تحریک تحفظ آئین پاکستان کا جسٹس منصور، جسٹس اطہر من اللّٰہ کو خراج تحسین
اشاعت کی تاریخ: 14th, November 2025 GMT
تصویر سوشل میڈیا۔
اپوزیشن اتحاد تحریک تحفظ آئین پاکستان کے اجلاس کی اندورنی کہانی سامنے آگئی۔
ذرائع کے مطابق تحریک تحفظ آئین پاکستان کے ارکان کی اکثریت نے 27ویں ترمیم کو مسترد کیا، اجلاس میں سپریم کورٹ سے مستعفی منصور علی شاہ اور اطہر من اللّٰہ کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔
ذرائع کے مطابق ارکان کی اکثریت نے آئین کو اس کی اصل شکل میں بحال کرنے کیلئے تحریک چلانے پر رائے دی، اجلاس میں خیبر پختونخوا امن جرگہ کے اعلامیے کی مکمل حمایت کی گئی۔
اپوزیشن اتحاد تحریک تحفظ آئین پاکستان کے رہنما مصطفیٰ نواز کھوکھر نے کہا ہے کہ ججز کے استعفوںاور مستقبل کی حکمت عملی پر بات چیت ہوگئی۔
ذرائع کے مطابق اپوزیشن ارکان نے رائے دی کہ ممبران قومی اسمبلی اور سینیٹ پارلیمنٹ سے سپریم کورٹ تک واک کریں، ارکان نے اتفاق کیا کہ خیبر پختونخوا اسمبلی میں27ویں آئینی ترمیم کےخلاف قرارداد پیش کی جائے۔
ذرائع کے مطابق ارکان نے رائے دی کہ ممبران پنجاب اسمبلی پیر کو پنجاب اسمبلی سے لاہور ہائیکورٹ تک مارچ کریں۔
ذرائع کے مطابق اپوزیشن اتحاد کے رہنماؤں نے آئندہ جمعہ کو ملک بھر میں یوم سیاہ منانے پر اتفاق کیا، اپوزیشن اتحاد کے ارکان نے جیلوں میں قید سیاسی قیادت کی رہائی پر بھی اتفاق کیا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: ذرائع کے مطابق اپوزیشن اتحاد تحریک تحفظ ارکان نے
پڑھیں:
پاکستان کے روشن مستقبل کیلئے قومی اتحاد، استقامت اور مشترکہ کوششیں ناگزیر ہیں: فیلڈ مارشل سید عاصم منیر
سٹی 42 : فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ پاکستان کے روشن مستقبل کے لیے قومی اتحاد، استقامت اور مشترکہ کوششیں ناگزیر ہیں ۔
آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے جی ایچ کیو میں 20ویں نیشنل ورکشاپ بلوچستان کے شرکاء کی ملاقات ہوئی ۔ فیلڈ مارشل عاصم منیر نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز، قانون نافذ کرنے والے اداروں اور عوام کی مشترکہ کوششوں سے بلوچستان میں پائیدار امن قائم ہوگا۔ فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے خلاف ہدفی کارروائیاں مکمل عزم کے ساتھ جاری رہیں گی۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی اور اس کے سہولت کاروں کے مکمل خاتمے تک کارروائیاں جاری رہیں گی۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا کہ پاکستان اور عوام کے لیے خطرہ بننے والے دہشت گرد نیٹ ورک کا ہر صورت خاتمہ کیا جائے گا، بیرونی سرپرستی میں چلنے والے پراکسی عناصر مسلسل بلوچستان میں بدامنی اور عدم استحکام پھیلانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ دشمن کے مذموم عزائم کو مسلح افواج اور پاکستانی عوام کے اتحاد و استقامت سے ناکام بنایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان پاکستان کا فخر اور قدرتی وسائل سے مالا مال صوبہ ہے۔
جعلی امیدواروں کی شامت، پی پی ایس سی امتحانات میں بائیو میٹرک نظام نافذ
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا کہ بلوچستان کے محب وطن، باصلاحیت اور ثابت قدم عوام صوبے کی سب سے بڑی طاقت ہیں، وفاقی اور صوبائی حکومتوں کے ترقیاتی منصوبے بلوچستان کی سماجی و معاشی ترقی کے لیے عوامی اور جامع حکمت عملی کے تحت جاری ہیں۔
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے قومی یکجہتی کے فروغ میں سول سوسائٹی، جامعات، میڈیا اور نوجوانوں کے مثبت کردار کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے روشن مستقبل کے لیے قومی اتحاد، استقامت اور مشترکہ کوششیں ناگزیر ہیں۔
بارشی پانی کی نکاسی نہ ہونے سے گاڑیاں اور موٹرسائیکلیں بند، شہری شدید مشکلات کا شکار
اجلاس کے اختتام پر شرکاء نے پاکستان کے استحکام، ترقی اور خودمختاری کے لیے اپنے مشترکہ عزم کا اعادہ کیا۔