پشاور:

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمد سہیل خان آفریدی نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کو باضابطہ خط لکھ کر اڈیالہ جیل میں عمران خان سے ملاقاتوں میں مبینہ رکاوٹوں پر سخت تشویش کا اظہار کیا ہے۔

خط میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ عدالتی احکامات کے باوجود سابق وزیراعظم عمران خان سے ملاقاتوں کو روکنا قابلِ قبول نہیں۔

وزیراعلیٰ سہیل خان آفریدی نے خط میں الزام لگایا کہ عمران خان کی بہنوں سمیت اہلِ خانہ کے ساتھ بدسلوکی کی گئی اور بزرگ خواتین کو جیل کے باہر سڑک پر بٹھایا گیا، جسے انہوں نے انسانی اور اخلاقی اقدار کے منافی قرار دیا۔

انہوں نے خط میں وزیر اعلیٰ پنجاب کو چار فوری مطالبات پیش کیے ہیں جن میں عدالتی احکامات پر فی الفور عمل درآماد، بدسلوکی کرنے والے اہلکاروں کے خلاف کارروائی، جیل اور پولیس انتظامیہ کو واضح ہدایات جاری کرنا اور ملاقاتوں کے لیے باوقار اور قانونی نظام کے قیام کا مطالبہ شامل ہے۔

سہیل آفریدی کا کہنا ہے کہ عمران خان سابق وزیراعظم اور پی ٹی آئی کے قائد ہیں جن کے مینڈیٹ پر کے پی حکومت قائم ہے۔

 وزیراعلیٰ نے پنجاب حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ اس معاملے پر فوری ایکشن لیا جائے تاکہ سیاسی قیادت اور شہریوں کے بنیادی حقوق کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے۔

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

آپ نے مجھے کیوں روکا؟ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کا پولیس افسران سے سوال

بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سے ملاقات کیلئے آنے والے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کو پولیس نے داہگل ناکے پر روک دیا۔

اس موقع پر سہیل آفریدی نے پولیس افسران سے سوال کیا آپ نے مجھے کیوں روکا؟ ہم ڈیڑھ سال سے قانون اور آئین کا احترام کر رہے ہیں۔

وزیر اعلیٰ کے پی نے کہا کہ عدالت کے احکامات ہیں پھر بھی نہیں ملنے دیتے، کسی بھی اسلامی معاشرے میں ایسا نہیں ہوتا، جس طرح بانی کی بہنوں کے ساتھ ہوا۔

وزیر اعلیٰ کے پی سہیل آفریدی سرکاری پروٹوکول میں اڈیالہ جیل پہنچے، داہگل ناکے پر پولیس کی بھاری نفری تعینات ہے، سہیل آفریدی کے ہمراہ مینا خان و دیگر رہنما بھی موجود تھے۔

متعلقہ مضامین

  • امریکی کانگریس کا مریم نواز کو خط، حکومتی اقدامات کی تعریف
  • آپ نے مجھے کیوں روکا؟ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کا پولیس افسران سے سوال
  • امریکی کانگریس ارکان کا وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے نام خط
  • بچوں کی صحت اور اعلیٰ تعلیم ہماری پہلی ترجیح ہے، مریم نواز
  • کام محنت سے ہوتا ہے جادو ٹونے سے نہیں، مریم نواز
  • وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کو عدالت سے بڑا ریلیف مل گیا
  • بچے میری ریڈلائن، جنسی استحصال اور تشدد قبول نہیں، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز
  • وال چاکنگ برداشت نہیں کی جائےگی، مریم نواز کے امن و امان برقرار رکھنے کے لیے سخت احکامات
  • بچوں کے خلاف جرائم کا جڑ سے خاتمہ کریں گے، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز