نائب وزیراعظم کی یورپی یونین مشن کی آئندہ پاکستان آمد کیلئے تیاریوں کو حتمی شکل دینے کی ہدایت
اشاعت کی تاریخ: 14th, November 2025 GMT
سٹی 42 : نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے یورپی یونین کے جی ایس پی پلس مانیٹرنگ مشن کی آئندہ پاکستان آمد کیلئے تیاریوں کو حتمی شکل دینے کی ہدایت کردی۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی زیر صدارت اعلیٰ سطح بین الوزارتی اجلاس ہوا۔ اجلاس پاکستان کی تجارتی بڑھوتری کی حکمتِ عملی اور معاشی سفارت کاری کے مختلف پہلوؤں کا جائزہ لینے کیلئے منعقد کیا گیا۔ نائب وزیرِ اعظم نے تمام متعلقہ فریقوں کو ہدایت کی کہ یورپی یونین کے جی ایس پی پلس مانیٹرنگ مشن کی آئندہ پاکستان آمد کیلئے تیاریاں حتمی شکل دیں۔
نئے نامزد وزیر اعظم آزاد کشمیر فیصل ممتاز راٹھور کون ہیں ؟
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اسحاق ڈار نے زور دیا کہ جی ایس پی پلس پاکستان اور یورپی یونین دونوں کیلئے ایک باہمی فائدہ مند فریم ورک ہے۔نائب وزیراعظم نے اعادہ کیا کہ پاکستان کی تجارت اور معاشی سفارت کاری کو مضبوط بنانا ملک کی خارجہ پالیسی کی اہم ترجیح ہے۔
اجلاس میں معاونِ خصوصی طارق باجوہ اور سیکرٹری خارجہ آمنہ بلوچ نے شرکت کی۔ اس کے علاوہ سیکرٹری کامرس، سیکرٹری انسانی حقوق اور متعلقہ وزارتوں کے سینئر حکام بھی اجلاس میں شریک ہوئے۔
غیر فعال صارفین کا ڈیٹا ڈیلیٹ کرنا لازمی، ای کامرس و سوشل میڈیا کے لیے سخت ہدایات
.
ذریعہ
ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: یورپی یونین
پڑھیں:
خیبر پختونخوا میں بلدیاتی انتخابات مرحلہ وار ہونے کا امکان
الیکشن کمیشن نے 23 اضلاع میں حلقہ بندیاں مکمل کرلیں جبکہ مزید اضلاع میں حلقہ بندیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ الیکشن کمیشن جلد خیبر پختونخوا حکومت سے انتخابات کی حتمی تاریخ مانگے گا۔ اسلام ٹائمز۔ الیکشن کمیشن نے کے پی کے میں مرحلہ وار بلدیاتی انتخابات کروانے پر کام شروع کر دیا، صوبے میں بلدیاتی انتخابات 2 مراحل میں ہونے کا امکان ہے۔ الیکشن کمیشن نے 23 اضلاع میں حلقہ بندیاں مکمل کرلیں جبکہ مزید اضلاع میں حلقہ بندیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ الیکشن کمیشن جلد خیبر پختونخوا حکومت سے انتخابات کی حتمی تاریخ مانگے گا۔ ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن رواں ماہ کے آخر میں مرحلہ وار بلدیاتی انتخابات کرانے کا حتمی فیصلہ کرے گا، بلدیاتی اداروں کی مدت مارچ اور جون 2026 میں مکمل ہو چکی ہے۔
الیکشن کمیشن نے 23 اضلاع میں الیکشنز کروانے کے لیے تیار ہے، اناضلاع میں بلدیاتی الیکشنز کی تاریخ سے متعلق سمری تاحال خیبر پختونخوا کابینہ میں زیر التوا ہے۔ کے پی کابینہ کے کل کے اجلاس میں سمری سے متعقل فیصلہ متوقع ہے، چیف سیکرٹری کے پی کے 28 جولائی تک الیکشن کمیشن کو آگاہ کریں گے۔