data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی : سندھ کابینہ نے 14 انسدادِ دہشت گردی عدالتوں ختم کرکے خصوصی عدالتیں قرار دینے کی منظوری دے دی۔

میڈیاذرائع کے مطابق خصوصی عدالتیں سندھ کنٹرول آف نارکوٹکس سبسٹنس ایکٹ 2024 کے تحت قائم کی جائیں گی، کراچی میں کم مقدمات کے باعث 13 اور حیدرآباد میں ایک انسدادِ دہشت گردی عدالت ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔تبدیل کی گئی عدالتیں منشیات سے متعلق مقدمات کے تیز تر فیصلوں کے لیے استعمال ہوں گی،نئی خصوصی عدالتیں کراچی، حیدرآباد، میرپورخاص، شہید بینظیر آباد، سکھر اور لاڑکانہ ڈویژن میں قائم ہوں گی،باقی انسدادِ دہشت گردی عدالتوں کی ازسرِنو تنظیم کی جائے گی۔

کابینہ کو بریفنگ میں بتایا گیا عدالتوں کی تنظیمِ نو کا مقصد زیرِ التوا مقدمات کو موثر طریقے سے نمٹانا ہے،تجویز انسدادِ دہشت گردی (سندھ ترمیمی) ایکٹ 2025 کی دفعہ 13 کے تحت پیش کی گئی،قانون صوبائی حکومت کو عدالتوں کی تعداد بڑھانے، گھٹانے یا ختم کرنے کا اختیار دیتا ہے۔

دوسری جانب سندھ کابینہ نے پرتشدد انتہاپسندی کے تدارک کے لیے ’سندھ سینٹر آف ایکسی لینس‘ قائم کرنے کی منظوری دے دی، سینٹر محکمہ داخلہ کے تحت قائم کیا جائے گا،فیصلہ ’سندھ سینٹر آف ایکسی لینس آن کاؤنٹرنگ وائلنٹ ایکسٹریمزم ایکٹ 2025‘ کے نفاذ کے بعد کیا گیا۔

نئے قانون کا مقصد انتہاپسندی، دہشت گردی، عسکریت پسندی اور تخریبی سرگرمیوں کی روک تھام ہے،خصوصی سینٹر تحقیقی سرگرمیوں، ہم آہنگی اور انسدادِ انتہاپسندی اقدامات کے نفاذ کا مرکزی ادارہ ہوگا،صوبے بھر میں پرتشدد انتہاپسندی کے خلاف پالیسی سازی اور پروگراموں کی رہنمائی سینٹر کے ذریعے کی جائے گی۔

ویب ڈیسک عادل سلطان.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: خصوصی عدالتیں

پڑھیں:

محکمہ ایکسائز سندھ کی کارروائیاں تیز، صوبہ بھر میں بڑی مالی وصولی

سندھ کے وزیر برائےایکسائز اینڈ ٹیکسیشن مکیش کمار چاولہ کی ہدایت پر محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن نے صوبہ بھر میں جاری روڈ چیکنگ مہم کے اعدادوشمار جاری کر دیے گئے ہیں۔

محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کےترجمان کے مطابق مہم کا آغاز 27 اکتوبر سے ہوا، جس کے دوران مجموعی طور پر 26 ہزار 716 گاڑیوں کی جانچ پڑتال کی گئی۔

مختلف خلاف ورزیوں پر جرمانوں اور موٹر وہیکل رجسٹریشن ٹیکس کی مد میں مجموعی طور پر ایک کروڑ 57 لاکھ 57 ہزار 997 روپے وصول کیے گئے۔

یہ بھی پڑھیں: سندھ میں گاڑیوں کی نمبر پلیٹس کی تبدیلی کی تاریخ میں ایک بار پھر توسیع

اعداد و شمار کے مطابق کراچی ڈویژن میں 9 ہزار 146 گاڑیاں چیک کی گئیں اور 55 لاکھ 59 ہزار 183 روپے ٹیکس و جرمانے وصول کیے گئے۔

حیدرآباد ڈویژن میں 6 ہزار 289 گاڑیوں کی چیکنگ کے دوران 29 لاکھ 32 ہزار 398 روپے وصول کیے گئے۔

سکھر ڈویژن میں 1 ہزار 999 گاڑیوں کو چیک کیا گیا اور 5 لاکھ 65 ہزار 280 روپے کی وصولی ہوئی۔

مزید پڑھیں:حکومت سندھ کا ٹیکس چوروں کے نام اخبارات میں شائع، اکاؤنٹس منجمند کرنے کا فیصلہ

لاڑکانہ ڈویژن میں 2 ہزار 836 گاڑیوں کی چیکنگ سے 25 لاکھ 19 ہزار 763 روپے جبکہ میرپورخاص ڈویژن میں 3 ہزار 526 گاڑیوں کی چیکنگ کے دوران 15 لاکھ 51 ہزار 375 روپے وصول کیے گئے۔

اسی طرح شہید بینظیر آباد ڈویژن میں 2 ہزار 923 گاڑیاں چیک کی گئیں اور 26 لاکھ 29 ہزار 998 روپے ٹیکس و جرمانوں کی مد میں حاصل کیے گئے۔

ترجمان نے بتایا کہ مہم کو مزید مؤثر بنانے کے لیے چیکنگ کا دائرہ کار بڑھایا جا رہا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن حیدرآباد روڈ چیکنگ مہم سکھر شہید بینظیر آباد کراچی لاڑکانہ مکیش کمار چاولہ میرپورخاص

متعلقہ مضامین

  • محکمہ ایکسائز سندھ کی کارروائیاں تیز، صوبہ بھر میں بڑی مالی وصولی
  • پاکستان اور انڈونیشیا کی مشترکہ فوجی مشق کامیابی سے مکمل
  • پاکستان اور انڈونیشیا کی انسداد دہشت گردی آپریشنز کیلئے مشترکہ فوجی مشق
  • مٹھی میں نئے نادرا رجسٹریشن سینٹر کا افتتاح
  • مٹھی :نئے نادرا رجسٹریشن سینٹر کا افتتاح
  • پی ٹی آئی رہنما جنید افضل ساہی کی سزا معطلی کی درخواست ، فریقین کو نوٹس
  • محسن نقوی سے قائم مقام امریکی سفیر کی ملاقات، اسلام آباد دھماکے کی مذمت
  • سندھ میں نیا صوبہ بنے گا ایم کیو ایم
  • پی پی نے بلدیاتی نظام پر بات نہ کی تو 18ویں ترمیم ختم ہوگی ‘سندھ میں صوبہ بھی بنے گا‘ایم کیو ایم