ڈینگی کیسز میں نمایاں کمی ریکارڈ
اشاعت کی تاریخ: 17th, November 2025 GMT
راولپنڈی میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں ڈینگی کا صرف 1 مریض رپورٹ ہوا ہے۔ ذرائع محکمہ ہیلتھ کے مطابق رواں سیزن میں ڈینگی سے کسی مریض کی موت نہیں ہوئی ہے۔ مجموعی طور پر 23 ہزار 505 مریضوں کی اسکریننگ کی گئی ہے۔ ضلع بھر میں اب تک ڈینگی پازٹیو مریضوں کی تعداد 1538 رہی ہے۔ مختلف ہسپتالوں میں ڈینگی کے زیر علاج مریضوں کی تعداد 12 ہے جبکہ ضلع بھر میں 13 سو 61 ٹیموں کی ڈینگی سرویلنس جاری ہے۔ اب تک 63 لاکھ 90 ہزار 235 گھر چیک کیے جاچکے ہیں اور گھروں میں 2 لاکھ 13 ہزار 729 ڈینگی لاروا ہاٹ اسپاٹس ملے ہیں۔ 19 لاکھ 51 ہزار 739 مقامات کی چیکنگ مکمل کرلی گئی ہے جبکہ مقامات پر 29 ہزار 232 لاروا پازیٹو ملے ہیں۔ مجموعی طور پر 2 لاکھ 42 ہزار 981 ڈینگی لاروا برآمد ہوئے ہیں۔ ڈینگی ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 4652 ایف آئی آرز درج، خلاف ورزی پر 1945 مقامات سربمہر کیے گئے اور 3767 چالان جاری کیے گئے ہیں۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
کراچی: ڈمپر میں ٹریکر نصب نہ ہونے پر ایک لاکھ روپے جرمانہ عائد
فائل فوٹوٹریفک پولیس کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ کراچی میں ڈمپر میں ٹریکر نصب نہ ہونے پر ایک لاکھ روپے جرمانہ عائد کردیا گیا۔
اعلامیہ میں کہا گیا کہ ڈمپر پر جرمانہ پورٹ قاسم چورنگی کے قریب کیا گیا، ٹریفک منیجمنٹ اور گاڑیوں کی مکمل نگرانی کے لیے ٹریکر لگانا لازمی قرار دیا گیا ہے۔
اعداد و شمار کے مطابق سندھ پولیس کی 118 موبائل اور گاڑیوں کا چالان کیا گیا، مجموعی طور پر 61 ہزار 850 سے زائد چالان کیے گئے ہیں۔
ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ متعدد مواقع پر ہدایات کے باوجود متعلقہ ڈمپر میں ٹریکر نصب نہیں کیا گیا، ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر بلا امتیاز قانونی کارروائی کی جارہی ہے۔
دوسری جانب کراچی میں 28 اکتوبر سے اب تک 61 ہزار 850 سے زائد چالان کیے جا چکے ہیں، پولیس موبائلز اور دیگر سرکاری گاڑیوں کو بھی نہیں چھوڑا گیا، سب سے زیادہ چالان سیٹ بیلٹ نہ باندھنے پر ہوئے جن کی تعداد 41 ہزار 431 ہے جبکہ بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل چلانے پر 11 ہزار چالان کیے گئے۔