data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی (پ ر)پاکستان تحریکِ انصاف کراچی کی ترجمان و سیکریٹری اطلاعات فوزیہ صدیقی نے کہا ہے کہ کراچی اس وقت شدید ترین شہری و انتظامی بحران کا شکار ہے اور اس بدحالی کی واحد ذمہ دار پیپلزپاٹی ہے جس کے پاس موجودہ صوبائی اور شہری حکومتیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اربوں روپے کے فنڈز کرپشن کی نذر ہو چکے ہیں جبکہ شہر بنیادی سہولیات سے محروم ہو کر تباہی کے دہانے پر کھڑا ہے۔فوزیہ صدیقی نے کہا پیپلزپارٹی نے ایک مرتبہ پھر کراچی کے شہریوں کے بے وقوف بنانے کے لئے کراچی پیکیج کے نام پر ایک افسانہ سنایاہے میئر کراچی نے کراچی کے انفرااسٹریچکر کی بحالی کے لئے کوئی خاطر خواہ انتظامات نہیں کئے ہیں سب فنڈز ہڑپ کرنے کی سازشیں ہیں۔ فوزیہ صدیقی نے کہا کہ پانی کا مسئلہ شہر کی سب سے بڑی ناکامی بن چکا ہے۔ عوام صاف پانی کے لیے روزانہ اذیت سہتے ہیں جبکہ ٹینکر مافیا حکومتی سرپرستی میں لوٹ مار میں مصروف ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسٹریٹ کرائم کے ہاتھوں کراچی کے شہریوں کی جان و مال غیر محفوظ ہوچکی ہے۔ روزانہ کی بنیاد پر ڈکیتی، رہزنی اور قتل کی وارداتیں معمول بن چکی ہیں، مگر پولیس اور انتظامیہ مسلسل ناکام اور مجرمانہ غفلت کی تصویر بنی ہوئی ہیں۔ فوزیہ صدیقی نے کہا کہ کراچی پاکستان کی معاشی شہ رگ ہے مگر جان بوجھ کر اسے پسماندہ، غیر محفوظ اور مسائل زدہ رکھا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ مجرمانہ غفلت نہیں بلکہ ایک منظم منصوبہ بندی کے تحت شہر کو محرومیوں کا شکار بنایا جا رہا ہے تاکہ سیاسی فائدہ حاصل کیا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریکِ انصاف کراچی عوام کی واحد حقیقی آواز ہے اور ہر فورم پر کراچی کے مسائل اٹھاتی رہے گی۔ انہوں نے واضح کیا کہ کراچی کے عوام تبدیلی چاہتے ہیں اور وہ صرف شفاف، اہل اور دیانت دار قیادت ہی کے ذریعے ممکن ہیاور پی ٹی آئی ہی وہ جماعت ہے جو کراچی کے مسائل کا عملی اور حقیقت پسندانہ حل رکھتی ہے۔

خبر ایجنسی گلزار.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: فوزیہ صدیقی نے کہا انہوں نے کہا کہ کراچی کے

پڑھیں:

خاتون بازیابی کیس: پولیس نے کچھ نہ کیا تو سختی ہو گی: چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ

لاہور (خبرنگار) چیف جسٹس ہائیکورٹ عالیہ نیلم نے کاہنہ کی فوزیہ بی بی کی بازیابی کی درخواست پر سماعت غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی کر دی۔ عدالت نے ریمارکس دیئے کہ پولیس فائل کو دیکھ کر فیصلہ کیا جائے گا۔ عدالت نے فوزیہ بازیابی کیس کی پولیس فائل اپنی تحویل میں لے لی۔ عدالت نے ریمارکس دیئے اگر پولیس نے کچھ نہ کیا تو سختی ہوگی۔ عدالت نے استفسار کیا کہ ڈی ایس پی کا گن مین اکرام کس کس پولیس افسر کے ساتھ رہا؟۔ پولیس سے فوزیہ کی تصویر سوشل میڈیا پر جس پولیس والے نے دی اس کے خلاف کیا کارروائی کی گئی؟۔ ڈی آئی جی ذیشان رضا نے بتایا کہ اس پولیس والے کے خلاف محکمانہ کارروائی کریں گے۔ عدالت نے کہا کہ آپ کی باتیں کچھ اور ریکارڈ کچھ اور ہے۔  کبھی اپنی طرف بھی دیکھ لیا کریں، یہ عام کریمنل نہیں اس کے ساتھ تفتیش کا طریقہ کار بھی مختلف ہی ہوگا۔ وقت کے ساتھ لوگ اپنے گھر والوں کو بھول جاتے ہیں۔ آپ خواتین کا مذاق بناتے ہیں اور پھر ریکارڈ کو استعمال کرتے ہیں۔ پولیس کہتی ہے دنیا بھر کی کوشش کر چکے ہیں۔ والدہ نے بچوں کو نادرا میں کیوں اندراج نہ کروایا۔ والدین اپنی ذمہ داری پوری کریں۔ آپ جن بھوت کی کہانی لے کر عدالت آ گئے۔ خودساختہ ٹک ٹاک اکائونٹ کب بنا؟۔ ڈی آئی جی نے بتایا کہ  جلد ہی فوزیہ کو تلاش کر لیں گے۔ 35 مشتبہ لوگوں کو چیک کیا۔ فوزیہ خود سامان پیک کرکے گھر سے گئی۔ ہم نے فیملی کی سی ڈی آر بھی دیکھی ہے۔ ایک ٹیم جامشورو گئی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • ایم کیو ایم کے غبار ے سے ہوا نکل چکی ہے سینیٹر وقار مہدی
  • خاتون بازیابی کیس: پولیس نے کچھ نہ کیا تو سختی ہو گی: چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ
  • کراچی سے 17 سالہ جعلی حکومت کا خاتمہ ہونا چاہیے: خالد مقبول صدیقی
  • بھٹو کی پیپلز پارٹی کس ہاتھ میں ہے جو نئے صوبے بنانے کو غداری کہتی ہے؟ خالد مقبول صدیقی
  • کراچی پر 17 سالہ قبضہ اب ختم ہونا چاہیے: خالد مقبول صدیقی
  • کراچی پر 17 سال کے قبضے کو اب ختم ہونا چاہیئے، خالد مقبول صدیقی
  • کراچی کو بدترین انتظامی بحران میں دھکیلنے کی ذمہ دار پیپلز پارٹی ہے، فوزیہ صدیقی
  • عرفان صدیقی اصول پسند اور زندہ دل سیاستدان تھے، سینیٹر پرویز رشید
  • کراچی: کے ایم سی کا اورنگی ٹاؤن شپ میں چائنہ کٹنگ کیخلاف تحقیقات کا فیصلہ