Islam Times:
2026-07-24@06:15:12 GMT

پشاور، شادی میں ہوائی فائرنگ پر دولھا سمیت 12 افراد گرفتار

اشاعت کی تاریخ: 15th, November 2025 GMT

پشاور، شادی میں ہوائی فائرنگ پر دولھا سمیت 12 افراد گرفتار

پولیس نے بتایا کہ کارروائی کے دوران ملزمان کے قبضے سے ایک عدد LMG، ایک عدد M4 رائفل، دو عدد کلاشنکوف اور ایک پستول بھی برآمد کرلیا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پشاور پولیس نے فارسٹ بازار کے علاقے میں کارروائی کرتے ہوئے شادی کی تقریب میں بے تحاشہ ہوائی فائرنگ کرکے علاقے میں خوف و ہراس پھیلانے والے دولھا کو دیگر 12 افراد سمیت گرفتارکر لیا۔ پولیس کے مطابق ملزمان نے تھانہ تہکال کے علاقے فارسٹ بازار میں ہوائی فائرنگ کرکے ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل کی جس کا افسران بالا نے سختی سے نوٹس لیا اور دولھا جبران خالد سہیل سمیت دیگر ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔

پولیس نے بتایا کہ کارروائی کے دوران ملزمان کے قبضے سے ایک عدد LMG، ایک عدد M4 رائفل، دو عدد کلاشنکوف اور ایک پستول بھی برآمد کرلیا گیا ہے۔ مزید بتایا گیا کہ کارروائی کے دوران دو عدد گاڑیاں بھی پولیس نے قبضہ میں لے لی ہیں اور ملزمان کے خلاف مقدمہ 894 مورخہ 14 نومبر 2025 جرم 341.

506(2).15AA.3/4AF تھانہ تہکال میں درج کرلیا اور پولیس مزید تفتیش کر رہی ہے۔

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: پولیس نے ایک عدد

پڑھیں:

مستونگ میں سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ فائرنگ میں شہید، گن مین بھی جاں بحق

بلوچستان کے ضلع مستونگ میں قومی شاہراہ پر نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ اور ان کے گن مین شہید ہوگئے، جبکہ ایڈیشنل سیشن جج طارق لاشاری سمیت دو افراد شدید زخمی ہو گئے۔ واقعے کے بعد قانون نافذ کرنے والے اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لے کر حملہ آوروں کی تلاش اور تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔

ڈپٹی کمشنر مستونگ بہرام سلیم کے مطابق سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ کوئٹہ سے مستونگ جا رہے تھے کہ قومی شاہراہ پر نامعلوم مسلح افراد نے ان کی گاڑی پر اندھا دھند فائرنگ کر دی۔ حملے کے نتیجے میں سیشن جج اور ان کے گن مین موقع پر ہی شہید ہوگئے، جبکہ گاڑی میں سوار ایڈیشنل سیشن جج طارق لاشاری سمیت دو افراد شدید زخمی ہوئے۔

واقعے کے فوری بعد شہداء اور زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔ سکیورٹی فورسز نے جائے وقوعہ کو گھیرے میں لے کر شواہد اکٹھے کیے اور حملہ آوروں کی گرفتاری کے لیے سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔

دوسری جانب بلوچستان بار کونسل نے حملے کو نظامِ انصاف پر دہشت گردانہ حملہ قرار دیتے ہوئے شدید مذمت کی ہے۔ بار کونسل نے واقعے کے خلاف صوبہ بھر میں دو روزہ عدالتی ہڑتال اور تین روزہ سوگ کا اعلان کیا ہے۔ اعلامیے میں ججز، وکلا اور شہریوں کی سکیورٹی یقینی بنانے، حملے میں ملوث عناصر کی فوری گرفتاری اور انہیں قانون کے مطابق سزا دینے کا مطالبہ بھی کیا گیا۔

وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی اور صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو نے بھی واقعے کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے شہداء کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت کیا۔ انہوں نے متعلقہ اداروں کو حملہ آوروں کی فوری گرفتاری اور واقعے کی جامع تحقیقات کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ ذمہ دار عناصر کو قانون کی گرفت سے نہیں بچنے دیا جائے گا۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی: ملیر 15 میں رینجرز اور ایس آئی یو کی کارروائی، 3 بھتہ خور ہلاک
  • کراچی، رینجرز اور ایس آئی یولیس کے ساتھ مقابلے میں 3 بھتہ خور ہلاک، ایک زخمی گرفتار
  • کوہاٹ: ڈیرہ اسماعیل خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، بچے سمیت 3 افراد قتل 
  • گھوٹکی: سابق ایم پی اے شہریار شر کے بیٹے کو بازیاب کروالیا: ایس ایس پی
  • کوئٹہ، سرکاری دفاتر میں ایجنٹس کیخلاف ایف آئی اے کی کارروائی، 14 افراد گرفتار
  • مستونگ میں سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ فائرنگ میں شہید، گن مین بھی جاں بحق
  • مستونگ میں فائرنگ،سیشن جج گن مین سمیت شہید،2 افراد زخمی
  • سیکیورٹی فورسز کی مستونگ میں کارروائی کے دوران فتنہ الہندوستان کے 6 دہشت گرد ہلاک
  • کراچی: ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں گرفتار تینوں ڈاکو اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک
  • مستونگ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے سیشن جج عبد الحکیم کاکڑ جاں بحق