---فائل فوٹو 

کراچی میٹروپولیٹن کارپوریشن کی جانب سے اورنگی ٹاؤن شپ میں چائنہ کٹنگ کے خلاف تحقیقات کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

میونسپل کمشنر نے دو سابق پروجیکٹ ڈائریکٹرز کے خلاف اینٹی کرپشن میں تحریری شکایات جمع کروائی ہیں۔

میونسپل کمشنر نے اینٹی کرپشن کو لکھے گئے خط میں کہا کہ سابق پروجیکٹ ڈائریکٹر نے اسلام چوک کا پلاٹ جعلسازی اور غیرقانونی طور پرٹرانسفر کیا، سابق پروجیکٹ ڈائریکٹر کے مبینہ فرنٹ مین نے 60 لاکھ روپے کی بھاری رشوت لی۔

خط کے متن کے مطابق  متعلقہ پلاٹوں کی سرکاری فائلیں ریکارڈ روم سے غائب ہیں، کم ریٹ چالان جاری ہونے سے کے ایم سی کو شدید مالی نقصان پہنچایا گیا، ریٹائرمنٹ کے باعث سابق پروجیکٹ ڈائریکٹر کےخلاف کے ایم سی کارروائی نہیں کر سکتی، کیس قواعد کے تحت اینٹی کرپشن کو باقاعدہ انکوائری کے لیے ریفر کر دیا گیا ہے۔

میونسپل کمشنر کی جانب سے لکھے خط کے متن کے مطابق دوسرے سابق پروجیکٹ ڈائریکٹر پر رفاحی پلاٹ غیر قانونی طور پر کمرشل لیز کرنے کا الزام ہے، سیکٹر 13 ایچ رفاحی پلاٹ کو ناجائز طور پر دو حصوں میں تقسیم کیا گیا، سابق پروجیکٹ ڈائریکٹر کی ریٹائرمنٹ کے باعث کے ایم سی کارروائی نہیں کر سکتی۔

خط میں سابق پروجیکٹ ڈائریکٹرز کے خلاف جعلسازی کا معاملہ اینٹی کرپشن کو بھیجنے کی سفارش کی گئی ہے۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: سابق پروجیکٹ ڈائریکٹر اینٹی کرپشن کے ایم سی

پڑھیں:

کال سینٹر کرپشن کیس میں بڑی پیشرفت، 9 افسران ہیڈکوارٹر کلوز

کراچی (نیوزڈیسک)این سی سی آئی اے افسران اور اہلکاروں کیخلاف کال سینٹر کرپشن کیس میں بڑی پیشرفت۔ڈی جی این سی سی آئی اے کی منظوری کے بعد نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا

نیشنل سائبر کرائم انوسٹی ایجنسی کے افسران اور اہلکاروں کے کال سینٹرز کرپشن اسکینڈل کے معاملے میں پیشرفت سامنے آئی ہے۔

اکرپشن اسکینڈل کے مقدمات میں نامزد 2 ایڈیشنل ڈائریکٹرز سمیت 9 افسران کو ہیڈکوارٹر کلوز کردیا گیا ہے۔

ڈی جی این سی سی آئی اے خرم علی کی منظوری کے بعد نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا جس کے مطابق ہیڈکوارٹر کلوز کیے جانے والوں میں ایڈیشنل ڈائریکٹر عامر نذیر، حیدر عباس شامل ہیں۔

ہیڈ کوارٹر کلوز کیے جانے والے افسران میں راولپنڈی سے ڈپٹی ڈائریکٹر، سلیمان اعوان اور اسٹنٹ ڈائریکٹر ندیم احمد ، سب انسپکٹر صارم علی خان اور عثمان بشارت شامل ہیں۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ہیڈکوارٹر کلوز کیے جانے والوں میں گوجرانولہ سے سب انسپکٹر محمد بلال، ابیٹ کے سب انسپکٹر میاں عرفان جاوید اور سب انسپکٹر ظہیر عباس نیازی بھی شامل ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • اورنگی ٹاؤن میں اندھی گولی لگنے سے 5 سالہ بچہ جاں بحق
  • شیخ حسینہ واجد کی سزائے موت کے ساتھ ہی مودی کا علاقائی تسلط کا قیام زمین بوس
  • انسانیت کیخلاف جرائم کا کیس،بھارت نواز شیخ حسینہ واجد کو سزائے موت کا حکم
  • کال سینٹر کرپشن کیس میں بڑی پیشرفت، 9 افسران ہیڈکوارٹر کلوز
  • این سی سی آئی اے افسران اور اہلکاروں کیخلاف کال سینٹر کرپشن کیس میں بڑی پیشرفت
  • حسینہ واجد کیخلاف عدالت کا فیصلہ، سابق بنگلہ دیشی وزیراعظم نے حامیوں کو کیا پیغام دیا؟
  • کرپشن الزام میں گرفتار سابق اے ڈی سی آر سیالکوٹ اقبال سنگھیڑ راولپنڈی پولیس حراست سے مبینہ طورپر فرار
  • ضلع ویسٹ ،اورنگی ٹاؤن میں گٹکا مافیا کا نعرہ، آگیا ماما چھا گیا ماما
  • کراچی، اورنگی ٹاؤن صابری چوک کے قریب اندھی گولی لگنے سے 5 سالہ بچہ جاں بحق