آپ لوگوں کا ریکارڈ محفوظ نہیں ہے؟ کیا حساس ریکارڈ ہر ایک کی رسائی میں ہوتا ہے؟ چیف جسٹس مس عالیہ نیلم نے اظہار برہمی کرتے ہوئے ڈی آئی جی انوسٹی گیشن کو حکم دیا کہ سارے کیس کی فائل کورٹ کے حوالے کریں ۔ کیس کی ساری فائل دیکھ کر پھر تاریخ دیں گے۔ عدالت نے کیس کی سماعت غیر معینہ مدت تک کیلئے ملتوی کردی ۔

متعلقہ مضامین

  • پبلک سروس کمیشن امتحانات کے دوران پشاور میں دفعہ 144 نافذ
  • کراچی:شادی ہالوں کے باہر خواتین کو لوٹنے والے ڈاکو پولیس مقابلے کے دوران گرفتار
  • خیبر پختونخوا پبلک سروس کمیشن کے امتحانات کے دوران دفعہ 144 نافذ
  • جرگے میں شرکت کرنیوالے افراد کو تحفظ فراہم کرنا وزیراعلیٰ کی ذمہ داری ہے: پشاور ہائیکورٹ
  • خاتون اغواء کیس، خاتون کی تصاویر ٹک ٹاک پروائرل ، لاہورہائیکورٹ برہم
  • جائیداد کے لالچ میں شوہر کا قتل؛ اہلیہ اور اس کے آشنا سمیت 3 افراد گرفتار
  • بحیرۂ عرب میں پاکستان نیوی کی بڑی کارروائی، 130 ملین ڈالر مالیت کی منشیات برآمد
  • کراچی: کار پر فائرنگ، 1 شخص جاں بحق، خاتون شدید زخمی
  • کراچی میں کار پر فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق، خاتون شدید زخمی