پی ٹی آئی رہنما تیمور جھگڑا کو بیرون ملک جانے سے روک دیا گیا
اشاعت کی تاریخ: 14th, November 2025 GMT
( ویب ڈیسک )پی ٹی آئی کے رہنما اور سابق صوبائی وزیر تیمور سلیم جھگڑا کو بیرون ملک جانے سے روک دیا گیا۔
سوشل میڈیا سائٹ ایکس پر جاری بیان میں تیمور جھگڑا نے کہا کہ میں ایک تقریب میں شرکت کے لیے واشنگٹن ڈی سی میں جارج ٹاؤن یونیورسٹی جا رہا تھا۔
انہوں نے کہا کہ باچاخان ائیرپورٹ پر امیگریشن حکام نے بیرون ملک جانےکی اجازت نہیں دی اور بتایا کہ میرا نام پی این آئی ایل میں ہے، میرا پاسپورٹ غیرفعال ہے۔
افغان کرکٹر راشد خان کی دوسری اہلیہ کون؟ تصاویر سامنے آگئیں
تیمور جھگڑا کا کہنا تھا کہ 10 دن پہلے سیکرٹری داخلہ کو خط لکھا، کوئی جواب نہیں ملا جس کے بعد خدشات کے باعث وزارت داخلہ جاکر خط خود جمع کرایا تھا۔
.ذریعہ: City 42
پڑھیں:
بانی پی ٹی آئی سے آج کسی رہنما و فیملی ممبر کی ملاقات نہ ہوسکی
فائل فوٹوبانی چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سے اڈیالہ جیل راولپنڈی میں کسی رہنما یا فیملی ممبر کی ملاقات نہ ہوسکی۔
پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما بیرسٹر سلمان اکرم راجا، نعیم حیدر پنجوتھا سمیت تمام رہنما بانی چیئرمین سے ملاقات کے بغیر ہی واپس روانہ ہوگئے۔
بانی چیئرمین کی تینوں ہمشیرہ علیمہ خان، نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی اڈیالہ جیل سے واپس روانہ ہوگئیں۔
دوسری طرف راولپنڈی پولیس نے اڈیالہ جیل کے باہر سے حراست میں لیے گئے تمام کارکنوں کو چھوڑ دیا ہے۔