نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار 17 تا 18 نومبر 2025 روس کے دارالحکومت ماسکو میں منعقد ہونے والے شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کی کونسل آف ہیڈز آف گورنمنٹ (سی ایچ جی) کے اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔

ترجمان دفترِ خارجہ کے مطابق یہ شرکت روس کے وزیراعظم میکائل میشوستین کی خصوصی دعوت پر ہو رہی ہے۔ اجلاس میں بیلاروس، چین، قازقستان، کرغزستان، روس، تاجکستان اور ازبکستان کے سربراہانِ حکومت، ایران کے نائب صدر، اور پاکستان و بھارت کے وزرائے خارجہ شریک ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیے: اسحاق ڈار سے امریکی ناظم الامور کی ملاقات، غزہ سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال

اس کے علاوہ مںگولیا، بحرین، مصر، قطر، کویت، ترکمانستان کے اعلیٰ حکام اور متعدد علاقائی و بین الاقوامی تنظیموں کے نمائندے بھی اجلاس کا حصہ ہوں گے جن میں سی آئی ایس، یوریشین اکنامک یونین، سی ایس ٹی او اور دیگر ادارے شامل ہیں۔

ترجمان کے مطابق نائب وزیرِ اعظم اپنے خطاب میں اہم علاقائی و عالمی امور پر پاکستان کا نقطہ نظر پیش کریں گے اور ایس سی او کے اندر اقتصادی، تجارتی، مالیاتی اور علاقائی روابط کے فروغ کے لیے تجاویز دیں گے۔ سی ایچ جی ایس سی او کا دوسرا بڑا فیصلہ ساز پلیٹ فارم ہے جو تنظیم کے بجٹ اور سماجی و اقتصادی تعاون سے متعلق اہم فیصلے کرتا ہے۔

یہ بھی پڑھیے: ایس سی او اجلاس: چینی صدر نے رکن ممالک کے لیے ترقیاتی بینک قائم کرنے کی تجویز دیدی

دفترِ خارجہ کے مطابق اسحاق ڈار اجلاس کے دوران دیگر رکن ممالک کے رہنماؤں سے دو طرفہ ملاقاتیں بھی کریں گے جن میں باہمی تعاون اور خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

اجلاس اسحاق ڈار ایس سی او.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: اجلاس اسحاق ڈار ایس سی او اسحاق ڈار ایس سی او کریں گے

پڑھیں:

اسرائیلی دھمکیوں کے مقابلے میں لبنانی حکومت، عوام اور مزاحمت کیساتھ کھڑے ہیں، ایران

بین الاقوامی خبر رساں ادارہ تسنیم کے مطابق لبنان کے سابق وزیر خارجہ عدنان منصور نے تہران میں منعقدہ جارحیت، حملے اور دفاع سے متاثر حقوق بین الملل كانفرنس میں شرکت کی۔ انہوں نے اس دوران وزیر خارجہ سید عباس عراقچی سے ملاقات کی۔ اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے لبنان کے سابق وزیر خارجہ عدنان منصور سے ملاقات میں اس بات پر زور دیا ہے کہ ایران، لبنان کی حکومت، عوام اور مزاحمتی محاذ کی بھرپور حمایت جاری رکھے گا۔ بین الاقوامی خبر رساں ادارہ تسنیم کے مطابق لبنان کے سابق وزیر خارجہ عدنان منصور نے تہران میں منعقدہ جارحیت، حملے اور دفاع سے متاثر حقوق بین الملل كانفرنس میں شرکت کی۔ انہوں نے اس دوران وزیر خارجہ سید عباس عراقچی سے ملاقات کی۔

ایران کے وزیر خارجہ نے موجودہ علاقائی اور بین الاقوامی حساس حالات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ امریکہ کی جارحانہ یکطرفہ پالیسی اور صہیونی رجیم کی خطے کے ممالک کے خلاف مسلسل جارحیت کے نتیجے میں خطہ ایک نازک دور سے گزر رہا ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ خطے کے ممالک کو قانون شکنی اور صہیونی رجیم کی تسلط پسندانہ پالیسیوں کا مقابلہ کرنے کے لیے متحد اور ہم آہنگ ہونا چاہیے۔

عراقچی نے مزید کہا کہ لبنان کے اندر مختلف سیاسی و سماجی طبقات کے درمیان اتحاد اور ہم آہنگی صہیونی جنگ طلبی اور دھمکیوں کا مقابلہ کرنے کے لیے نہایت ضروری ہے، اور ایران لبنانی حکومت، اس کے عوام اور مزاحمت (حزب اللہ) کی حمایت جاری رکھے گا۔ لبنان کے سابق وزیر خارجہ عدنان منصور نے بھی صہیونی رجیم کی توسیع پسندانہ پالیسیوں اور اس کی جانب سے فلسطین اور خطے کے دیگر ممالک پر مسلسل فوجی حملوں کی مذمت کی۔

انہوں نے صیہونی جارحیت کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ خطے کے ممالک پر لازم ہے کہ وہ صہیونی رجیم کی بڑھتی ہوئی دھمکیوں اور خطے کے امن و استحکام کے خلاف سازشوں کے مقابلے میں مشترکہ ذمہ داری ادا کریں۔ عدنان منصور نے 12 روزہ جنگ کے دوران اسرائیلی جارحیت کے مقابلے میں ایرانی قوم کے اتحاد اور یکجہتی کو سراہا، اور لبنان کی حکومت، عوام اور مزاحمت کی ایران کی مستقل حمایت پر شکریہ ادا کیا۔

متعلقہ مضامین

  • ایران کے نائب وزیر سیاسی امور کی اسحاق ڈار سے ملاقات، سیاسی مشاورتی اجلاس کی تیاری پر گفتگو
  • اسرائیلی دھمکیوں کے مقابلے میں لبنانی حکومت، عوام اور مزاحمت کیساتھ کھڑے ہیں، ایران
  • اسحاق ڈار سے ٹیلی فونک رابطہ: پاکستان میں دہشتگردی پر افسوس: مصری وزیرخارجہ 
  • اسحاق ڈار کا اومانی اور مصری وزیر خارجہ سے ٹیلیفونک رابطہ
  • اسحاق ڈار کا مصری وزیر خارجہ سے ٹیلیفونک گفتگو، غزہ میں امن کی کوششوں پر تبادلہ خیال
  • اسحاق ڈار سے مصری وزیر خارجہ کا رابطہ، پاکستان میں دہشتگردی پر اظہار افسوس
  • امریکی ناظم الامور کی  ملاقات: آئی ٹی‘  دھاتوں میں سرمایہ کاری بڑھائیں‘ اسحاق ڈار
  • نائب وزیراعظم کی یورپی یونین مشن کی آئندہ پاکستان آمد کیلئے تیاریوں کو حتمی شکل دینے کی ہدایت
  • افغان حکومت اپنی سرزمین دہشتگردی کیلئے استعمال ہونے سے روکے؛ ترجمان دفتر خارجہ