ٹنڈو جام کے دوسرے چیئرمین میرغلام اکبرتالپور انتقال کرگئے
اشاعت کی تاریخ: 21st, November 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
ٹنڈوجام(نمائندہ جسارت) ٹنڈوجام کے دوسرے چیئرمین میر غلام اکبر تالپور انتقال کر گئے نماز جناز میں بڑی تعداد میں عوام کی شرکت ۔ ٹنڈوجام شہر کے پہلے چیئرمین سید توفیق احمد تھے اور ان کے بعد دوسرے چیئرمین میر غلام اکبر تالپور بنے انھوں نے ٹنڈوجام سیوریج کے نظام کو بہتر بنانے کے لیے چالیس قبل لائن ڈالوائی جو آج تک اپنی مدت پوری کرنے کے باوجود چل رہی ہے میر غلام اکبر تالپور ایک مشہور سیاسی اور سماجی شخصیت تھے جو کچھ عرصہ بیمار رہنے کے بعد انتقال کر گئے ان کے نماز جنازہ میں شہر بھر سے سیاسی اور سماجی شخصیات نے شرکت کی اور ان کے صابزادے میر شاہ محمد سے ان کے والد کے انتقال پر اظہار تعزیت کرتے ہوئے دعائے مغفرت کی۔
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
ٹرائی نیشن سیریز: دوسرے ون ڈے میں زمبابوے نے سری لنکا کو شکست دے دی
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
راولپنڈی: ٹرائی نیشن سیریز کے دوسرے میچ میں زمبابوے نے سری لنکا کو 67 رنز سے شکست دے دی۔
راولپنڈی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں سری لنکا کی ٹیم 163 رنز کے تعاقب میں 95 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔سری لنکا کی جانب سے داسن شناکا 34 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ بھانوکا راجاپکشا 11، کمنڈو مینڈس 9، ونندو ہسارنگا 8، مہیش ٹھیکشانا 8، کوشل مینڈس 6، کوشل پریرا 4، دشمانتا چمیرا 1، ایشان ملنگا 1 اورپتھم نسانکا 0 کے انفرادی اسکور پر آؤٹ ہوئے۔نوان تھشارا 1 رن بنا کر ناٹ آؤٹ پویلین لوٹے۔
زمبابوے کی جانب سے رچرڈ نگاروا اور بریڈ ایونز نے 2، 2 وکٹیں حاصل کیں۔گریم کریمر، ٹینو ٹینڈا مپوسا، سکندر رضا اور رائن برل نے 1، 1 کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
سری لنکا کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے زمبابوے نے مقررہ اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 162 رنز اسکور کیے۔
زمبابوے کی جانب سے برائن بینیٹ اور کپتان سکندر رضا بالترتیب 49 اور 47 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ رائن برل 18، ٹشِنگا موسیکوا 11، برینڈن ٹیلر 11، ٹیڈیوناشے مارومانی 10، بریڈ ایونز 4 اور ٹونی مُنیونگا 0 کے انفرادی اسکور پر آؤٹ ہوئے۔
سری لنکا کی جانب سے ونندو ہسارانگا نے 3 جبکہ ایشان ملنگا نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔ دشمانتا چمیرا اور مہیش ٹھیکشانا نے 1، 1 کھلاری کو آؤٹ کیا۔