پاکستان سٹاک مارکیٹ میں ایک لاکھ 63 ہزار پوائنٹس کی حد بحال ہوگئی۔کاروباری ہفتے کے پہلے روز کاروبار کے آغاز پر سٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی دیکھنے میں آئی، 1500 سے زائد پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ پاکستان سٹاک مارکیٹ میں ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 63 ہزار 457 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری روز کاروبار کے اختتام پر ہنڈرڈ انڈیکس 1277 پوائنٹس اضافے کے ساتھ ایک لاکھ 61 ہزار 935 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔دوسری جانب انٹربینک میں امریکی کرنسی کی قدر میں 2 پیسے کمی ہوئی، ڈالر 280.

72 روپے سے کم ہو کر 280.70 روپے پر آگیا۔

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: پوائنٹس کی ایک لاکھ

پڑھیں:

پنڈی سٹیڈیم، شائقین کی سری لنکن ٹیم کیلئے بھی زبردست نعرے بازی، ون ڈے سیریز پاکستان کے نام

لاہور+اسلام آباد(سپورٹس رپورٹر+اپنے سٹاف رپورٹر سے)دہشتگردی کو شکست ہوگئی ‘ پاکستان نے سری لنکا کو 8 وکٹوں سے شکست دیکر تین میچوں کی ون ڈے سیریز میں 0-2 کی فیصلہ کن برتری حاصل کرلی۔راولپنڈی میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے 289 رنز کا ہدف 49 ویں اوور میں دو وکٹوں پر حاصل کیا۔ بابر اعظم نے کیریئر کی 28 ویں سنچری سکور کر کے فتح میں کلیدی کردار ادا کیا۔ وہ 102 رنز ناٹ آؤٹ بنا کر نمایاں رہے۔بابر اعظم نے 83 اننگز اور 807 روز بعد انٹرنیشنل میچ میں سنچری سکور کی۔فخر زمان 78 اور صائم ایوب 33 رنز بنا کر پویلین لوٹے۔محمد رضوان 51 رنزپر ناٹ آؤٹ رہے۔ دونوں وکٹیں دشمانتا چمیرا نے حاصل کیں۔پاکستان کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے سری لنکا نے 8 وکٹوں پر 288 رنز بنائے۔ جنتھ لیاناگے 54 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ کمنڈو مینڈس 44، سدیرا سماراوکرما 42، کامل مشارا 27، پتھم نسانکا 24، کوشل مینڈس 20، کپتان چرتھ اسالانکا 6 اور دشمانتا چمیرا صفر پر آؤٹ ہوئے۔ونندو ہسارنگا پرامود مدوشن بالترتیب 37 اور 11 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ پویلین لوٹے۔ ابرار احمد اور حارث رؤف نے 3، 3 ‘ محمد وسیم جونیئر نے 1 کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔بابر اعظم کو میچ کا بہترن کھلاڑی قرار دیا گیا ۔شائقین کی بڑی تعداد میچ دیکھنے کیلئے پنڈی سٹیڈیم پہنچی ۔ شائقین نے سری لنکن کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کی اور ان کے حق میں نعرے لگائے ۔ شائقین نے پاکستان زندہ باد کے نعرے لگائے اور خاص طور پر بابر اعظم کی حوصلہ افزائی کیلئے پوسٹرز اٹھا رکھے تھے ۔ شائقین نے سری لنکن جھنڈیاں اٹھائی ہوئی تھیں ۔ سری لنکن ٹیم کے دورہ جاری رکھنے پر شائقین نے خوشی کا اظہار کیا اور مہمان کرکٹرز کو ہیروز قرار دیا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا تیسرا میچ کل پنڈی سٹیڈیم میں ہی کھیلا جائیگا۔ وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطااللہ تارڑنے سری لنکا اور پاکستان کے درمیان ون ڈے سیریز کی اختتامی تقریب میں بحیثیت مہمان خصوصی شرکت کی‘ انہوں نے ون ڈے سیریز جیتنے پر قومی ٹیم کو مبارکباددی اور کہا کہ پاکستانی ٹیم نے شاندار کارکردگی سے پوری قوم کا سر فخر سے بلند کیا ہے۔ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی قیادت میں پاک فوج نے ملک میں امن و استحکام کے قیام کیلئے بین الاقوامی کھیلوں کی بحالی کی راہ ہموار کی۔چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے سیریز جیتنے پر قومی ٹیم کو مبارکباد دی ۔ آج پر امن پاکستان کیساتھ ہمارے مخلص دوست سری لنکا اور کی جیت ہوئی ہے ۔سری لنکا کی ٹیم اور مینجمنٹ کا شکریہ ادا کرتا ہوں ۔ شائقین نے مہمان ٹیم کو پوری طرح سپورٹ کیا ۔ 

متعلقہ مضامین

  • ڈینگی کیسز میں نمایاں کمی ریکارڈ
  • پاکستان اسٹاک ایکسچینج، کاروباری ہفتے کے دوران 2342 پوائنٹس کا اضافہ
  • پاکستانی ڈالر بانڈز منافع میں ایشیا میں سب سے آگے، سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال — بلومبرگ
  • سیاسی صورتحال اور دیگر عوامل کے باوجود پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں رواں ہفتے تیزی رہی
  • پنڈی سٹیڈیم، شائقین کی سری لنکن ٹیم کیلئے بھی زبردست نعرے بازی، ون ڈے سیریز پاکستان کے نام
  • پاکستان میں 2025کے دوران 53لاکھ سے زائد سائبر حملے رپورٹ ہونے کا انکشاف
  • پاکستان کسٹمز نے 2 کروڑ 5 لاکھ روپے مالیت کے 20 ہزار کلو چائنا نمک کی اسمگلنگ ناکام بنادی
  • اسٹاک ایکسچینج میں تیزی برقرار، انڈیکس مزید 1,000 پوائنٹس بلند
  • سونا کی قیمت میں فی تولہ 3300 روپے کی کمی ریکارڈ