فوٹو: ایکس 

اپوزیشن اتحاد تحریک تحفظ آئین پاکستان کا کہنا ہے کہ خیبر پختونخوا اسمبلی میں 27ویں آئینی ترمیم کے خلاف قرارداد پیش کی جائے گی۔

راولپنڈی میں اپوزیشن اتحاد تحریک تحفظ آئین پاکستان کا اجلاس ہوا، جس کا اعلامیہ جاری کردیا گیا ہے۔

اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ پیر کے روز ممبران قومی اسمبلی و سینیٹ، قومی اسمبلی سے سپریم کورٹ تک واک کریں گے۔

اپوزیشن اتحاد نے ججز استعفوں اور مستقبل کی حکمت عملی پر بات کی، مصطفیٰ نواز کھوکھر

اپوزیشن اتحاد تحریک تحفظ آئین پاکستان کے رہنما مصطفیٰ نواز کھوکھر نے کہا ہے کہ ججز کے استعفوںاور مستقبل کی حکمت عملی پر بات چیت ہوگئی۔

اپوزیشن اتحاد کا کہنا ہے کہ 27ویں آئینی ترمیم بشمول 26ویں ترمیم آئین کے بنیادی ڈھانچے کےخلاف ہے، ترامیم مسترد کرتے ہیں، مطالبہ ہے کہ آئین کو اصل شکل میں بحال کیا جائے، منصور علی شاہ اور اطہر من اللّٰہ کے استعفی کو مزاحمت کے طور پر تعبیر کرتے ہیں۔

اعلامیہ میں کہا گیا کہ کے پی کے امن جرگہ اعلامیہ کی تحریک تحفظ آئین پاکستان مکمل طور پر حمایت کرتی ہے۔

اپوزیشن اتحاد کا کہنا ہے کہ ممبران پنجاب اسمبلی پیر کے روز پنجاب اسمبلی سے لاہور ہائیکورٹ تک مارچ کریں گے، آئندہ جمعہ کو ملک بھر میں یوم سیاہ منایا جائے گا۔

اعلامیے میں کہا گیا کہ بانی پی ٹی آئی، ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی اور قیادت و کارکنان کی فی الفور رہائی کا مطالبہ کرتے ہیں، تحریک تحفظ آئین پاکستان تمام سیاسی قیدیوں کی رہائی کا مطالبہ کرتی ہے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: تحریک تحفظ آئین پاکستان اپوزیشن اتحاد

پڑھیں:

پیپلز پارٹی کا فارم 47 پر حالیہ بیانیہ پی ٹی آئی بیانیے سے مطابقت رکھتا ہے، علی ظفر

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بیرسٹر علی ظفر نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کا فارم 47 پر حالیہ بیانیہ تحریک انصاف کے بیانیے سے مطابقت رکھتا ہے۔

جیو نیوز کے پروگرام کیپیٹل ٹاک میں بات کرتے ہوئے بیرسٹر علی ظفر نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے تحریک انصاف کے فارم 47 والے بیانیے کو مانا ہے اس کے بعد پیپلز پارٹی کو چاہیے کہ وہ تمام عہدوں سے استعفے دے اور ہمارے ساتھ اپوزیشن میں بیٹھے۔

پروگرام میں شریک پیپلز پارٹی کے رہنما سید ناصر حسین شاہ نے کہا کہ ہم مسلم لیگ ن کے ساتھ پاکستان کی خاطر حکومت میں بیٹھے ہیں۔

 ن لیگ کے بیرسٹر دانیال چوہدری نے کہا کہ پیپلز پارٹی ان کے ساتھ ہی رہے گی اور اسی تنخواہ پر دونوں ایک دوسرے کے ساتھ چلتے رہيں گے۔

متعلقہ مضامین

  • پیپلز پارٹی کا فارم 47 پر حالیہ بیانیہ پی ٹی آئی بیانیے سے مطابقت رکھتا ہے، علی ظفر
  • خیبر پختونخوا میں بلدیاتی انتخابات مرحلہ وار ہونے کا امکان
  • خیبر پختونخوا میں بارشوں اور فلش فلڈز کے حادثات میں 22 افراد جاں بحق
  • خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، پنجاب اور کشمیر میں تیز بارشوں کی پیشگوئی، لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ
  • گورنر خیبر پختونخوا کی وزیراعظم سے ضم شدہ اضلاع کیلئے ٹیکس استثنیٰ بحال کرنے کی درخواست
  • ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل خیبر پختونخوا اپنے عہدے سے مستعفی
  • خیبر پختونخوا میں لوکل گورنمنٹ کا نیا قانون لاگو، گزٹ نوٹیفکیشن جاری
  • گل فیروزہ، سدرہ امین اور نشرہ سندھو کی شاندار کارکردگی، پاکستان نے سری لنکا کیخلاف پہلا پہلے ون ڈے جیت لیا
  • وزیراعظم سے چینی کمپنی کے وفد کی ملاقات، غذائی تحفظ کے منصوبوں پر تبادلہ خیال
  • کے پی اسمبلی کا منظور شدہ بلدیاتی حکومت کا نیا ترمیمی بل آئین و قانون سے متصادم ہے، الیکشن کمیشن