Jang News:
2025-11-20@17:29:35 GMT

کراچی پر 17 سالہ قبضہ اب ختم ہونا چاہیے: خالد مقبول صدیقی

اشاعت کی تاریخ: 20th, November 2025 GMT

کراچی پر 17 سالہ قبضہ اب ختم ہونا چاہیے: خالد مقبول صدیقی

خالد مقبول صدیقی—فیس بک فوٹو

متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے سربراہ خالد مقبول صدیقی کا کہنا ہے کہ کراچی پر 17 سال کے قبضے کو اب ختم ہونا چاہیے، کراچی کے مستقبل پر شب خون مارا جا رہا ہے۔

کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کراچی کے ماسٹر پلان کو کرپشن میں تبدیل کیا جا رہا ہے، کراچی کے ترقیاتی کاموں کو ایم کیو ایم کے ایم این ایز اور ایم پی ایز مانیٹر کر رہے ہیں۔

خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ پاکستان میں جاگیردارانہ جمہوریت ہے، آئین کا آرٹیکل 239 نئے ضلع اور صوبے بنانے کا کہتا ہے، آئین کہتا ہے کہ بلدیاتی حکومتیں قائم ہونی چاہئیں، عوام کو آئین کے مطابق ان کے حقوق دیں، گلیوں اور سڑکوں کی تعمیر کا حق مقامی شہریوں کو ہونا چاہیے۔

سربراہ ایم کیو ایم نے کہا کہ آج ایوان میں ایک جماعت کے سوا تمام جماعتیں ہمارے ساتھ ہیں، ہم تو کہہ رہے ہیں کہ آپ پیپلز پارٹی کے میئر کو طاقت دیں، کراچی لوٹ کا مال نہیں ہے، کراچی سندھ کے بجٹ کا 97 فیصد دیتا ہے، اگر عدالتیں بھی انصاف فراہم نہیں کریں گی تو سڑکوں پر جانے کا جمہوری حق استعمال کریں گے۔

خالد مقبول صدیقی نے یہ بھی کہا کہ ایم کیو ایم 18 ویں ترمیم کے خاتمے کا نہیں اس پر مکمل عمل درآمد کا مطالبہ کر رہی ہے۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: خالد مقبول صدیقی ایم کیو ایم کہا کہ

پڑھیں:

کراچی کو بدترین انتظامی بحران میں دھکیلنے کی ذمہ دار پیپلز پارٹی ہے، فوزیہ صدیقی

رہنما تحریک انصاف نے کہا کہ اسٹریٹ کرائم کے ہاتھوں کراچی کے شہریوں کی جان و مال غیر محفوظ ہوچکی ہے، روزانہ کی بنیاد پر ڈکیتی، رہزنی اور قتل کی وارداتیں معمول بن چکی ہیں، مگر پولیس اور انتظامیہ مسلسل ناکام اور مجرمانہ غفلت کی تصویر بنی ہوئی ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریکِ انصاف کراچی کی ترجمان و سیکریٹری اطلاعات فوزیہ صدیقی نے کہا ہے کہ کراچی اس وقت شدید ترین شہری و انتظامی بحران کا شکار ہے اور اس بدحالی کی واحد ذمہ دار پیپلز پاٹی ہے جس کے پاس موجودہ صوبائی اور شہری حکومتیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اربوں روپے کے فنڈز کرپشن کی نذر ہوچکے ہیں جبکہ شہر بنیادی سہولیات سے محروم ہو کر تباہی کے دہانے پر کھڑا ہے۔ فوزیہ صدیقی نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے ایک مرتبہ پھر کراچی کے شہریوں کے بے وقوف بنانے کے لئے کراچی پیکیج کے نام پر ایک افسانہ سنایا ہے، میئر کراچی نے کراچی کے انفرا اسٹریچکر کی بحالی کے لئے کوئی خاطر خواہ انتظامات نہیں کئے ہیں سب فنڈز ہڑپ کرنے کی سازشیں ہیں۔ فوزیہ صدیقی نے کہا کہ پانی کا مسئلہ شہر کی سب سے بڑی ناکامی بن چکا ہے، عوام صاف پانی کے لیے روزانہ اذیت سہتے ہیں جبکہ ٹینکر مافیا حکومتی سرپرستی میں لوٹ مار میں مصروف ہے۔ 

انہوں نے کہا کہ اسٹریٹ کرائم کے ہاتھوں کراچی کے شہریوں کی جان و مال غیر محفوظ ہوچکی ہے، روزانہ کی بنیاد پر ڈکیتی، رہزنی اور قتل کی وارداتیں معمول بن چکی ہیں، مگر پولیس اور انتظامیہ مسلسل ناکام اور مجرمانہ غفلت کی تصویر بنی ہوئی ہیں۔ فوزیہ صدیقی نے کہا کہ کراچی پاکستان کی معاشی شہ رگ ہے مگر جان بوجھ کر اسے پسماندہ، غیر محفوظ اور مسائل زدہ رکھا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ مجرمانہ غفلت نہیں بلکہ ایک منظم منصوبہ بندی کے تحت شہر کو محرومیوں کا شکار بنایا جا رہا ہے تاکہ سیاسی فائدہ حاصل کیا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریکِ انصاف کراچی عوام کی واحد حقیقی آواز ہے اور ہر فورم پر کراچی کے مسائل اٹھاتی رہے گی۔ انہوں نے واضح کیا کہ کراچی کے عوام تبدیلی چاہتے ہیں اور وہ صرف شفاف، اہل اور دیانت دار قیادت ہی کے ذریعے ممکن ہیاور پی ٹی آئی ہی وہ جماعت ہے جو کراچی کے مسائل کا عملی اور حقیقت پسندانہ حل رکھتی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • صوبے کا گورنر بعد میں، ایم کیو ایم کا کارکن پہلے ہوں: گورنر سندھ کامران ٹیسوری
  • کراچی سے 17 سالہ جعلی حکومت کا خاتمہ ہونا چاہیے: خالد مقبول صدیقی
  • کراچی سے 17 سالہ جعلی حکومت کا خاتمہ ہونا چاہیے، خالد مقبول
  • بھٹو کی پیپلز پارٹی کس ہاتھ میں ہے جو نئے صوبے بنانے کو غداری کہتی ہے؟ خالد مقبول صدیقی
  • کراچی پر 17 سال کے قبضے کو اب ختم ہونا چاہیئے، خالد مقبول صدیقی
  • کراچی کو بدترین انتظامی بحران میں دھکیلنے کی ذمہ دار پیپلز پارٹی ہے، فوزیہ صدیقی
  • سیلاب میں جانی نقصانات سے بچاؤ ہماری سیاست کا محور ہونا چاہیے: مصدق ملک
  • حماس نے ٹرمپ امن منصوبے کی قرارداد مستردکردی
  • کراچی: ہنی مون پر سیالکوٹ سےکراچی آئی 17 سالہ دلہن کی پھندا لگی لاش کا معمہ حل نہ کیا جاسکا