data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

ٹنڈوجام (نمائندہ جسارت) ٹنڈوجام کے اسکول حاجی اسماعیل لاکھو میں شاگردو ں میں یونیفارم کی تقسیم سینئرصوبائی وزیر شرجیل انعام میمن اور راول شرجیل میمن ٹنڈوجام کے تعلیمی مسائل پر خصوصی توجہ دے رہے ہیں چیئرمین حاجی غلام علی گوپانگ تفصیلات کے مطابق گورنمنت پرائمری اسکول حاجی محمد اسماعیل لاکھو میں بچوں میں اسکول یونیفارم تقسیم کرنے کی تقریب منعقد ہوئی ے، اس موقع پر یوسی 58 کے چیئرمین حاجی غلام علی گوپانگ نے طلباء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سینئر صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن اور راول شرجیل میمن ٹنڈوجام کے تعلیمی اداروں کے مسائل پر خصوصی توجہ دے رہے ہیں اور اس سردی کے موسم کے آغاز کے ساتھ ہی ان کی خصوصی ہدایت پر اسکول کے 120 سے زائد طلباہ میں یونیفارم تقسیم کیا گیا ہے انہوں نے کہا کہ جلد یوسی کے دیگر اسکولوں میں بھی طلبہ و طالبات میں یونیفارم تقسیم کئے جائیں گے انہوں نے کہا کہ اسی طرح اسکولوں میں فرنیچر دیا گیا ہے تاکہ ہماری تعلیم بہتر ہو سکے، انہوں نے کہا کہ اسی طرح گاؤں حیدر شاہ ابڑی کی مختلف گلیوں میں پیور بلاک لگایا گیا ہے جبکہ دیگر جلد ترقیاتی کام شروع کئے جائیں گے، اس موقع پر محمد موسیٰ لاکھو، شیر محمد لاکھو، محمد مرید لاکھو، ہیڈ ماسٹر محمد اختر آرائیں، اساتذہ جان محمد لاکھو امجد علی تھیم جازب حسین، نظیر اوڈھ سمیت دیگر موجود تھے۔

نمائندہ جسارت گلزار.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: میں یونیفارم کہا کہ

پڑھیں:

امریکا؛ دہشت گردی کے الزام میں افغان شہری کو 15 سال قید

امریکا میں انتخابات کے روز دہشت گردی کی منصوبہ بندی کرنے کے الزام میں افغان نژاد عبداللہ حاجی زادہ کو 15 سال قید کی سزا سنادی گئی۔

امریکی میڈیا کے مطابق وفاقی عدالت نے فیصلہ دیا کہ سزا مکمل کرنے کے بعد افغان شہری کو ملک بدر کردیا جائے گا باوجود اس کے کہ وہ امریکا کا مستقل رہائشی بھی تھا۔

امریکی وفاقی عدالت نے افغانستان سے تعلق رکھنے والے 19 سالہ عبداللہ حاجی زادہ کو کسی بھی متعلقہ جرم کے لیے مقرر کردہ زیادہ سے زیادہ مدت کی سزا سنائی ہے۔

استغاثہ کے مطابق عبداللہ حاجی زادہ اور اس کے ساتھی ناصر احمد توحیدی نے اپنے منصوبے کو پورا کرنے کے لیے دو اے کے-47 طرز کی رائفلیں اور 500 گولیاں خریدی تھیں۔

یہ اسلحہ امریکا میں ہونے والے نومبر 2024 کے انتخابات کے روز داعش کے ایک بڑے حملے میں استعمال ہونا تھا۔

تاہم قانون نافذ کرنے والے اداروں نے دونوں کو اس سے ایک ماہ قبل ہی یعنی اکتوبر 2024 میں گرفتار کرلیا جب وہ حملے کی تیاریوں میں مصروف تھے۔

امریکی محکمہ انصاف کے اعلیٰ عہدیداروں نے بتایا کہ امریکا نے افغان نژاد حاجی زادہ کو تحفظ اور ملازمتوں کے مواقع فراہم کیے مگر اس نے اپنے لیے دہشت گردی کا راستہ چنا۔

قومی سلامتی ڈویژن کے اسسٹنٹ اٹارنی جنرل جان آئزنبرگ نے مزید بتایا کہ حملے کی منصوبہ بندی امریکا سے بدترین غداری تھی اور یہ سزا اس جرم کی سنگینی کو ظاہر کرتی ہے۔

ایف بی آئی کے کاؤنٹر ٹیررازم ڈویژن کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر ڈونلڈ ہولسٹڈ نے کہا کہ ملزمان کی گرفتاری کی کامیاب کارروائی نے ایک بڑا حملہ روک کر ہزاروں جانیں بچائیں۔

گرفتاری کے وقت افغان نژاد عبداللہ حاجی زادہ کی عمر صرف 17 سال تھی لیکن اس نے 2025 میں اپنے جرم کا اعتراف کیا جب وہ بالغ ہوچکا تھا۔

اُس نے مجرم کے طور پر عدالت میں اعترافِ جرم کیا اور ایک معاہدے کے تحت سزا کے بعد ملک سے بے دخلی قبول کی۔

 جس کے ساتھ ہی اس کی مستقل رہائش کا درجہ بھی ختم ہو جائے گا اور وہ سزا یا ملک بدری کے خلاف اپیل کرنے کا حق بھی چھوڑ چکا ہے۔

عبد اللہ حاجی زادہ کے ساتھی ناصر احمد توحیدی نے جون 2025 میں دو سنگین دہشت گردی کے الزامات داعش کو معاونت فراہم کرنے کی کوشش اور دہشت گردی کے جرم میں استعمال ہونے والے اسلحہ کی خریداری کا اعتراف کیا۔

ان دونوں الزمات پر 27 سالہ ناصر احمد توحیدی کو 35 سال تک مجموعی قید کی سزا ہوسکتی ہے اور اسے بھی سزا مکمل ہونے کے بعد ملک بدر کردیا جائے گا تاہم اس کی سزا کا فیصلہ ابھی ہونا باقی ہے۔

 

 

متعلقہ مضامین

  • تاجروں کے اتحاد سے مسائل حل ہوسکتے ہیں ،جاوید میمن
  • ٹنڈو جام کے دوسرے چیئرمین میرغلام اکبرتالپور انتقال کرگئے
  • میرپور خاص کی سماجی شخصیت سلامت لاکھو جھگڑے کے مقدمے میں عدالت میں پیش
  • ٹنڈو محمد خان پریس کلب کی جانب سے میلاد النبی ﷺ کی تقریب کا انعقاد
  • ٹنڈو محمد خان، تیز رفتار ٹینکر موٹر سائیکل پر چڑھ دوڑا، دو نوجوان جاں بحق
  • امریکا؛ دہشت گردی کے الزام میں افغان شہری کو 15 سال قید
  • ایم کیو ایم کا نئے صوبوں کا مطالبہ سندھ کی وحدت پر حملہ ہے، محمد اسماعیل راہو
  • ایم کیو ایم کا نئے صوبوں کا مطالبہ سندھ کی وحدت پر حملہ ہے، اسماعیل راہو
  • ٹنڈوجام ،اندرون سندھ ہیپاٹائٹس خطرناک صورت اختیار کرگیا