data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

لاہور (آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کی سینئر رہنما مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ زراعت کی ترقی کے لئے کسان کا ہاتھ تھامنا ہوگا ،زراعت میں بھی ویلیو ایڈیشن پر توجہ مرکوز کی جائے ۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ پیداوار ی لاگت بڑھنے سے لاگت بھی پوری نہیں ہو رہی جس کی وجہ سے کسان متنفر ہو رہا ہے ، جس قدر ممکن ہو سکے کسان کو سبسڈی دی جائے ،اگر خوراک کا بحران پید اہو گیا تو پاکستان خوراک کی مد میں اربوں ڈالر کے درآمد ی بل کا متحمل نہیں ہو سکتا۔ مسرت جمشید چیمہ نے کہا کہ کسان کو جدت کی جانب لایا جائے اور اس کے لئے حکومت مالی معاونت کرے ، ویلیو ایڈیشن کی طرف توجہ دے کر برآمدات بڑھائی جائیں جس سے قیمتی زر مبادلہ حاصل ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ نئی نسل زراعت سے دور ہو رہی ہے اس کے لئے ضروری ہے کہ زراعت سے آمدن کو پر کشش بنایا جائے بصورت دیگر آنے والے سالوں میں بہت مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا۔

خبر ایجنسی سیف اللہ.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: نے کہا

پڑھیں:

’’خیبر پی کے ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن پالیسی اینڈ روڈ میپ 2030ء ‘‘ کا اجراء 

پشاور (بیورو رپورٹ) وزیراعلیٰ خیبر پی کے محمد سہیل آفریدی نے ’’خیبر پی کے ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن پالیسی اینڈ روڈ میپ 2030ء ‘‘ کا باضابطہ اجراء کر دیا۔ جو 5 سٹریٹجک ستونوں، 9کلیدی اہداف، 32 تھیمیٹک ڈومینز،  915 سٹریٹجک اقدامات پر مشتمل ہے۔اس پالیسی کے تحت حکومتی خدمات مرحلہ وار آن لائن اور Citizen-Centric بنائے جائیں گی۔ پیپر لیس گورننس کے ذریعے شفافیت، جوابدہی اور سرکاری کارکردگی میں نمایاں بہتری آئے گی۔ ایک لاکھ سے زائد نوجوانوں کو AI اور ڈیجیٹل مہارتوں کی تربیت دی جائے گی۔ گرین آئی سی ٹی، کاربن فٹ پرنٹ میں کمی اور کاربن کریڈٹ رجسٹری پر کام کیا جائے گا۔ ڈیجیٹل اصلاحات سے عوام کو سرکاری دفاتر کے غیر ضروری چکر نہیں لگانے پڑیں گے۔ 

متعلقہ مضامین

  • ’’خیبر پی کے ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن پالیسی اینڈ روڈ میپ 2030ء ‘‘ کا اجراء 
  • نرس نے نومولود بچی کے ہاتھ کا انگوٹھا کاٹ دیا، والد نے پولیس میں درخواست دے دی
  • باب المندب بند۔ آگے کیا ہوگا؟
  • کلچر کب تہذیب بنتا ہے
  • انفرااسٹرکچر پر امریکی حملوں کا جواب شدید اور وسیع ہوگا، ایران
  • آزاد کشمیر الیکشن کے حوالے سے میڈیا کیلیے ضابطہ اخلاق جاری
  • فیفا نے ورلڈ کپ 2026 کی ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا اعلان کر دیا
  • عوامی مسائل کے حل میں تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی، ضیاء الحسن لنجار
  • سرکاری ملازمین پنشن میں اضافہ، خیبرپختونخوا حکومت کا بڑا ریلیف اعلان
  • ایک ملک نے پاکستانیوں کیلیے ویزہ فیس ختم کردی