data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

251111-08-20
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کیش لیس معیشت کے ذریعے گورننس کی بہتری اور کرپشن میں خاطر خواہ کمی آئے گی، کیش لیس معیشت کے وضح کردہ اہداف کا معینہ مدت میں حصول یقینی بنایا جائے۔ وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت کیش لیس معیشت کے اقدامات پر جائزہ اجلاس اسلام آباد میں منعقد ہوا، شرکا کو وزیرِ اعظم کے کیش لیس معیشت کے وژن کے تحت حکومتی اقدامات پر پیشرفت سے آگاہ کیا گیا۔ اس موقع پر شہباز شریف کا کہنا تھا کہ معیشت کو کیش لیس کرنے کے لیے جاری اقدامات کا ملکی معیشت کی پائیدار ترقی میں کلیدی کردار ہوگا، مکمل طور پر کیش لیس معیشت اور غیر رسمی معیشت کے خاتمے کے لیے دیہی علاقوں میں آگاہی بڑھائی جائے۔ انہوں نے کہا کہ پوری دنیا ڈیجیٹل معیشت کی جانب تیزی سے گامزن ہے، پاکستان کو دنیا کے ساتھ قدم ملا کر چلنا ہوگا۔ وزیراعظم نے کہا کہ روز اول سے پاکستان کو ڈیجیٹل نیشن بنانے کے لیے اقدامات کو ترجیح دی جس کے مثبت نتائج سامنے آرہے ہیں، رمضان المبارک میں ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ مستحقین کو بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی رقوم ڈیجیٹل والٹس کے ذریعے بھیجی گئیں۔ ان کا کہنا تھا کہ کیش لیس معیشت کے ذریعے گورننس کی بہتری اور کرپشن میں خاطر خواہ کمی آئے گی، کیش لیس معیشت کے وضح کردہ اہداف کا معینہ مدت میں حصول یقینی بنایا جائے۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ بجلی اور گیس کے بلز پر راست ’کیو آڑ‘ کوڈز کے ذریعے ان کی ادائیگی کو کیش لیس کیا جارہا ہے جس کی بدولت اربوں روپے کے بلوں کی ادائیگی اب ڈیجیٹل نظام کے ذریعے ممکن ہوئی ہے۔ وزیر اعظم کو بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت ایک کروڑ ڈیجیٹل والٹس پر پیشرفت سے بھی آگاہ کیا گیا۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ والٹس رواں ماہ کے اختتام تک مکمل طور پر فعال ہو جائیں گے اور مستحقین کو رقوم کی آئندہ قسط اسی کے ذریعے بھیجی جائے گی۔ مزید بتایا گیا کہ اسلام آباد میں سرکاری سروسز کے حصول کے لیے قائم موبائل ایپلی کیشن کو راست کے ساتھ جوڑ دیا گیا ہے اور ادائیگیاں اسکی کے ذریعے کی جارہی ہیں۔ شرکا کو بتایا گیا کہ اسلام آباد میں نئے کاروبار کھولنے کے لیے لائسنس کو ڈیجیٹل ادائیگیوں کے نظام کے ساتھ مشروط کیا گیا ہے اور موجودہ تمام دکانوں پر راست ’کیو آر‘ کوڈز کے ذریعے ادائیگیوں کی سہولت فراہم کردی گئی ہے جب کہ ملک میں ڈیجیٹل بینکس کے قیام کیلئے لائسنس جاری کیے جارہے ہیں۔

سیف اللہ.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: کیش لیس معیشت کے بتایا گیا کہ اسلام ا باد کے ذریعے کے لیے

پڑھیں:

تاجروں کی ڈیجیٹل ادائیگیوں میں شمولیت سست روی کاشکار

اسلام آباد:

وزیراعظم شہباز شریف کے کیش لیس معیشت کے منصوبے پر پیش رفت سست روی کاشکار ہے، کیونکہ اب تک ملک بھر میں 7 لاکھ سے کم ریٹیلرز ڈیجیٹل ادائیگی کے نظام سے منسلک ہوسکے ہیں۔

وزیراعظم کو دی گئی بریفنگ کے مطابق ان میں سے صرف 39 ہزار تاجر اسلام آبادکے علاقے میں فعال ہیں، حکومت نے جون 2026 تک 20 لاکھ تاجروں کو ڈیجیٹل ادائیگیوں کے نیٹ ورک سے جوڑنے کاہدف مقررکیا ہے، تاہم یہ ہدف تاجروں کی مزاحمت کے باعث مشکل نظر آرہاہے۔

اجلاس کو بتایا گیا کہ وزیراعظم کے کیش لیس اکانومی منصوبے کی نگرانی وزیر مملکت برائے خزانہ بلال اظہرکیانی کو سونپی گئی ہے۔

بریفنگ میں بتایاگیاکہ ملک میں کرنسی کے گردش میں ہونے کی شرح 34فیصدتک جاپہنچی ہے،جبکہ تاجروں کی ٹیکس نیٹ میں شمولیت کی مزاحمت حکومت کیلیے بڑی رکاوٹ بنی ہوئی ہے۔

وزیراعظم نے متعلقہ اداروں کو ہدایت دی ہے کہ وہ آگاہی مہمات میں تیزی لائیں اور دیہی علاقوں میں نقدی کااستعمال کم کرنے کیلیے اقدامات کریں،کیش لیس معیشت شفافیت کو فروغ دینے،کرپشن میں کمی اور بہتر حکمرانی کیلیے ضروری ہے۔

اجلاس کو بتایاگیاکہ اسلام آباد میں دکانوں پر اسکین ایبل کوڈکے ذریعے ادائیگیوں کی سہولت فراہم کر دی گئی ہے،جبکہ نئے کاروباروں کے لائسنس بھی ڈیجیٹل ادائیگی سے مشروط کر دیے گئے ہیں۔

اعداد وشمارکے مطابق گزشتہ مالی سال تاجروں نے صرف 166 ارب روپے انکم ٹیکس اداکیا،جبکہ تنخواہ دار طبقے نے 606 ارب روپے اداکیے۔

بریفنگ میں  بتایا گیا کہ ملک میں 10ملین ڈیجیٹل والیٹس بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت فعال کیے جا رہے ہیں، جن کے ذریعے مستحق خاندانوں کو مالی امدادمنتقل کی جا رہی ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ دنیا تیزی سے ڈیجیٹل معیشت کی جانب بڑھ رہی ہے اور پاکستان کو بھی اس دوڑ میں پیچھے نہیں رہنا چاہیے، انہوں نے ہدایت دی کہ مالی شمولیت کے اہداف مزید بڑھائے جائیں۔

متعلقہ مضامین

  • وزیراعلیٰ بلوچیستان  کی ملاقات  کیس لیس معیشت سے گورننس میں بہتر ی ‘ُ کرپشن مین کمی آئی گی  وزیراعظم 
  • تاجروں کی ڈیجیٹل ادائیگیوں میں شمولیت سست روی کاشکار
  • ڈیجیٹل پاکستان کی رفتار تیز! وزیراعظم نے واضح ڈیڈ لائنز دے دیں
  • وزیراعظم کی کیش لیس معیشت کیلیے تمام اہداف مقررہ مدت میں حاصل کرنے کی ہدایت
  • بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے ڈیجیٹل والٹس رواں ماہ مکمل طور پر فعال ہو جائیں گے
  • کیش لیس معیشت سے گورننس میں بہتری اور کرپشن میں کمی آئے گی: وزیراعظم
  • وزیرِاعظم کی زیر صدارت اجلاس، کیش لیس معیشت کے لیے اٹھائے گئے اقدامات پر اطمینان کا اظہار
  • ٹورزم، ماحولیات بہتری کیلئے خاطر خواہ کام کئے، سموگ میں کمی کے اقدامات دنیا تسلیم کر رہی ہے: مریم نواز