تحریک عدم اعتماد کا معاملہ ،اسپیکر آزاد کشمیر چوہدری لطیف اکبر نے 17نومبر دن تین بجے قانون ساز اسمبلی کا اجلاس طلب کر لیا
اشاعت کی تاریخ: 14th, November 2025 GMT
تحریک عدم اعتماد کا معاملہ ،اسپیکر آزاد کشمیر چوہدری لطیف اکبر نے 17نومبر دن تین بجے قانون ساز اسمبلی کا اجلاس طلب کر لیا WhatsAppFacebookTwitter 0 14 November, 2025 سب نیوز
مظفرآباد(سب نیوز) اسپیکر آزاد جموں کشمیر قانون ساز اسمبلی چوہدری لطیف اکبر نے 17نومبر دن تین بجے قانون ساز اسمبلی کا اجلاس طلب کر لیا، اجلاس میں وزیر اعظم چوہدری انوار الحق کی خلاف تحریک عدم اعتماد پر رائے شماری ہو گی
پیپلزپارٹی نے وزیراعظم آزادکشمیر چوہدری انوارالحق کیخلاف تحریک عدم اعتماد جمع کروائی ہے ، متبادل کیلئے پیپلزپارٹی نے فیصل ممتاز راٹھور کو وزارت عظمی کیلئے نامزد کیا ہے ، آئین کے تحت تحریک عدم اعتماد جمع ہونے کے 3دن بعد اور 7دن کے اندر سیکرٹری اسمبلی فہرست کارروائی میں نوٹس شامل کرنے کا پابند ہے ، فہرست کارروائی میں شامل ہونے کے بعد سپیکر اسمبلی پابند ہیں کہ آئین کے آرٹیکل 18 کے تابع رائے شماری کیلئے دن مقرر کرے، اس مقرر شدہ دن کو اسمبلی اجلاس اس وقت تک ملتوی نہیں کیا جا سکتا جب تک قرارداد مذکور پر رائے شماری نہ ہو جائے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرحکومت نے صحافیوں اور میڈیا پروفیشنلز کے تحفظ کیلئے ایک خودمختار کمیشن قائم کر دیا حکومت نے صحافیوں اور میڈیا پروفیشنلز کے تحفظ کیلئے ایک خودمختار کمیشن قائم کر دیا وفاقی آئینی عدالت کے ججوں کی تعداد 13کیے جانے کا امکان چیئرمین سی ڈی اے کی کیپیٹل ہسپتال میں ورلڈ ذیابیطس ڈے پر تقریب اور واک میں شرکت صدرِ مملکت نے جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس اطہر من اللہ کے استعفے منظور کر لیے بزنس کمیونٹی آئینی ترمیم کی حمایت کرتی ہے ، اس سے ملک کو استحکام ملے گا،عاطف اکرام شیخ پاکستان میں 2025کے دوران 53لاکھ سے زائد سائبر حملے رپورٹ ہونے کا انکشافCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: قانون ساز اسمبلی تحریک عدم اعتماد
پڑھیں:
پیپلز پارٹی کا وزیراعظم آزاد کشمیر کیخلاف تحریک عدم اعتماد فوری جمع کرانے کا فیصلہ
مظفرآباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم آزاد کشمیر چودھری انوار الحق کے خلاف تحریک عدم اعتماد کیلئے پیپلزپارٹی پھر متحرک ہو گئی اور فوری طور پر تحریک عدم اعتماد جمع کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی کی اعلیٰ قیادت نے اراکین اسمبلی کو فوری مظفرآباد پہچنے کی ہدایت کر دی ہے۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ تحریک عدم اعتماد کی قرارداد پر اراکین کے دستخط کروا لیے گئے ہیں، تحریک عدم اعتماد پر نئے قائد ایوان کا نام آخری وقت میں لکھا جائے گا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم آزاد کشمیر چودھری انوار الحق نے بھی اپنے سٹاف سے الوداعی ملاقاتیں شروع کر دی ہیں جبکہ پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کے صدر چودھری یاسین کو وزیراعظم کے لیے پسندیدہ شخص قرار دیا جارہا ہے۔
تاجک وزیر دفاع کی فیلڈ مارشل سے ملاقات، دوطرفہ تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ
ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن عدم اعتماد کی تحریک میں پیپلز پارٹی کا ساتھ دے گی اور تحریک عدم اعتماد آج جمع کرائے جانے کا امکان ہے۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ پاکستان میں آئینی ترمیم کے سبب عدم اعتماد کی تحریک تاخیر کا شکار ہوئی تھی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ تحریک عدم اعتماد کے لیے سادہ اکثریت میں 27 ووٹ درکار ہیں، تاہم پیپلز پارٹی کی جانب سے آزاد کشمیر اسمبلی میں تحریک عدم اعتماد کےلیے 36 سے زائد اراکین کی حمایت کا دعویٰ کیا جا رہا ہے۔