مختلف شخصیات ملکر کام کو مؤثرو نتیجہ خیز بناتی ہیں ، شبنم امیر
اشاعت کی تاریخ: 15th, November 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251115-08-11
کراچی (اسٹاف رپورٹر)جماعت اسلامی حلقہ خواتین ضلع جنوبی کے تحت ناظمات علاقہ، حلقہ جات اور پوری ٹیم کے لیے ایک روزہ تربیتی پروگرام منعقد کیا گیا، جس میں دعوتی، تنظیمی اور شخصی مہارتوں کے مختلف پہلوؤں پر رہنمائی فراہم کی گئی۔ ناظمہ علاقہ ڈیفنس نیلم اشفاق نے سورۃ الزمر کی ابتدائی آیات کے حوالے سے درسِ قرآن پیش کیا اور اخلاص و للہیت کے موضوع پر گفتگو کرتے ہوئے دعوت و تنظیم میں نیت کی درستی اور خلوص کے اثرات پر خصوصی زور دیا۔بعدازاں ناظمہ ضلع جنوبی شبنم امیر نےPersonality Types(MBTI)کے عنوان سے ورکشاپ کرائی، جس میں انہوں نے واضح کیا کہ مزاجی تنوع کسی بھی تحریک کی قوت ہوتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ مختلف شخصیات مل کر کام کو مؤثر، مضبوط اور نتیجہ خیز بناتی ہیں۔معتمدہ ضلع جنوبی بشریٰ حسن نے اجتماعِ عام سے متعلق بریفنگ دیتے ہوئے انتظامات، تیاریوں اور ٹیموں کی کارکردگی کا جائزہ لیا اور کہا کہ اجتماع عام محض ایک پروگرام نہیں بلکہ جماعت اسلامی کی دعوتی، تربیتی اور تنظیمی جدوجہد کا روشن مینار ہے، جہاں سے تحریک کو نئی توانائی اور سمت ملتی ہے۔تربیتی پروگرام میں ناظماتِ علاقہ و ٹیم نے بھرپور شرکت کی اور مختلف سیشنز سے بھرپور استفادہ کیا۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
نذیر احمد جنجوعہ قائم مقام سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان مقرر
ویب ڈیسک : امیر العظیم کے انتقال کے بعد امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے نذیر احمد جنجوعہ کو قائم مقام سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان مقرر کردیا۔
نذیر احمد جنجوعہ نے قائم مقام سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان کا حلف اٹھا لیا۔
اس سے قبل نذیر احمد جنجوعہ مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل تھے۔