اینی میشن ڈائریکٹر تاتسویا ناگامینے 53 سال کی عمر میں انتقال کرگئے
اشاعت کی تاریخ: 18th, November 2025 GMT
معروف جاپانی اینی میشن ڈائریکٹر تاتسویا ناگامینے 53 سال کی عمر میں انتقال کرگئے۔
تاتسویا ناگامینے کو ٹوئی اینی میشن کے سب سے قابل اور تخلیقی ڈائریکٹرز میں شمار کیا جاتا تھا، ’’ون پیس فلم: زیڈ‘‘، ’’ڈریگن بال سوپر: بُرولی‘‘ اور ’’ون پیس‘‘ کے مشہور ’’وانو آرک‘‘ کی شاندار ہدایتکاری کے باعث انہیں عالمی سطح پر خاص شہرت حاصل تھی۔
تاتسویا ناگامینے 20 اگست کو ایک نامعلوم بیماری کے باعث دنیا سے رخصت ہوئے جس کی تصدیق ان کے خاندان نے 14 نومبر کو ان کے آفیشل ایکس اکاؤنٹ پر جاری بیان میں کی۔
خاندان نے بتایا کہ ناگامینے گزشتہ سال سے زیرِ علاج تھے اور ان کی آخری رسومات قریبی رشتہ داروں کی موجودگی میں خاموشی سے انجام دی گئیں۔
13 نومبر کو ٹوئی اینی میشن میں ایک نجی یادگاری تقریب بھی منعقد کی گئی جس میں ان کے ساتھیوں اور اسٹوڈیو نے انہیں خراجِ عقیدت پیش کیا۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: اینی میشن
پڑھیں:
وسیم جمال ڈائریکٹر پی آر سیسی تعینات
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
محکمہ محنت کے ذیلی ادارے، سندھ ایمپلائز سوشل سیکورٹی انسٹی ٹیوشن (سیسی) کے گریڈ 18 کے افسر وسیم جمال کو سیسی کا ڈائریکٹر پبلک ریلیشن، ٹریننگ اینڈ ریسرچ تعینات کر دیا گیا ہے۔ وسیم جمال اس سے قبل سیسی کے مختلف ڈیپارٹمنٹ میں خدمات انجام دے چکے ہیں۔ وہ صحافت اور لیبر لاء کا
وسیع تجربہ رکھتے ہیں۔ وسیم جمال جامعہ کراچی سے ایل ایل بی، انٹرنیشنل ریلیشنز میں ماسٹرز اور نیشنل انسٹیٹیوٹ آف لیبر ایڈمنسٹریشن (NILAT) سے ’’لیبر ایڈمنسٹریشن اینڈ انڈسٹریل ویلفیئر‘‘ میں پوسٹ گریجویٹ ڈپلومہ ہولڈر ہیں۔ انہیں صحافتی حلقوں میں ان کی قابلیت اور تجربہ کی وجہ سے قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے۔