سابق رکن اسمبلی نوابزادہ مظہر علی کا انتقال نمازجنازہ آج اجنالہ میں ادا کی جائیگی
اشاعت کی تاریخ: 17th, November 2025 GMT
لاہور،گجرات (نیوز رپورٹر+نامہ نگار) ممتاز پارلیمنٹرین نوابزادہ خاندان کے سربراہ سابق ایم این اے نوابزادہ مظہر علی خاں انتقال کر گئے۔ نماز جنازہ آج سہ پہر تین بجے ان کے آبائی گائوں اجنالہ میں اد اکی جائے گی۔ مرحوم سابق ایم این اے نوابزادغضنفر علی گل، سابق ایم پی اے نوابزادہ مظفر علی خاںکے بھائی‘ سابق ممبر صوبائی اسمبلی نوابزادہ حیدر مہدی کے تایا اور (ن) لیگ کے ضلعی صدر نوابزادہ طاہر الملک کے ماموں تھے۔ نوابزادہ مظہر علی خاں پہلی مرتبہ1977ء میں پیپلزپارٹی کی ٹکٹ پر ایم پی اے بنے۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
ملکی بدنامی کا باعث بننے والے کسی مسافر کو سفر کی اجازت نہیں دی جائیگی‘ وزیر داخلہ
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251117-08-27
لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ ملک کی بدنامی کا باعث بننے والے کسی مسافر کو سفر کی اجازت نہیں دی جائے گی، غیر قانونی امیگریشن برداشت نہیں۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیر اوورسیز پاکستانیز چودھری سالک حسین نے لاہور ائرپورٹ کا اچانک دورہ کیا، جو 2 گھنٹے تک جاری رہا۔ وزیر داخلہ محسن نقوی نے امیگریشن کاؤنٹرز پر رش اور سست روی دیکھ کر شدید ناراضگی کا اظہار کیا اور عملے کو جلد پراسیس مکمل کرنے کی ہدایت کی، دونوں وزراء نے بیرونِ ملک جانے والے مسافروں سے بات چیت کی اور امیگریشن پراسیس کے بارے پوچھا۔ دورے کے دوران وزیر اوورسیزپاکستانیزسالک حسین نے سفری دستاویزا پر پروٹیکر اسٹیکرز چیک کیے۔ پروٹیکر کے تحت ڈرائیور کی ملازمت کے لیے بیرون ملک جانے والے نوجوان کے پاس ڈرائیونگ لائسنس نہ ہونے پر اسے سفر سے روک دیا گیا، جس پر وفاقی وزیر سالک حسین نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے فوری انکوائری کا حکم دے دیا۔ واضح رہے کہ ایف آئی اے اہلکار کی مبینہ ملی بھگت سے ایک مسافر بیرون ملک بھیجا جا رہا تھا، جسے امیگریشن عملے نے کاؤنٹر پر روک لیا، آف لوڈ کیے گئے مسافر کو نجی کمپنی کو ادا کی گئی رقم واپس دلانے کی یقین دہانی بھی کرائی گئی۔ وزیر داخلہ محسن نقوی نے دونوں مسافروں کو روکنے والے امیگریشن اہلکاروں کو بلا کر نہ صرف شاباش دی بلکہ اپنی جیب سے انعام بھی دیا اور انہیں تعریفی سرٹیفکیٹ دینے کا اعلان کیا۔ اس موقع پر محسن نقوی کا کہنا تھا کہ ضروری دستاویزات کے بغیر کسی بھی مسافر کو سفر کی اجازت ہرگز نہ دی جائے، غیر قانونی امیگریشن قطعاً برداشت نہیں ہوگی، ملک کی بدنامی کا باعث بننے والے کسی مسافر کو سفر کی اجازت نہیں دی جائے گی، ایف آئی اے سمیت کسی بھی ادارے کے ملوث اہلکاروں کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا۔ وزیر اوورسیز پاکستانیز چودھری سالک حسین نے کہا کہ پروٹیکر کے تحت جانے والے مسافروں کی متعلقہ ملازمت کی مستند دستاویزات کی ہر صورت تصدیق کی جائے۔